Header Ad

Home ad above featured post

جمعہ، 24 فروری، 2023

توہینِ عدالت لگ گئی؟ مریم نوازکے ججزبارے توہین آمیزریمارکس پرججزسیخ پا

 

توہینِ عدالت لگ گئی؟ مریم نوازکے ججزبارے توہین آمیزریمارکس پرججزسیخ پا


پاکستان کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کی گئی ہے اور یہ مثال مریم نواز کی طرف سے قائم کی گئی ہےوہ پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کررہی تھی انہوں نے اسکرین پر کچھ کرداروں کی تصویریں چلائیں اورجیسا کہ ہمیں پہلے ہی پتہ تھا کہ پانچ کرداروں کو مہرہ بنا کرایک نیا بیانیہ بنایا جانا تھا جس کا آغاز انہوں کردیا ہے اورراجکماری کی طرف سےاس  پانچ کے ٹولے کا آج باضابطہ طور پراعلان کرکے اسے لانچ کر دیا گیا ہے  اور مریم نواز  نے وہ ریڈ لائن اڑا کے رکھ دی ہے۔ریڈلائن کراس کرتے ہوئے اورججز کی تضحیک کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ "عمران خان جو کہ ایک گند کا ٹوکرا ہے جسے اسٹیبلشمنٹ نے اتارکے پھینک دیا تو ان تین ججز نے اپنے کندھوں پراٹھا لیا۔ جسٹس اعجازالاحسن،جسٹس عظمت سعیدا ورجسٹس مظاہرعلی نقوی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب بھی نوازشریف کے خلاف کوئی کیس ہوتا ہے تو یہ تین ججز ان کے خلاف ہی فیصلہ دیتے ہیں انہوں نے ہی پانامہ کیس میں نوازشریف کو نااہل کیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہوا اورانہیں اسمبلیوں سے استعفٰے دینے پڑے اس کی ہرکال ناکام ہوئی توان کو واپس لانے کا بیڑہ ان ججز نے اٹھا لیا۔

یہ حملہ ایک تسلسل کا نام ہے جو پہلے نوازشریف کی طرف سے عدلیہ پرکیا جاتا تھا اوراب ان کی بیٹی کررہی ہیں اگرعمران خان یا پی ٹی آئی کا کوئی ورکرہی اس قسم کی بات کردیتا تو صبح ہونے سے پہلے اس پر توہین عدالت لگ جانی تھی اوراس پردہشتگردی کی دفعات لگ چکی ہوتیں لیکن یہ لاڈلی مریم بی بی ہیں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ۔تحریک انصاف کے جلسوں میں ایک نعرہ لگتا ہے کہ ایک ملک میں دو دستور۔۔۔ نامنظورنامنظور۔ یہ ہیں وہ دو دستور ایک پی ٹی آئی ،عمران اورعوام کے لیے جبکہ دوسرا پی ڈی ایم ،پی پی اور ن لیگ کے لیے۔

  آپ کو یاد ہوگا کہ جج زیبا چوہدری کے حوالے سے عمران خان نے ایک بیان دیا تھا جس پرپوری پی ڈی ایم اورعدلیہ کومرچیں لگ گئی تھیں اب اس سے چارقدم آگے بڑھ کرمریم نواز نے تو ڈائریکٹ ججز کی ذات پرحملہ کردیا ہے۔ہتک آمیزبیان کے بعد مریم نوازکے بارے پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ اوراعترازاحسن نے شدید ردعمل دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Home Ad bottom