Header Ad

Home ad above featured post

جمعہ، 19 نومبر، 2021

چائنہ نے اروناچل پردیش میں تباہی مچادی،بھارت کےمذاکرات کے لیے منّتیں ترلے

 

چائنہ نے اروناچل پردیش میں تباہی مچادی،بھارت کےمذاکرات کے لیے منّتیں ترلے


اس وقت بھارت اور چین کے درمیان حالات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں اور ایک جانب تو بھارت  بھیگی بلی بنا ہوا ہے اورٹینشن میں کمی کی بھیک مانگنےہوئے مذاکرات پر اتر آیا ہے تو وہیں دوسری جانب چین نے اروناچل پردیش اور دیگر علاقوں کے اندربھارتی فضائیہ کا غرور خاک میں ملادیا ہے بلکہ اطلاعات یہاں تک کنفرم ہوچکی ہیں کہ ان کا ایک جنگی ہیلی کاپٹر پراسرار طریقے سے گر کر تباہ ہوا ہے اوراروناچل پردیش کے اندر چین نےکس قدر تباہی مچا ئی ہے اورکس طرح سے سیٹلائٹ  تصاویرجاری کر کےچین نے ان کی راتوں کی نیندیں  اڑا کر رکھ دی ہیں۔

آپ کو یاد ہوگا کہ اٹھارہ ماہ قبل لداخ میں چین نےان کو کس طرح سے بری طرح شکست دوچار کیا تھا اوراس کے بعد وہ ان کے فوجیوں کو کبھی مرغا بنانے،کبھی پریڈ کروانے اورکبھی ان کو ہانکنے اور درگت بنانے کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کرکے ان کے زخموں کو تازہ کرتا رہتا ہے ۔اگست کے مہینے سے لے کراب تک کافی ڈیویلپمنٹس ہوئی ہیں خصوصاً بارہ ہوتی کے علاقے میں چینی فوجی تقریباً سو کےقریب درجنوں ملٹری گھوڑوں پر سوار ہو کر آئے اور ان کی پلوں کوتباہ کیا اورپھر وہاں سے صحیح سلامت نکل آئے۔اس کے بعد بڑا واویلا ہوا اور دنوں ملکوں نے جنگی آلات کی تعیناتی میں تیزی لانی شروع کردی ۔انڈیا نے اپنے رافیل طیارے لیہہ اور پٹیالہ کے ائیربیسزپر تعینات کردیے تو چین نے ایس فورہنڈرڈ میزائل ڈیفنس سسٹم تعینات کردیا۔ چین سے مسلسل شکست کی وجہ سے بھارتی فوج پر پریشر بڑھ رہا ہے۔

اب بھارتی میڈیابھی اس پر بول اٹھا ہے ہندوستان ٹائمز میں ایک خبر چھپتی ہے کہ چین اور انڈیا نے مشرقی لداخ میں حالات کو کنٹرول کرنے اور حالات کو خراب ہونے سے بچانے پر اتفاق کرلیا ہے۔اور اس بات کا بھی ایادہ کیا ہے کہ ہم فوجی مذاکرات کے لیے فورٹین  راؤنڈ شروع کریں گے۔تیرہواں  راؤنڈ تو مکمل طور پر ناکام ہوا تھا لیکن اس کو ہم کامیاب بنائیں گے۔ایک اور خبرآتی ہے جس نے ان کی نیندیں حرام کردی ہیں اس کے مطابق بارڈر کے اس تنازعے کے اندر چین نے یہ اعلان کیا ہے کہ ان کی فوج اب اگلے مرحلے کی تیاری کررہی ہےیعنی اگلے محاذ اور اگلی جنگ کی تیاری کر رہی ہے ۔ادھر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ نے ایک آفیشل بیان دیا ہے کہ ہم نے اپنی فوج کو ایک ایسے ہائی لیول پر ٹرینڈ کرلیا ہے اور ہماری صلاحیتیں اس قدر ٹاپ لیول پر پہنچ چکی ہیں کہ اب ہم مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی وقت ہم اپنی اگلی اسٹیج کا اعلان کرسکتے ہیں۔

اروناچل پردیش میں انڈین ائیر فورس کا ایم آئی سیونٹین ہیلی کاپٹر گر کا تباہ ہوگیاجس کے اندر دو پائلٹ اور تین کروممبرز آن بورڈ تھے انہوں نے سیفلی ایجیکٹ کرلیا۔جس طرح ابھی نندن نے کیا تھا۔ تاہم ایک انجئنیئر معمولی زخمی ہوا ہے۔بیک ٹو بیک ان کی ہیلی کاپٹرز کا کریش ہونا ان کے لمح فکریہ بنتا جارہا ہے۔اگست ،ستمبر اور اب نومبر میں ہیلی کاپٹرز کا کریش ہونا گویا ایک سیریز ہے جو چل رہی  ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق چین نے اروناچل پردیش میں سو گھروں پر مشتمل ایک گائوں بسایا ہے یہ جنوری میں بسایا گیا تھا لیکن اب امریکہ پینٹاگون نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Home Ad bottom