جمعرات، 14 اکتوبر، 2021

انڈیا کی سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی،پاک فوج ریڈ الرٹ،چین بھی انڈیا پر حملے کے لیے تیار

 انڈیا کی سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی،پاک فوج ریڈ الرٹ،چین بھی انڈیا پر حملے کے لیے تیار

اس وقت ایک جانب تو پاکستان کو افغانستان کی صورتحال پر توجہ دینی پڑ رہی ہے اور وہاں پر تمام تر توانائیاں اورپاکستان کی توجہ اس وقت افغان ایشو پر ہے لیکن وہیں دوسری جانب پاکستان کا ازلی دشمن بھارت اس وقت ایل او سی پر اور پاکستان کی سرزمین میں کوئی بہت بڑا ایڈونچر کرنے کے لیے پر تول رہا ہے اور گذشتہ چار پانچ ہفتوں سے پاکستان کے خلاف کارروائی کا جو ایک  ماحول بنایا جا رہا تھا ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اس کا باقاعدہ طور پر اعلان کرکے بھارت کی طرف سے اب اس کی بنیاد ڈال دی گئی ہے اور ویسے بھی چین کے ہاتھوں جو تاریخی رسوائی ہوئی ہے اوراس مرتبہ پھر پھینٹا لگا ہے اور اس وقت بھی دونوں ملکوں کی فوجِیں ایل اے سی پر ہیڈ ٹو ہیڈ کھڑی ہیں اور کسی بھی وقت کوئی واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔ کسی بھی وقت حالات خراب ہو سکتے ہیں  ایسے حالات میں اپنی عوام کی توجہ بھارتی فوج کو پڑنے والی مار سے بچانے کے لیے اور بھارتی فوج کی رسوائی سے بچنےکے لئے اس وقت نریندر مودی کچھ بہت بڑا پلان کر رہا ہے .

گزشتہ چند ہفتوں سے جو مقبوضہ وادی کے اندر چل رہا ہے جو کچھ مقبوضہ وادی میں کیا جارہا ہے اور جس طرح کے آپریشنز کی بنیاد ڈالی جا رہی ہے اور  پانچ فوجیوں کو مارا گیا یہ تمام تر چیزیں پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائک کا بہانہ تھی اس سب کے اوپر پاکستان کی ملٹری لیڈرشپ پہلےہی  ایک بہت بڑا اہم ترین اور انتہائی دلیرانہ فیصلہ کرچکی ہے اور پاکستان میں مکمل طور پر اس کے لئے اپنی حتمی تیاری کرلی ہے پاکستان کی  حالیہ کور کمانڈر کانفرنس چند دن پہلے ہوئی اس کے پریس ریلیز کے وقت اگر غور کیا جائے تو آپ کو پورا معاملہ کلیئر ہو جائے گا کہ پاکستان کی فوج بھارت کے اس گھناؤنے منصوبے کوبھانپ چکی تھی  ابھی حالیہ بیان جو امیت شاہ کی طرف سے سامنے آیا ہے جس میں اس نے واشگاف الفاظ میں پاکستان کو سرجیکل اسٹرائیک کا نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے  لیکن حالات ایسے ہیں اور ایسا محسوس ہو رہا ہے  کہ حالات بھارت کے ہاتھوں سے نکلیں گے کیونکہ ٹو فرنٹ  کے لئےیہ  جتنا مرضی کہتے رہیں گے تیار ہیں یہ اس وقت بالکل تیار نہیں ہیں اور چین اناروچل پردیش لینے کے لیے اس وقت مکمل طور پر تول رہا ہے لداخ میں گلوان ویلی   سترہ مہینے پہلے حاصل کی اور اس مرتبہ بھارت کو درمیان میں سمجھ نہیں آئے گی کہ وہ کدھر جائے کس سے لڑے اور کیسےلڑے کیونکہ اس وقت فیصلہ ہو چکا ہے کہ اگر جنگ ہوئی تو پھر دونوں طرف سے مسلط کی جائے گی بھارت کی مرضی کی جگہ پر جنگ نہیں ہو گی اگر پاکستان سے کی تو ادھر پھر سے چینج چڑھے گا اور اگر چین سے کی تویہاں سے پاکستان چڑھ دوڑے گا

  اس وقت صورت حال یہ بن چکی ہے کہ گزشتہ چار برس سے ایل اے سی اور ایل او سی پر بھارت لگاتار کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ  کر رہا ہے ۔ ایسا عمل کیا جارہا ہےاور میڈیا کے سامنے لایا جارہا ہے ۔ ایک جعلی آئی ایس آئی کا تیار کردہ ایجنٹ لڑکا جسے لشکر طیبہ نے ہائیرکیا اور آئی ایس آئی نے اسے تربیت دی اور ا سےپچاس ہزار روپیہ دیا اور کہا کہ جا کر انڈیا پر چڑھ دوڑو ۔ اس کے سامنے چائے رکھی اس قسم کا بھونڈا مذاق کیا اور پوری دنیا میں اپنی جگ ہنسائی کروائی۔ یہ بھی ایک سیریز آف ایونٹ تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنے  فوجیوں پر حملے ہو رہے ہیں اور5سکھ فوجی مروائے تاکہ  توجہ ہٹائی جاسکے اور پورا یہاں پر ایک ماحول پھر سے بنایا جا سکے اور نریندر مودی کی  مرتی ہوئی سیاست اسے ہمیشہ زندہ کرنے کے بعد پاکستان ریڈنگ کی ضرورت پڑتی ہے تو اس کے اوپر سے مدد لی گئی ہے اس کا پھر سے سہارا لیا گیا ہے ۔

پچھلے دنوں  پاکستان کی کور کمانڈر کانفرنس  کہا گیا کہ پاکستان کی افواج پاکستان کے تمام تر فارمیشن تمام ترکورکمانڈرز بھارتی فوج کے مضموم پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں اسے ریجیکٹ کرتے ہیں اور اس کے خلاف اپنی آواز اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ پروپیگنڈا بھارت اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانےکے لئے کر رہا ہے یہ معاملہ ہے دوسری جانب جو ان کے ملٹری مذاکرات ہیں ایل اے سی پر چین کے ساتھ وہ ناکام ہوچکے ہیں اور وہ ناکام ہونے کے بعد اس وقت بھارت کو سمجھ نہیں آرہی ہے اب بھارت کا ٹوفرنٹ وار کا خوف سر چڑھ کر دوڑنے لگا ہے۔

چائنا کے جے ففٹین جنگی طیارے  سکردو ائیر بیس پر آچکے ہیں  سکردو ایئربیس پر نئی رن ویز بنائی جا رہی ہے اور چائنا  پاکستان کاایئر بیس استعمال کر کے بھارت پرچڑھےگا ایک جانب سے ہوا دوسری جانب نے انہوں نے کہا کہ  چائنیز  پیپلز لبریشن آرمی میں چائنہ کی بجائے اس کے اندر پاک فوج کے دس کرنل لیول کے افسران چلے گئے اور جو ان کے فوجیوں کو بتائیں گے کہ کیسے ان سے لڑنا ہےکیسے انڈین کو مارنا کیسے انڈین کی درگت بنا نی ہے اور حال ہی میں جو ایک ویڈیو فوٹیج ریلیز کی ہے وہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے کیونکہ چین اس وقت تک کسی صورت بھی مذاکرات کے چکر میں نہیں  ہے انڈیا اس وقت مکمل طور پر ویسٹ کا آلہ کار بن چکا ہے یعنی مغربی ممالک کا آلہ کار بن چکا ہے اور اس لئے چین اس کے خلاف ہو چکا ہے لیکن انڈیا کا ایل اے سی  پر مکمل طور پر فیس اپ کے لیے ماحول بن چکا ہے اور کسی بھی وقت وہاں پر جنگ چھڑ سکتی ہے لیکن ایل او سی پر امیت شاہ نے ایک نہایت تشویشناک بیان دیا ہے کہ بھارت پاکستان پر کسی بھی وقت اسٹرائجیکل سٹرائیک کر سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں