Header Ad

Home ad above featured post

بدھ، 20 اکتوبر، 2021

پونچھ سیکٹر بھارتی فوج کاقبرستان بن گیا،علاقہ سیل،گھمسان کی جنگ جاری

 پونچھ سیکٹر بھارتی فوج کاقبرستان بن گیا،علاقہ سیل،گھمسان کی جنگ جاری

اس وقت مقبوضہ وادی میں پونچھ سیکٹر بھارتی فوج کا قبرستان بن چکا ہے اور پونچھ سیکٹر کے اندر بھارتی فوج کو جوٹف ٹائم دیا جارہا ہے اور بھارتی فوج جس طرح سے ناکامی کا شکار ہو رہی ہے اور بیک ٹو بیک بھارتی فوجی مر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب جن کو یہ دہشتگرد کہتے ہیں اور جن سے انکائونٹر جاری  ان میں سے کسی ایک شخص کو  یہ لوگ کوئی بھی نقصان پہنچانے میں ناکام نظر آ رہے ہیں ان سب کے اندر پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے کہ جس ٹیکنیک سے یہ مجاہدین لڑ رہے ہیں ان کے مطابق توان کو پاکستان کے ایس ایس جی کمانڈوز نےٹریننگ دی ہے اس طرح کی بہت سی باتیں ہو رہی ہے پاکستان نے بھی اس پر موثر اور بڑا واضع جواب دیا ہے۔وادی پونچھ اس وقت میدان جنگ بنا ہوا ہے۔  اور آنے والے وقت کے اندر کیا کچھ ہوسکتا ہے اور پاکستان کی افواج پاکستان آرمی ،پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی اس وقت  اس قدر الرٹ کیوں ہیں اور دشمن کسی بھی لمحے پاکستان میں سرجیکل یا فرضیکل یا کوئی بھی ایڈونچر کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار بیٹھا ہواہے  ادھرپاکستان بھی ان کے ایڈونچر کو انشاءاللہ ماضی کی طرح مس ایڈونچر میں بدلنے کے لیے تیار بیٹھاہےاور پاکستان نے ان کی جو سب میرین کو لاک کیا پاکستان نے اسے تباہ نہیں کیا اس حوالے سے بہت سے اہم معلومات آپ کے سامنے رکھوں گا۔

ہم اگر بھارت کی  ٹائم لائن کو دیکھیں ۵ اگست ۲۰۱۹سے لے کے اگست ۲۰۲۱ دو سال  مکمل ہوگئے ہیں اس کے بعد سے لے کر آج کے دن تک یعنی کے تقریبا دو اڑھائی مہینے ہو چکے ہیں بھارت لگاتار جس طرح کا ماحول بنا رہا ہےکبھی پاکستان پر الزامات لگا کرکبھی  پاکستان کی فوج پر،کبھی پاکستان کی آئی ایس آئی بدنام کرنے کی کوشش میں لگا ہوا  ہے ۔اب آپ کو بتائیں کہ اس وقت پونچھ کے اندر کیا ہورہا ہے۔ آخری مرحلہ آخری معرکہ کی باتیں ہورہی ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اس وقت دہشت گردوں کے پاس بہت بڑا اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود، پاکستان کی ٹریننگ ،آئی ایس آئی  کا ان کے دلوں میں خوف ہے اور اس حوالے سے آپ کو انڈیا ٹوڈے کی  تازہ تریں خبر کے مطابق اس وقت جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹرایک جنگل میں دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں اور اسے  انڈین آرمی چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا  ہےاور آخری معرکہ کسی بھی وقت برپا ہو سکتا ہے ۔ایک اور بہت ہی اہم ترین خبرانڈین ایکسپریس کی سامنے آئی ہے  پونچھ کے رہائشیوں سے بھارتی فوج نے کہا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ہم ان دہشتگردوں کا سخت گھیرائو کریں گے۔ اور ان پر حملے مزید بڑھائے جائیں گے۔بھارتی آرمی چیف اس وقت مقبوضہ وادی کے دورے پر ہیں جس سے حالات کی سنگینی اورکشیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ پونچھ سیکٹر میں مجاہدین جن کو یہ دہشتگرد کہتے ہیں کو تلاش کرنے میں یہ ناکام رہے ہیں ۔

ان کی فوج کے میجر کرنل رینک کے  جوآفیسرز آتے ہیں وہ کرتے کیا ہیں مقبوضہ وادی میں گھروں پر چھاپے مارنے ، سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے، اٹھارہ انیس سال کے معصوم بچوں کو ان کی ماؤں کے سامنے اٹھا کر لے جاتے ہیں اور بھاگنے کا کہہ کر پیچھے سے گولیاں مار دیتے ہیں ۔ پھر اس بہادری پر تمغہ سینے پر لگوا کرشیخی بگھارتے ہیں اور جب لڑنے کا وقت ہوتا ہے تو کتے کی موت مر جاتے ہیں ۔ ان باتوں نے انڈین فوج کو ناکارہ بنا دیا ہے۔پاکستان نے انڈیا کی طرف سے لگائے گئےتمام الزامات کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے انڈین فوج کے ساتھ لڑنے والے ہمارے ایس ایس جی کمانڈوز نہیں ہیں بلکہ یہ کشمیری مجاہدین جو اپنے اوپر ہونے والے مظالم کا بدلہ لے رہے ہیں۔ پاکستان نے کہا ہے جو فوجی مقبوضہ وادی میں وہ مودی کی فاشسٹ پالیسی کا نتیجہ ہے ۔

بہت سے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ سب میرین آئی آپ نے اسے لاک کیا لیکن تباہ نہیں کیا ایسا کیوں کیا؟ پہلے ۲۰۱۶ء اور ۲۰۱۹ء میں بھی تباہ نہیں اور اب کی بار بھی پھر تباہ نہیں کیا کیا وجہ ہے؟ دراصل پاکستانی بحریہ ایک پروفیشنل نیوی ہے جو انٹرنیشنل پروٹوکولز کو فالو کرنا ہوتا ہے۔اس سارے کے سارے معاملے کے اندر پروٹوکول ہوتا کیا ہے؟ سب سے پہلے پروٹوکول ہے سینڈ وربل وارننگ کوئی اس قسم کی اپروچ کر رہی ہو تو سب سے پہلے اسے زبانی کلامی ریڈیو سگنل کے تحت وارننگ دی جاتی ہےدوسرا اسے وارننگ شاٹس مارے جاتے ہیں یعنی اس کے آس پاس شاٹس مارے جاتے ہیں اور تیسرا تباہ کرنے کا پروٹوکول ہوتا ہے۔اب انڈین سب میرین کو تباہ اس لیے نہیں کیا کہ اسے وربل وارننگ دی گئی تھی ۔جونہی انڈین نیوی کو پتہ چلا کہ پاکستانی نیوی کو پتہ چل گیا ہے تو وہ دے گئے ٹائم کے اندر ہی بھاگ کھڑی ہوئی۔یہ وجہ تھی جس کی وجہ سے وہ بچ نکلی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Home Ad bottom