Header Ad

Home ad above featured post

منگل، 26 اکتوبر، 2021

بھارتی فوجی قافلے پربم حملہ،پونچھ کے جنگلوں سے شروع ہونیوالی جنگ پورے کشمیرمیں پھیل گئی

 بھارتی فوجی قافلے پربم حملہ،پونچھ کے جنگلوں سے شروع ہونیوالی جنگ پورے کشمیرمیں پھیل گئی

آج بروز منگل کشمیر میں بھارتی فوجی قافلہ پر بم حملہ ہوا یہ کشمیر میں حالیہ دنوں کا سب سے بڑا حملہ تھا۔مجاہدین کی لڑائی پونچھ کے جنگلات سے نکل کر پورے مقبوضہ کشمیر میں پھیل گئی۔  بھارتی فوج کی صلاحیت پرامریکی میڈیا نے بھی سوالات اٹھادیئے پاکستانی جیت پر جشن منانے والے کشمیریوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں شروع ہوگئیں ۔

 پونچھ کے جنگلات میں مجاہدین نے پچھلے پندرہ دن سے بھارتی فوج کو بندر بنا رکھا ہے پورے بھارتی فوج کے لیے پونچھ کے جنگلات چیلنج بن چکے ہیں اور بھارتی فوجیوں کی جرات نہیں ہو پاتی کہ وہ پونچھ کے جنگلات میں قدم رکھیں ۔پونچھ کے جنگلات میں بھارتی فوج  اس طرح سے گھیرے میں آ چکی ہے کہ نہ وہ آگے بڑھ سکتے ہیں نہ پیچھے ہٹ سکتے ہیں کیونکہ آگے اور پیچھے ہر طرف موت ہی موت ہے۔تمام بھارتی فوجی جو اس وقت پونچھ کے جنگلات میں  ہیں وہ  کشمیری مجاہدین کےسنیپرز کے ٹارگٹ پر ہیں حالیہ دنوں میں جاری کی جانے والی ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پونچھ کے جنگلات میں کس طرح سے انتہائی ٹرینڈ کمانڈوزکی طرح بھارتی فوج کو نشانہ بنایا جارہا ہے پورے بھارت کے اندر تو سنجیدہ حلقوں اور دفاعی تجزیہ نگار بھارتی فوج کی پرفارمنس کے حوالے سے سوالات اٹھا رہے ہیں تو اس کے ساتھ ہی انٹرنیشنل میڈیا پر بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پرفارمنس پر نکتہ چینی کی جارہی ہے ۔ گذشتہ روزبھی امریکی میڈیا پر یہ بات اٹھائی گئی کہ وہ بھارت جو کہ اپنے دفاع پر اتنا زیادہ پیسہ خرچ کرتا ہےکیااس کی فوج کے اندر صلاحیت نہیں ہے کہ وہ جنگلات میں چھپے ہوئے چند عسکریت پسندوں کو نشانہ بنا لیں امریکہ کی جانب سے کی جانے والی اس تنقید پر بھارت نے مائنڈ کی کیا ہے کہ دیکھیں پاکستان تو ہم پر تنقید کرے سوکرے  آپ ہم پر تنقید نہ کریں اور پاکستانی میڈیا کی جانب سے بھارت کو صلاح دی جا رہی ہے کہ آئیے ہم آپ کو جنگلات میں آپریشن کرنا سکھاتے ہیں جس طرف سے گزشتہ روزمیچ  سے پہلے روہت شرما نے گیدڑ بھبھکی مارتے ہوئے  پاکستان کو کہا تھا کہ اگرمیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ بنا توانہیں بتاؤں گا کہ آپ لوگ اپنی کمزوریوں پرکیسے قابو پا سکتے ہیں توہاں ہم بھارت کوآفر کرتے ہیں کہ آپ کے پاس اتنا بجٹ تو ہے کہ آپ کسی طاقتور فوج سے ٹریننگ لے سکتے ہیں توآپ کو یقیناً  پاکستان کا انتخاب کرنا چاہئے آئیے ہم آپ کو سکھاتے ہیں کہ آپریشن کیسے کیے جاتے ہیں اور کس طرح ہم نے دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ایجنسیوں کو دھول چٹائی تھی آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ پاکستان میں آپ کے بیس سال سے بُنے ہوئے جال کو کیسے ہم نے کچھ ہی عرصہ میں اکھاڑ باہر پھینکا تھاکیا تھا کیونکہ بھارت کومقبوضہ کشمیر کے میں ہونے والی اپنی ناکامیوں کے پیچھے صرف پاکستان نظر آرہا ہے۔

دوسری جانب ایک اور بڑی خبر سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں  پاکستان کی جیت منانے پر کشمیریوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔بزدل بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کو بڑے پیمانے پرگرفتار کیا جا رہا ہے جو کہ بھارتی فرسٹریشن کو ظاہر کر رہا ہے جب سےپاکستان نے جیتا ہے اس کے بعد سے جگہ جگہ سے بھارتی فوج کو پاکستان زندہ باد کے نعرے سنائی دیتے ہیں اور گرم سیسے کی طرح ان کے کانوں پرپڑتے ہیں اسی وجہ سے بھارتی پولیس اور فوج کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی جیت پر جشن منانے والے کشمیریوں کو گرفتار کرکے ان کو سبق سکھائیں۔

 بھارت یہ سمجھ رہا تھا کہ پونچھ کے جنگلات کےاندرتک ہمارے لئے خطرات ہیں لیکن اب خطرات پورے مقبوضہ کشمیر میں پھیل چکے ہیں اسی وجہ سے بھارتی فوج کی جانب سے پختہ بنکرز کی تعمیر بھی شروع کردی گئی ہے تاکہ بھارتی فوجی اس کے پیچھے چھپ سکیں لیکن  مقبوضہ کشمیر کے ایک ایک چپے پراب بھارتی فوج کے لیے موت ہے ۔


تازہ ترین خبریں مل رہی ہیں کہ جموں کشمیر کےبانڈی پورہ ضلع کے ایک ٹیکسی سٹینڈ  کے قریب  جہاں سے بھارتی فوج کا ایک قافلہ گزر رہا تھا اس پر ایک بڑا تباہ کن بم دھماکہ ہوا ہے۔ بھارتی پولیس کی جانب سے بتایا جارہے کہ اس  بم دھماکہ میں بھارتی فوج نشانے پرتھی ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں کم از کم ۶ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں سرینگر ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد بانڈی پورہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔اب بھارتی فوج پر ہونے والے ان حملوں  کے تسلسل پر ایک نظردوڑائیں تو ایسے لگتا ہے کہ اب بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں رہنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ کیونکہ کشمیری مجاہدین کی طرف سے جس طرزکی اب لڑائی شروع کی گئی ہے اس سے بھارتی فوج کو کسی جگہ بھی جائے امان نہیں ملے گی۔جنگلات میں بھارتی فوج پر حملے ہورہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین نے بڑے ہی منظم انداز سے بھارتی فوج کو گھیرنے اور نشان عبرت بنانے کے انتظامات کرلیے ہیں۔ ادھر بھارتی فوج نے عام شہریوں کو مجاہدین سے رابطوں کے الزام میں گرفتارکرکے انہیں ٹارچرسیلوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ اورنوجوانوں کو فیک انکائونٹر میں شہید کیا جارہاہے۔

گزشتہ روزامیت شاہ بھی مقبوضہ کشمیرکے دورے پر تھا جس کےلیے اتنے انتظامات کیے گئے تھے کیونکہ بھارتی انٹیلیجنس کی رپورٹ یہ تھی کہ امیت شاہ پر مجاہدین کو شدید غصّہ ہےاوروہ اس کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔امیت شاہ تو بچ کربھارت چلا گیا لیکن وہاں پر موجود ۹ لاکھ فوج کے لیے مقبوضہ کشمیر کے چپےچپے پرموت نظرآرہی ہے۔ بھارتی فوج اتنی ذہنی مریض ہو چکی ہے کہ اکثرساتھی کو گولی مارنے کے بعد خود کو گولی مارلیتے ہیں۔اتنے بھارتی فوجی مجاہدین کے ہاتھوں نہیں مرے جتنے خودکشیاں کر کے مر چکے ہیں۔بھارتی فوجیوں کو پتہ چل چکا ہے کہ ان کے لیے جگہ جگہ پر موت ہے۔آنے والے دنوں میں ان حملوں میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے اور مختلف محاذ بھارتی فوج کے لیے کھل سکتے ہیں جو کہ بھارت کی مودی سرکار کونہ صرف آرٹیکل ۳۷۰ اور ۳۵اے واپس لینے پر مجبور کریں گے بلکہ مسئلہ کشمیر کو اب گولی کے زور پرحل کرنے کا وقت بھی آ چکا ہے۔اسی لیے مجاہدین نے مسلح جدوجہد شروع کی ہے کیونکہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔

اب کشمیری مجاہدین نے سیکھ لیا ہے جس طرح افغان طالبان نے مسلح جدوجہد کرکے دنیا کی سپر پاوراور تین جدید ترین ممالک  کی افواج کو شکست دے کرافغانستان سے بھگایا تو مقبوضہ کشمیر میں ایسا کیوں نہیں ہوسکتاہے۔ اسی لیے بھارتی فوج پر اب ہر جگہ نشانہ بنایا جانے لگا ہے۔مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ تو حل ہونے کے قریب ہے کیونکہ مقبوضہ وادی کے اندر اب آزادی کی جو مسلح جدوجہد شروع ہوئی ہے اس کے طور طریقے اور انداز دیکھ کربھارتی فوج کے ہوش اڑ چکے ہیں۔ جس طرح کشمیری سنیپرزشوٹرز بھارتی فوج کو نشانہ بنا کر قتل کر رہے ہیں اور اسٹریٹیجک پوزیشن پر قبضہ کرکے بھارتی فوج کو آگے آنے سے روک رہے ہیں اس سے صاف پتہ چل رہاہے بھارتی فوج اب زیادہ عرصہ مقبوضہ وادی میں نہیں رک پائے گی۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Home Ad bottom