بھارتی فوج ہنی ٹریپ کا نشانہ،اہم راز افشاء،آئی ایس آئی بھارتی صفوں میں گھس گئی
بھارتی خفیہ ایجنسی را اور بھارت کی فوج کو آئے دن کوئی
نہ کوئی ایسا سرپرائز ملتا ہے کہ ان کی بوکھلاہٹ میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے اور
اپنے قومی یا اپنی فوج اور را کے اہم ترین راز
آئی ایس آئی تک پہنچنے کا خوف بھارتی فوج اوررا کے سر سے نہیں ہٹا- ایک اسی
طرح کی دھماکے دار خبر جس نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور اس وقت اس خبر کی
تصدیق بھارتی فوج کی جانب سے بھارت کا پورا میڈیا بھرا پڑا ہے اس پورے کے پورے
معاملے کےاندربہت بڑی کارروائی ہوئی ہے اور کس طرح سے بھارتی فوج کے اندر تک آئی ایس
آئی گھسی ہے اور بھارتی فوجی کس طرح سے ہنی ٹریپ کا نشانہ بن رہے ہیں اور یہ ہنی
ٹریپ کس طرح سے بھارتی فوج اور راکے گلے کی ہڈی بنا ہوا ہے اور اب جا کر اس کے
اندر اہم ترین بھارت کے قومی راز بھارت کی فوج کے اہم ترین راز، اور یہاں تک کہ ان
کی خفیہ ایجنسی را کے اہم ترین سیکرٹ مشنز اور سیکرٹ تفصیلات کے آئی ایس آئی تک
پہنچنے کی اطلاع اس وقت بھارت کے اندر کنفرم ہوچکی ہے یہ ہنی ٹریپ کا معاملہ پچھلے
ایک سال سے را کے گلے کی ہڈی کیسے بنا ہوا ہے-
سب سے پہلے آپ کو یہ بتاتا ہوں کہ ہنی ٹریپ کیا ہوتا ہے
یہ ایک ٹرم ہے جو کہ خفیہ ایجنسیوں کی ایک مشہور اسٹریٹجی ہےاور پوری دنیا کی خفیہ
ایجنسیاں اس کا استعمال کرتی رہی ہیں جو گزشتہ صدی میں سب سے زیادہ روس نے جو کہ
سویت یونین ٹوٹا اوررشین فیڈریشن بنا اس نے سرد جنگ کے ہنگام میں استعمال کی تھی- اسٹریٹجی کے مطابق پرکشش عورتوں کو استعمال کر
کے دشمن ممالک کے اہم افسران کو لبھایا جاتا ہے اورپھر جذباتی لمحات کے دوران اہم
راز اگلوائے جاتے ہیں ایک پورے عرصے تک ہنی ٹریپ میں روس سب سے زیادہ ماہر تصور کیا
جاتا رہا اس کے بعد دوسرے نمبر پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا نمبر آتا ہے جس
نے امریکہ یورپ اور عرب ممالک کے اہم حکام کو خوبصورت خواتین کے ذریعے ٹریپ کیا
اور ان سے اہم ترین راز اگلوائے اور یہاں تک کہ انہیں بلیک میل کرتے رہے اور اپنے
مطالبات اور اپنے کاموں ان سے کرواتے رہے ہیں حیران کن طور امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور برطانوی ایم آئی سکس نے ہنی ٹریپ کےحوالے سے کوئی خاص قابل ذکر کارنامہ نہیں
دکھایا ہے ہنی ٹریپ ان دونوں ایجنسیوں کی ترجیحات میں شامل نہیں رہا شاید اس کی ایک
وجہ یہ کہ دوسرے ممالک سے راز اگلوانے کے لیے عورتوں کے استعمال کی ضرورت ہی نہیں
پڑی-
اگرایم آئی سکس اور
سی آئی اے کی بات کی جائے کیونکہ مسلمان ممالک پہلے ہی ان کے غلام رہے ہیں
اور روسی حکام عورتوں کے معاملے میں بڑے سخت ہوتے ہیں ان پرہنی ٹریپ اثر نہیں کرتا اس لیے سی آئی اے اور ایم آئی
سکس نے ممکن ہے اس کا استعمال نہ کیا ہو اوراسی طرح بھارتی خفیہ ایجنسی را نے بھی ہنی ٹریپ کے ذریعے پاکستانی اور مقبوضہ
کشمیر کی مسلمان قیادت کولبھانےکے لیے کافی دفعہ استعمال کیا بالخصوص را کی طرف سے
ہنی ٹریپ کی یلغار تھی ہم پر ہمارے کشمیری رہنماؤں پر، ہمارے فوج کے افسران
پر،ہماری ٹاپ کی لیڈرشپ پراس میں 90ء کی دہائی میں کچھ کامیابی بھی را کو ملی لیکن
ایسی کامیابی وہ نہیں تھی کہ جس سے اسے کوئی خاطر خواہ فائدہ ہوتا۔ موجودہ صدی میں
ہنی ٹریپ کے حوالے سے چین سب سے موثر طریقے سے ابھر کر سامنے آیا ہے جس نے امریکہ
برطانیہ بھارت سمیت بہت سے ممالک کو ہنی ٹریپ کیا ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ ٹریپ
اتناموثر ہوتا ہے کہ جانتے بوجھتے ہوئے بھی وہ اس میں پھنس جاتے ہیں ہنی ٹریپ میں
استعمال ہونے والی خواتین کی ممالک میں نہایت عزت کا مقام حاصل ہوتا ہے روس میں
انہیں ملک کا اعلیٰ ترین اعزازدیا جاتا ہے ستر کی دہائی میں ایک روسی دوشیزہ کی خفیہ
مشن کے دوران پکڑی گئی اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھی اسے ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز سے
بھی نوازا گیا اور اس کا مجسمہ روس کی خفیہ جنسی
میں بطور یادگار بھی نصب کیا گیا ہے تو انہیں ملک کے لئے بہت بڑی قربانی دینے
والی خاتون نے سمجھا جاتاہے یہ تو ہسٹری تھی جس کے بارے شاید آپ جانتےہوں لیکن اتنی
تفصیل کے ساتھ نہ جانتے ہوں ۔
اب آپ کو بتائیں کہ آج کل بھارت میں ہنی ٹریپ ہونے کا
جو سلسلہ ہے بھارتی فوجی کا پہلا نمبر ہے۔ وہ بہت جلدی ہنی ٹریپ ہو جاتے ہیںجسوندر
سنگھ نامی ایک شخص پاکستان کے لیے کام کررہا تھا اوروہ انڈیا ہی سے خواتین کا نام استعمال کرکے اپنے آپ کو
جسرین برار فرام بھٹندا کے طور پر شو کر رہا تھا اور انڈین آرمی کو بہلا پھسلا رہا
تھا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے انڈین آرمی اس قدر ذہنی پستی
کا شکار ہوچکی ہے کہ انہیں ڈیٹنگ سائٹس کا سہارا لینا پڑ رہا ہے انہوں نے ڈیٹنگ
سائٹس ٹنڈراور بمبل کا استعمال شروع کررکھا تھا جس پر انڈین حکومت کو پابندی لگانا
پڑی۔ ابھی جو تازہ ترین خبر سامنے آئی ہے جس نے بھارت پر بجلیاں گرائیں ہیں۔راجستھان
کے علاقے جودھ پور میں ایک انڈین آرمی کے فوجی کو گرفتار کرلیا گیا ہے کیونکہ اس
نے پاکستان کی ایک عورت سے کچھ سیکرٹ
معلومات شیئرکی تھیں -اس جوان کا نام رام سنگھ بتایا جاتا ہے۔پولیس نے اس کے
موبائل سے سیکرٹ کاغذات اورفوٹوگراف حاصل کر لیے ہیں اس نے نہ صرف تصاویر بنائیں
بلکہ انہیں انٹرنیٹ پر شیئر بھی کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں