پیر، 25 اکتوبر، 2021

پاکستان کی جیت،بھارتی عبرتناک شکست نے نئی آگ بھڑکا دی

 پاکستان کی جیت،بھارتی عبرتناک شکست نے نئی آگ بھڑکا دی

کل پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا بھارت کو اس کے بڑے بول کی سزا ملی اور وہ بھارتی پلیئر جو کہتے تھے کہ ہم پاکستان کو بیٹنگ ٹپس تب دیں گے جب پاکستان نے ہمیں اپنی ٹیم کا کوچ بنایا ہی اسی بھارتی بیٹنگ آرڈر کا بھرکس نکالا اور پھر پاکستان کی بیٹنگ لائن نے وہ تاریخ رقم کی کہ جس کے اندر بھارت آج تک کوئی بھی ٹی ٹونٹی انٹرنیشل میچ دس وکٹوں سے نہیں ہار اور پہلی مرتبہ اتنی بری شکست ہوئی ہے لیکن بھارت کا ایک اور مکروہ چہرہ اور بھارت کے اندر پلنے والا مسلمانوں اورکشمیریوں  کے خلاف نفرت کالاوا ابل کر باہر آ چکا ہے اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان پلیئرکے لیے زندگی موت کا مسئلہ بن چکا ہے کیونکہ ان پراس قدر سنگین الزامات  لگائے جا رہے ہیں ان کے اہل خانہ کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے بھارتی  ٹی وی توڑکر اپنے غصّے کا اظہار کر رہےہیں۔تو چلتا رہتا ہے اور یہ جذبات ہوتے ہیں لیکن کشمیری طلباء کے ساتھ ہی پورے کے پورے بھارت کے کونوں میں جو ہو رہا ہے پورے کے پورے بھارت میں جس طرح سےانہیں  ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور ان پر تشددکیا جارہا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ اس وقت  مودی جو کہ ڈیوائڈر انچیف انڈیا ہےاور آر ایس ایس اور ہندوتوا نظریات سے پلنے والے بھارت کامکروہ چہرہ کیا ہے ۔اس قدر حالات خراب آج تک کسی نے نہیں دیکھے ہم اپنی ٹیم کے اوپر تنقید بھی کرتے ہیں ہمیں ان سے محبت بھی ہوتی ہے ہم ان کے اوپر شکوہ بھی  کرتے ہیں لیکن کبھی بھی اس طرح سے آپ پاکستان میں مثال نہیں دیکھیں گے لیکن جو مقبوضہ کشمیر کے اندرجشن ہوا، جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگے جو وہاں کے سٹوڈنٹ نے مودی حکومت کو ایک آئینہ دکھایا ہے وہ پوری دنیا کے لیے میسج ہے۔

 جس طرح سے شکست فاش ہوئی اور اس سے پہلے جس طرح انڈین  بڑے بول بول رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ یہ تو ہمارے لیے وارم اپ میچ ہے۔لیکن وقت نے پھر ثابت کیا کہ ان کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے اصل میں یہ وارم اپ میچ تھا اصل میچ تو کل نیوزی لینڈ کے ساتھ ہو گا جو میدان میں اترنے سے پہلے ہی بھاگ گیا تھا۔  نیوزی لینڈاب اپنی خیر منائے گی کیونکہ جس طرح ہمیں تنہا کیا گیا  اورہماری غیرت کو للکارا گیا ہے اسے جگانے کی کوشش کی گئی اب ہم زخمی شیرسے بھی زیادہ خطرناک ہوگئے ہیں۔اب نیوزی لینڈ کو سوچ سمجھ کر میدان میں اترنا ہوگا۔

بھارت کا انتہا پسند چہرہ ذرا دیکھیں  اسپورٹس اور پولیٹیکل کمنٹیٹر پریال نامی شخص کی ایک ٹویٹ سامنے آئی ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ یہاں کے لوگوں نے  پاکستان مردہ باد کی ایک ریلی نکالی ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ جموں کشمیرہے جس کو بھارت اپنا حصہ بتاتا ہے اپنا اٹوٹ انگ کہتا ہے اور جس میں بھارت نے فوج تعینات کررکھی ہےاور جس میں مجاہدین نے ان کو تگنی کا ناچ نچایا ہوا ہےاس  مقبوضہ وادی میں ایسے جشن منایا جا رہا ہے اوروادی پاکستان سے رشتہ کیا "لا الہ الا اللہ " کی آوازوں سے گونج رہی ہے پٹاخوں اور آتش بازی سے آسمان رنگ برنگا ہو چکا ہے۔بھارتی فوج آنکھیں پھاڑ پھاڑ کے دیکھ رہی ہے۔ اور ہر طرف خوشی کا سماں ہے۔پاکستان کی جیت پر کشمیری میڈیکل سٹوڈنٹس نے بھی  خوب ہلہ گلہ کیا جس کے بعد آرایس ایس کے غنڈوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ انڈین کرکٹ ٹیم کے واحد مسلم کھلاڑی محمد شامی کو جس ذلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انہیں ان کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر جس طرح گالیا ں دی جارہی ہیں ان کا احوال جانتے ہیں"کتنا کھایاہے پاکستان سےاپنی قوم کو جتوانے کے لیے مہاراج ""تو پاکستان چلاجا تو غدار ہے" وغیرہ وغیرہ۔ اس کے بعد اب مسلمان پلیئرز کو جان کا خطرہ ہے۔ان کے گھروں ان کے اہلخانہ کو خطرہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں