پی ٹی آئی کے کارکن 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج عمران خان کی کال پر ایک مرتبہ پھر پورے پاکستان سے امڈآئے ہرطرف ریلیاں ہی ریلیاں نظر آرہی ہیں جبکہ پولیس بھی ان پران پرٹوٹ پڑی ہے۔سینکڑوں کارکنوں کو گرفتاربھی کرلیا گیا لیکن اس کے باوجود کپتان کے کھلاڑیوں نے آج پھرایک نئی تاریخ رقم کردی ہےاوریہ اتوار کا دن نوازشریف، شہبازشریف،مریم نواز اورآصف علی زرداری کو نہیں بھولے گا۔
پاکستان تحریک انصاف نےآج ملک بھرمیں احتجاج کی کال دے رکھی تھی اسی سلسلے میں خیبرپختونخوا میں ایک عظیم الشان
جلسہ بھی ہورہا ہے جس میں کپتان کے کھلاڑیوں کی ایک کثیر تعداد موجود ہے اس سے
پہلے کل رات سے پنجاب کے اندر اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں بڑے بڑے برج اور پھنے
خان جوکہ اقتدار پر قابض ہیں ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اگرچہ رات سے ہی کریک ڈاون کا سلسلہ شروع تھا لیکن خیبرپختونخواہ کی طرح پنجاب اور سندھ کے لوگوں نے آج نئی تاریخ رقم کردی ہے
اور مریم نواز کے تمام حربوں کوناکام کردیا ہے۔
دوسری جانب تازہ ترین گیلپ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ آٹھ
فروری کو ہونے والے انتخابات میں تعلیم یافتہ نوجوانوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا جبکہ
ناخواندہ اورکم پڑھے لکھے لوگوں نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا ہے۔جس سے
یہ واضح ہوتا ہے کہ شعورکا جن بوتل سے
باہر آچکا ہے اور پاکستان کے نہ صرف شہربلکہ قصبوں اوردیہاتوں میں بھی لوگ
باشعورہوچکے ہیں اورعمران خان کے حامیوں کی ایک کثیرتعداد پاکستان کے طول و عرض
میں موجود ہے اوریہ حقیقت ہے جس سے کسی کو بھی آنکھیں نہیں چرانی چاہیئں۔
ایک اوراہم خبر کی طرف آپ کی توجہ مبذول کروانا چاہوں گا کہ
آصف علی زرداری جو کہ کل پاکستان کے 14ویں صدر بن گئے تھے ان کی آج تقریب حلف
برداری ہوئی ۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس فائزعیسٰی
نے ان سے حلف لیا تقریب حلف برداری میں وزیراعظم شہبازشریف ، نوازشریف ،اسپیکرقومی
اسمبلی ایازصادق،بلاول بھٹو اورآصفہ بھٹو بھی شریک ہوئے لیکن پی ٹی آئی کے رہنما اورخیبرپختونخواہ
کے وزیراعلٰی علی امین گنڈاپورنے نہ صرف جانے سے انکارکردیا بلکہ دوبارہ الیکشن
کروانے کا مطالبہ بھی کردیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں