عمران خان نے بڑا اعلان کردیا،بہنوں کی اڈیالہ جیل میں ملاقا ت کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس - My Analysis Breakdown

Header Ad

Ticker Ad

Home ad above featured post

منگل، 2 ستمبر، 2025

عمران خان نے بڑا اعلان کردیا،بہنوں کی اڈیالہ جیل میں ملاقا ت کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس

عمران خان نے بڑا اعلان کردیا،بہنوں کی اڈیالہ جیل میں ملاقا ت کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس

آج عمران خان کی بہنو ں کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد ہنگامی پریس ،عمران خان نے بڑا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق آج منگل کو عمران خان کی تینوں بہنیں  اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات  کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں ۔ہزاروں کی تعد اد میں پارٹی ورکرز بھی وہاں پہنچ گئے  ۔عمران خان کی بہنوں کو ملاقات سے روکا گیا  جس کی وجہ سے پولیس اور کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بھی ہوئے۔لیکن بعد ازاں ان کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔

ملاقات کے بعد علیمہ خان اپنی بہنوں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان سے ملاقات اچھی رہی۔ عمران خان نے سب سے پہلے ملک میں سیلاب کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا  کہ آج آپ کو پتا چلاکہ میں بلین ٹری  منصوبہ کی ضرورت پر کیوں زور دیتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے سب نکلیں چاہے وہ کسی بھی پارٹی کے ہوں یعنی پارٹی سے بالا تر ہوکر اپنے پاکستانی  بھائیوں کی مدد کریں ۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے  افغانستان  میں  زلزلے  سے ہونے والے نقصانا ت پرافسو س کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ افغانی  ہمارے مسلمان بھائی ہیں اور ہمیں ان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے چاہیے ۔انہوں نے کہ  بڑے دکھ  کی بات  ہے کہ افغانیوں کو زبردستی دھکے دے کے یہاں سے نکالا جا رہا ہے ۔ ایک طرف وہاں  ان پرزلزلے نے قیامت ڈھائی ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف آپ ان کو یہاں پاکستان سے زبردستی نکال رہے ہیں یہ وقت ہے کہ ہمیں افغانستان میں اپنے  بھائیوں ،بچوں  اورخواتین کی مدد کرنی  چاہیے۔

عمران خان نے پارٹی  کے حوالے سےتعریف کرتے ہوئے کہا کہ کیا کہ جن لوگوں نے اپنی سیٹیں ان کی پرہدایت پر چھوڑ دی ہیں   یہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے پارٹی کو ایک مرتبہ پھرکہا کہ جن لوگوں نے سیٹیں چھوڑی ہیں وہ ساری مراعات بھی واپس کردیں حتی کہ گاڑیاں، چابیاں  اوردفتر سب کچھ واپس کر دیں۔انہوں نے بیرسٹرگوہر کی گفتگو کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہارکیا جس میں انہوں نے قومی اسمبلی سے واک آوٹ کرنے اوراسمبلی کے اپنی اسمبلی لگانے کا کہا تھا۔

ایک دفعہ پھرعمران خان نے حکومت اور مقتدرحلقوں کو بڑی سختی سے پیغام دیا ہے کہ کے پی کے علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف یہ جو آپریشن ہو رہا ہے یہ بند ہونا چاہیے۔وہ لوگ پہلے ہی مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں   ان علاقوں میں سیلاب آیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی اس آپریشن کے خلاف تھے اور ملک کے اندرہونے والے ڈرون حملےبھی نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے علی امین گنڈاپورکو ہدایت کی ہے کہ وہ اس  آپریشن کو فورًا بند کروائیں۔

علیمہ خان نے عمران خان کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ عمران خان قیدِ تنہائی میں  رکھا ہوا ہے لیکن شکر ہے ان کو اخبار مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور ان کی صحت کے متعلق جو افواہیں پھیلا ئی جارہی ہے وہ سب غلط ہیں۔ پنجاب حکومت کی طرف سے عمران خان سے  ملاقات میں رکاوٹ ڈالنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان سے خوف زدہ ہیں یہ  ان کی آواز سے بھی ڈرتے ہیں کہ کہیں اس کا ایک چھوٹا سا پیغام بھی باہر نہ آ جائے ۔انہوں نے  یہ سوچا تھا کہ عمران خان کو جیل میں ڈال لیں گےاور دوسال میں تو لوگ  ان کوبھول جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا  بلکہ  عمران خان کے لیے پورےملک  کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کھڑی ہو گئی ہے ۔ان کے پاس تو پہلے سترہ سیٹیں تھیں جو اب وہ بھی نہیں بچی ہیں ۔یہ تو نہ صرف پورے ملک بلکہ پوری دنیا میں ذلیل ہوگئے ہیں جبکہ عمران خان کے لیے دنیا میں دعائیں ہوتی ہیں ۔لوگ آج عمران خان کے لیے خانہ کعبہ اور کربلامعلی میں دعائیں کررہے ہیں۔اسی طرح جو عمران خان ،اس کے خاندان اوراس کی پارٹی ورکرز پرظلم کررہے ہیں ان کے لیے بددعائیں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا عمران خان جلدان شا ءاللہ باہر آئیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Home Ad bottom