شاہ محمود قریشی اور پرویز الٰہی بالترتیب وائس چیئرمین اور مرکزی صدر مقرر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گزشتہ ہفتے ہونے
والے انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد بدھ کو عہدیداروں کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین گوہر علی خان کے دستخط شدہ
نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو پارٹی کا مرکزی صدر جبکہ شاہ محمود قریشی
کو پارٹی کا وائس چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ایک اور نوٹیفکیشن میں پارٹی نے فردوس
شمیم نقوی، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، قاسم خان سوری اور مشتاق احمد غنی کو مرکزی نائب
صدر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ ہفتہ کو سابق حکمران جماعت نے الیکشن کمیشن آف
پاکستان (ای سی پی) کی ہدایات پر اپنے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے اور بیرسٹر گوہر
علی خان کو پارٹی کا نیا چیئرمین منتخب کیا۔
پی ٹی آئی کے سابق سربراہ عمران خان کی جانب سے حال ہی
میں اس عہدے کے لیے نامزد کیے جانے کے بعد پارٹی کا نیا چیئرمین بلا مقابلہ منتخب
ہوا۔انٹرا پارٹی الیکشن کے چیف الیکشن کمشنر نیازی اللہ نیازی نے پشاور کے ایک
پولنگ سٹیشن سے نتائج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات میں
تمام امیدواروں کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
23
نومبر کو، ECP نے
گزشتہ سال جون میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو "انتہائی قابل
اعتراض" قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں