بڑا حملہ، کشمیر میں بھارتی فوج کی لاشیں بچھ گئیں،پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کا خطرہ بڑھ گیا
بھارتی ہوم منسٹر امیت شاہ کی طرف سے پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی دھمکیاں
ملنے کے بعد ہی بھارتی فوج پر ایک اور بہت بڑا حملہ ہوا ہے جس میں بھارتی فوج کی
لاشیں بچھ گئی ہیں اور اس حملے کے بعد پاکستان پر سرجیکل سٹرائک جو کہ بھارت اس سے
پہلے بھی کر چکا ہے جو کہ سرجیکل تو تھی لیکن وہ فرضیکل سٹرائیک میں تبدیل ہوگئی
ہے اور بالاکوٹ کے اندر پاکستان کے کچھ درخت گرا کر بھارتی طیارے چلتے بنے اس
مرتبہ بھارت کی سرجیکل سٹرائک کا خطرہ ایک
مرتبہ پھر بڑھ چکا ہےاس سارے کے سارے معاملے کے اندر ایک جانب بھارت کے چین کے ساتھ
فیس اپ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے لیکن اس وقت جو صورتحال بن چکی ہے اس میں آرمی چیف
جنرل قمر جاوید باجوہ انہوں نے کل ایک انتہائی اہم دورہ کیا ہے اور ایک اہم تقریب
ہوئی ہےجس میں پاکستان کی پوری کی پوری ملٹری لیڈرشپ پاکستان کے تمام تر جنرلز اور
پی ایل اے پیپلز لبریشن آرمی یعنی چین کی
فوج اس نےبھی شرکت کی ہے -اس سرجیکل اسٹرائیک کے خطرے پیش نظر کس طرح سے پاکستان
نے چینی ساختہ ایئر ڈیفنس سسٹم اس وقت
لانچ کر دیا ہے اور یہ ہنگامی بنیادوں پر
کیا گیا ہے- یہ سسٹم کیا ہے اور اس سارے کے سارے معاملے کے اندر اب پاکستان کو
بھارت میں گھس کر طیارے مارنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ اپنے ہی ملک کے اندر
پاکستان بھارت کے طیارے گرا سکتا ہے اور پاکستان کی سر زمین کے اندر ایک انچ بھی
قدم رکھنے والا طیارہ راکھ کا ڈھیر بن سکتا ہے ۔ چائنا کایہ ایئر ڈیفنس سسٹم ایک وقت میں آٹھ میزائل مارنے کی صلاحیت رکھتا
ہے پاکستان کی ہر ضرورت کس طرح پوری کرنےجارہا ہے یہ سسٹم کیا ہے اس پر اس وقت
بھارت کے اندر کونسی چیخیں بلند ہورہی ہیں -کل
آرمی چیف اور پاکستان کے ٹاپ کے جنرلز اور پی ایل اے کے کمانڈرز تقریب ہوئی ہے اس کا ایک ویڈیو کلپ ہے اور یہ ویڈیو
کلپ جاری کیا گیا ہے اور اس کلپ نے بھارت کے اندر بھی ایک طوفان کھڑا کر دیا اور
بھارتی میڈیا میں بار بار اس ویڈیو کو چلایا جا رہا ہے بار بار اس ویڈیو کو چلا کر
وہ اپنا پروپیگنڈا کر رہے ہیں لیکن اس وقت سرجیکل اسٹرائیک کا خطرہ نہیں ٹلا کیونکہ وہاں ایل اے سی پر چائنا کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی جو دھلائی
ہوئی ہے لگاتار فوٹیج ریلیز کی جا رہی ہے مقصد اس سے توجہ ہٹانا ہے ۔انڈیا نے پوری
قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا ہے اور اس کے لیے پاکستان سے بہتر ٹارگٹ کیا
ہوسکتا ہے؟
آج سے تین دن پہلے
پانچ بھارتی فوجی جن میں چار جوان تھے اور ایک جے سی ا ویعنی کہ جونیئر کمیشنڈ
آفیسر تھا وہ مقبوضہ وادی کے پونچھ ڈسٹرکٹ
میں مارے جاتے ہیں البتہ اس سارے کے سارے معاملے کے بعد بھارتی فوج، بھارتی میڈیا،
بی جے پی کے ترجمان اوراس کے منسٹر کہہ رہے
تھے کہ پاکستان کی طرف سے پچھلے دو تین ہفتے سے دہشت گردی کی ایک لہر آ رہی ہے
دہشت گردوں کو وادی میں گھسانے کی کوشش کی
جا رہی ہے پاکستان سے آئے انہیں دہشت
گردوں نے ہمارے پانچوں فوجی مارے ہیں یہ پانچ کے پانچ فوجی سکھ تھے یہ بات قابل ذکر ہے ایک تو مرنے والےسکھ
تھے ہندو کوئی نہیں مرا دوسرا پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش اور سرجیکل سٹرائیک کی
بنیاد ڈال دی تیسرا اسے بہانہ بنا کر مقبوضہ وادی کے لوگوں کی زندگی مزید سخت عذاب
کر دی گئی تھی ان سب کے بعد اب کائونٹر ٹیرر آپریشن کر رہے ہیں اس کے اب جوبھارتی
میڈیا کے حوالے سے اطلاعات آرہی ہیں وہ بڑی ہی گھمبیر ہیں-
رات گئے ایک خبر آئی ہے کہ ایک جے سی او یعنی جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور چار جوان پونچھ ڈسٹرکٹ میں مارے گئے ہیں اس کے بعد ایک اور واقعہ میں بیک ٹو بیک جو بھارت کو ہلا دینے کے لیے کافی ہے اس کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ گولیوں کے تبادلہ میں ۷ فوجی اہلکار جن میں ایک میجر دو جے سی اوزشامل ہیں مارے جا چکے ہیں جبکہ دہشتگردوں میں سے کسی کو بھی نقصان نہیں پہنچا یہ واقعہ امیت شاہ کی سرجیکل سٹرائیک والے بیان کے بعد پیش آیا ہے۔ اب یہ سب کچھ کیوں کیا جارہا ہے اصل میں وہ چینیوں کے ہاتھوں اپنی عبرتناک شکست کو چھپانے کے لیے یہ کررہے ہیں۔انڈیا نے اپنے رافیل طیارے انبالہ اور لیہہ ائیربیس پر لگائے تو چین نے بھی ایس فور میزائل سسٹم نصب کردیا ہے۔چین کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی ریڈ الرٹ ہے۔پاکستان کا ائیر ڈیفنس بھی مکمل تیار ہے اورکسی بھی ناگہانی صورتحال میں دشمن کو تباہ و برباد کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔چیف آف آرمی سٹاف آرمی ائیر ڈیفنس سسٹم کراچی کا دورہ کیا اورچینی ساختہ ایچ کیو نائن ویپن سسٹم کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی اور انہوں نے کہا ہےپاکستان کاائیر ڈیفنس اور آرمی کے ربط سے دفاع مضبوط ہوگا اور مل کر پاکستان کی فضائوں کو ناقابل تسخیر بنائیں گے اور پاکستان ائیر ڈیفنس سسٹم میں کوئی بھی گھسنے کی کوشش نہیں کرسکتا-
اس سسٹم کے ذریعے ۱۰۰ کلومیٹر تک اپنے اہداف
کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اور یہ ایک اہم ترین پیش رفت ہے۔انڈیا اس وقت پریشان
ہے جبکہ پاکستان نے پوری تیاری کرلی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں