اتوار، 26 فروری، 2023

جام پورالیکشن: عوام نے تاریخ رقم کردی، پی ٹی آئی کی شاندارفتح سے طاقتورپریشان

 

جام پورالیکشن: عوام نے تاریخ رقم کردی، پی ٹی آئی کی شاندارفتح سے  طاقتورپریشان




 

الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ بنے گا یا نہیں 9رکنی بینچ کا فیصلہ آئے گا یا نہیں آئے گا وہ تو باتیں بعد کی ہیں لیکن آج جو عوام کی عدالت سے فیصلہ آیا ہے اس کی بات کرلیتے ہیں جام پوراین اے 193جہاں پرپنجاب میں زرداری کے بچے یعنی نگران وزیراعلٰی پنجاب کے ذریعےالیکشن رکوانے کی بھرپور کوشش کی گئی لیکن الیکشن ہوگیا اوراس الیکشن میں جو عوام نے کیا وہ دیکھنے کے قابل ہے آج تحریک انصاف کے ووٹرز کا شکوہ تھا کہ ان کو دوردراز علاقوں کے اندر ووٹ نہیں ڈالنے دیے گئے لیکن اس کے باوجود عوام کی عدالت سے فیصلہ آگیا ہے اورعوام نے ایک اپنے ووٹ کے ذریعے تاریخ رقم کر دی ہے بڑے بڑے برج الٹ گئے ہیں بڑی کیمپین کی گئی رات کو تحریک انصاف کی لیڈرشپ  کے گھروں پرچھاپے مارے گئے اورانہیں گرفتارکیا گیا تاکہ صبح پبلک موبلائزیشن نہ ہوگاڑِیوں کو بھی پکڑا گیا لیکن اس کے باوجود ابھی تک کےجو نتائج سامنے آ ئے ہیں وہ بہت حیران کن ہیں اور یوں سمجھئے کہ اس الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح یقینی ہے۔ اس مقابلے میں تحریک انصاف کا مقابلہ نہ صرف نون لیگ کے ساتھ  تھا بلکہ پیپلزپارٹی جوکہ کہتی تھی کہ ہمارا ٹکٹ لے لیں ہم ٹکٹ ہولڈرکو اس الیکشن میں جتوا دیں گے وہ پیپلزپارٹی بھی پی ٹی آئی کے مدمقابل تھی۔ اس پیپلزپارٹی کی اس وقت بری صورتحال ہےابھی تک کے نتائج کے مطابق اسے صرف چھ سو ستاسی ووٹ ملے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے امیدوارکے ووٹ اس سے سات گنا زیادہ ہیں۔ تحریک انصاف کے ووٹرز نے یہ بتا دیا  ہے کہ وہ خوف کے بت ٹوٹ گئے ہیں ۔

رانا ثناءاللہ نے آج  ایک بڑی دلچسپ بات کی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک سروے کروایا ہے جس نون لیگ کی پوزیشن میں بہتری آ رہی ہے لیکن معلوم نہیں ہے کہ کس خفیہ ایجنسی کے ذریعے انہوں نے یہ سروے کروایا ہے ہوسکتا ہے کہ اس ایجنسی نے باس کو خوش کرنے کے لیے ان کو یہ سروے اچھا بناکرپیش کردیا ہو۔آج کا جو رزلٹ آئے گا دراصل اس کے بارے میں انہیں پہلے ہی معلوم ہے اسی لیے تو وہ الیکشن میں جانا نہیں چاہ رہے اورنت ںئے بہانے بنانے لگے ہیں۔کل لاہورہائی کورٹ بارکے الیکشن ہوئے جس میں اگرکوئی کسررہ گئی تھی تو تحریک انصاف نے وہ بھی نکال دی تھی اورآج جنوبی پنجاب میں الیکشن نے نتائج آنے کے بعد ان سب کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں حالانکہ زرداری کے بچے نے دھاندلی کروانے کی آخیرکردی تھی لیکن سب کچھ بے سودرہا۔

تحریک انصاف کے سینیٹرعون عباس پبی نے کہا کہ الحمدللہ این اے 193کے پولنگ اسٹیشن کے ابتدائی نتائج کے مطابق اس وقت تحریک انصاف کے امیدوارمحسن لغاری کا پلڑا بھاری ہے انشاء اللہ آج رات تک مکمل نتائج آنے کے بعد واضح ہو جائے گا کہ صرف عمران خان ہی پاکستان کا مقبول ترین لیڈر ہے اور پاکستان تحریک انصاف ہی مقبول ترین جماعت ہے۔اب نون لیگ کے رہنما اویس لغاری نے ابھی سے رونا شروع کر دیا اس کا کہنا تھا کہ یہاں پرلوگوں کے زبردستی لایا جارہا ہے اور شیر کے خلاف ووٹ ڈالنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔اب تک کے نتائج کے مطابق این اے 193کے 237میں سے 149پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ آچکا ہے جس میں پہلی پوزیشن تحریک انصاف کے امیدوارمحسن لغاری کی ہے جنہوں نے 55186 ووٹ حاصل کیے ہیں اوروہ سبقت لیے ہوئے ہیں جبکہ نون لیگ کے امیدوارعمار لغاری  31107 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اورپیپلزپارٹی کے اخترحسن نے 11478 ووٹ حاصل کیے ہیں اوران کی تیسری پوزیشن ہے۔ تقریباً 24ہزارووٹوں کی تحریک انصاف کے امیدوارکو ابھی بھی برتری ہے جو کہ تمام نتائج آنے تک تیس ہزارتک پہنچ جائے گی۔اوریہی وہ خوف ہے جونون لیگ پیپلزپارٹی اورپی ڈی ایم دیگرجماعتوں کو الیکشن کی طرف جانے نہیں دیتا ہے۔

 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں