ہفتہ، 23 اکتوبر، 2021

پونچھ : گوریلا جنگ میں شدّت،مجاہدین بھارتی فوجیوں کو کاٹ کر جنگل میں پھینکنے لگے

 پونچھ : گوریلا جنگ میں شدّت،مجاہدین بھارتی فوجیوں کو کاٹ کر جنگل میں پھینکنے لگے

امیت شاہ سرینگر میں موجود ہے اور اس کے موجود ہوتے ہوئے مقبوضہ وادی میں گوریلا جنگ میں مزید شدت آئی ہے انڈین میڈیا آج ایسی خبریں نہیں دکھا رہا ہے وہ صرف اور صرف آپ کو یہی بتا رہا ہے کہ یہاں پر ملاقات ہوگی اور اس سی آئی ڈی کے گھر چلے گئے یا سکیورٹی میٹنگ ہوگئی لیکن صورتحال آج کے دن میں بھی قابو نہیں آئی اور خاص کر پونچھ سیکٹرمیں گوریلا جنگ میں شدت دیکھی گئی ہے آج وہاں پر دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں صورتحال بہت گڑبڑ ہے اور یہی وہ سوال تھا جس کی بنیاد پر آج سکیورٹی بریفنگ کے اندر بھی امیت شاہ نے اپنے فوجیوں کو رگڑا اور پھر سرینگر کے اندر کھڑے ہو کے امیت شاہ نے کچھ ایسے سفید جھوٹ بولے ہیں کہ نوجوانوں کا اب جہاد سے یا اس آزادی کی جدوجہد سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے اسکی رپورٹ بھی آپ کے سامنے رکھوں گا۔ فاروق عبداللہ کے بعد محبوبہ مفتی بھی میدان میں آ گئی ہیں انہوں نے کہا کہ آج بھرپور سرکس جاری ہے اور تمام  فنکار اس میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور آخر میں آپ کوایک بڑی خبر دینگے کہ امیت شاہ کے اس دورے کے دوران پاکستان نے بھی ایک بڑا سرپرائز دیا ہے اور پاکستان نے ان کی بڑی انویسٹمنٹ ڈبو دی ہے  نو بھارتی ایجنٹوں کوآج ہلاک کیا گیا ہے جو بڑا کام کرنا چاہتے تھے لیکن ان کو بڑے انجام تک پہنچایا گیا ہے ۔

امیت شاہ 3 روزہ دورے پر آج ہی وادی میں پہنچا اور لیفٹینینٹ جنرل منوچ نے اس کا استقبال کیا۔اور آج ہی اس نےسیکیورٹی بریفنگ بھی لی لیکن پونچھ سیکٹر میں مجاہدین نےانڈین فوج پرامیت شاہ کے کشمیر میں ہوتے ہوئے آج ایک بار پھر تابڑ توڑ حملے کیے ہیں اور فوجیوں کو کاٹ کر جنگل میں پھینک رہے ہیں لیکن یہاں پر اضافی فوج اور تازہ دم دستے بلانے کے باوجود صورتحال کنٹرول میں نہیں آ رہی اور یہ پونچھ کا علاقہ ابھی تک کلیئر نہیں ہو رہا آج ہی امیت شاہ نے یہ بنیادی سوال اپنے فوجیوں سےاٹھایا تھا کہ پونچھ کے اندر ایسا کیا ہے کہ ایک علاقہ بھی آپ سے کلیئر نہیں ہو رہا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق وہاں پر آئی ڈی بلاسٹ ہو رہے ہیں کل انڈین فوج نےمانا تھا کہ  ہم نےدو آئی ڈی بلاسٹ ڈیفیوز کیے ہیں جو انڈین فوج کو ٹارگٹ کرنے چاہتے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق وہاں پر دھماکوں کی غیر معمولی آوازیں آ رہی ہیں جس کا مطلب  ہے کہ آج مجاہدین نے زیادہ کاروائیاں کی ہیں۔ آج امیت شاہ کہہ رہا تھا کہ ہم نے جو قدم 5 اگست 2019 کو اٹھایا تھا وہ بہت کامیاب ہے پتھربازی کی بجائے آج کشمیر کی یوتھ  ٹیکنالوجی اور ترقی کی بات کر رہی ہے حالانکہ پتا نہیں کون سی ترقی کی بات کر رہے تھے کہ لوگ اب ان سے اکتا گئے ہیں حالانکہ ان کی اپنی فوج بتا رہی ہے کہ آزادی کی اس جدوجہد میں پچھلے دو سالوں کے دوران نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔اور انڈین فوج پرمجاہدین کی طرف سے حملوں میں بھی شدت آئی ہے۔ لیکن امیت شاہ بڑی ڈھٹائی کے ساتھ اور بڑی تسلی کے ساتھ جھوٹ بول رہا تھا ۔ فاروق عبداللہ نے آج بڑی کھل کے بات کی اور کہا کہ مقبوضہ وادی میں حالات معمول کے مطابق نہیں ہیں اور کشمیر کے پنڈت واپس نہ آئیں کیونکہ حالات سازگار نہیں ہیں اور ان پر حملے ہو سکتے ہیں جس کے بعد سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی بھی آج بڑا کھل کے بولی ہیں انہوں نے کہا کہ آج  سری نگر میں  سرکس کا سماں ہے اور تمام فنکار اور اداکاراپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ایک آرٹیفیشل سا ماحول ہے آرٹیفیشل سی باتیں ہورہی ہیں لیکن حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ آن گرائونڈ حالات سے آنکھیں چرائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 700 سے زائد لوگوں کو کل سے گرفتار کیا گیا ہے۔ صرف اور صرف امیت شاہ کے دورے کے لیےبہت سےلوگوں کو کشمیر سے باہر بھیج دیا گیا۔

 اب آتے ہیں پاکستان کے سرپرائز کی طرف آپ نے دیکھا ہوگا کشمیر محاذ کا بدلہ یہ ہمیشہ سے پاکستان سے لینے کی کوشش کرتے ہیں کبھی بلوچستان کے اندر کارروائی کروادی کبھی فاٹا کے علاقے میں حملہ کروادیا کبھی پاکستان کی سکیورٹی فورسز پر اٹیک کروا دیا اس طرح سے اپنا بدلہ پورا کرتے ہیں۔ اب جب ان کی جان پر بنی ہوئی ہے ان کے اپنے فوجی مر رہے ہیں تو ہمیں اندازہ تھا کہ یہ کوئی گھٹیا کام کریں گے ۔اس سلسلے میں پاکستان کی فوج اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک بڑی اہم کارروائی کی ہے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایک انٹیلی جنس بیس آپریشن میں ۹ جنگجوؤں یا دہشت گردوں کوان کے انجام تک پہنچا دیا گیا ہے اور یہ بھارت کا نقصان اس لیے بھی ہے کہ بھارت اس قسم کی انویسٹمنٹ کرتا ہے اور جب پیسہ لگا دہشتگردوں کو ٹرین کرلیتا ہے تو پاکستان ان کی یہ انویسٹمنٹ ڈبو دیتا ہے ۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں