Header Ad

Home ad above featured post

پیر، 2 دسمبر، 2024

عمران خان کو سات نئے مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا


سابق وزیر اعظم کو 28 ستمبر، 4 اکتوبر اور 5 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق کل سات مقدمات کا سامنا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے پیر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو سات نئے مقدمات کے سلسلے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، جس کے دوران عدالت نے نیو ٹاؤن تھانے کے کیس کے ساتھ ساتھ چھ دیگر مقدمات میں خان کا ریمانڈ منظور کیا۔

عمران خان، جو اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں، کو توشہ خانہ 2.0 کیس میں ضمانت ملنے کے بعد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔عدالت نے دیگر 6 مقدمات میں 28 ستمبر اور 5 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا‘ جوڈیشل ریمانڈ منظور ہوتے ہی عمران خان کو جیل پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا۔

عمران خان کے سیل 4 کو نیو ٹاؤن تھانے کا نام دیا گیا تھا۔ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے بعد اب ان کی کوٹھڑی اڈیالہ جیل کا حصہ ہوگی۔اس سے قبل عمران خان کو 28 ستمبر، 4 اکتوبر اور 5 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج سے متعلق 6 مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق 28 مقدمات میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کے خلاف 28 ستمبر، 4 اکتوبر اور 5 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج پر سات مقدمات درج ہیں۔

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) 9 مئی 2023 کے تشدد پر درج 13 مقدمات کی سماعت (آج) پیر کو کرے گی، اس کے ساتھ 24 نومبر کے احتجاجی مارچ میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 1,494 کارکنوں کے ریمانڈ کی سماعت بھی ہوگی۔ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ 9 مئی کو کچہری کی عدالتوں میں صبح 9 سے 11 بجے تک کیس کی سماعت کریں گے۔ بعد ازاں ان کا سات روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل جانے کا امکان تھا۔

پی ٹی آئی کے وکلا نے اڈیالہ جیل میں پیشی کے لیے عدالت میں درخواستیں جمع کرا دیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور تفتیشی ٹیمیں عمران کو جیل کے اندر عدالت میں پیش کیے بغیر مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔پی ٹی آئی کے وکلا فیصل چوہدری، سلمان صفدر، فیصل ملک، بیرسٹر گوہر اڈیالہ جیل کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ عمران کی بہن علیمہ خان بھی جیل آسکتی ہیں، کیونکہ عمران گزشتہ 10 دنوں سے اپنے وکلا اور اہل خانہ سے نہیں ملے۔

جج صبح 9 بجے عدالت کے احاطے میں سانحہ 9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کی سماعت کریں گے۔ سماعت کے لیے علی امین گنڈا پور، عمر ایوب، شبلی فراز، شیریں مزاری، شیخ رشید احمد سمیت 440 ملزمان کو طلب کیا گیا ہے۔24نومبر کے احتجاجی مارچ میں گرفتار پی ٹی آئی کے 1,494 کارکنوں کو ان کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ کے اختتام پر متعلقہ تھانوں کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Home Ad bottom