پیر، 8 نومبر، 2021

مافیا کا شعیب اختر کو سزا دینے کا فیصلہ،پی ٹی وی سپورٹس کا 10کروڑروپے ادا کرنے کا حکم


مافیا کا شعیب اختر کو سزا دینے کا فیصلہ،پی ٹی وی سپورٹس کا 10کروڑروپے ادا کرنے کا حکم

 

آپ اندازہ کریں کہ مافیا کس طرح آپ کی جڑوں میں گھُسا ہوتا ہے اس بات کا اندازہ آپ حالیہ واقعہ سے لگا سکتے ہیں ساری دنیا نے دیکھا کہ دنیائے کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بہترین  بالر شعیب اخترکے ساتھ ہوااوریہ بات بڑی تکلیف دہ ہے ایک کرکٹرکے ساتھ زیادتی  عمران خان کے دورحکومت میں ہوئی ہے۔کوئی اور دور حکومت ہوتا تو بات کی جاسکتی تھی۔  شعیب اختر کا معاملہ اس وقت اتنا خراب ہو چکا ہے کہ اب شعیب اختر کوپی ٹی وی سپورٹس کی جانب سے ایک نوٹس دیا گیا ہے اور اس نوٹس کے مطابق شعیب اختر کو 10 کروڑروپے ادا کرنےپڑیں گے اوراس کے ساتھ 33 لاکھ روپے اور ادا کرنے پڑیں گے یہ رقم شعیب اخترکے کنٹریکٹ کی ہے جو کہ انہوں نے  پی ٹی وی سپورٹس کے ساتھ  کیا تھا۔

یہ نوٹس شعیب اختر کو کیوں جاری کیا گیا ہے پی ٹی وی کا کہنا ہے کہ یہ اس لئے جاری کیا جا رہا ہے کیونکہ شعیب اختر نے ہماری شہرت کو نقصان پہنچایا ہے اوران کے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو سے بھی پی ٹی وی کو شدید نقصان ہوا ہے۔ شعیب اختراس وقت دو بھارتی   گروپس کے ساتھ کام کررہے تھے اور ان کو تجزیے دے رہے تھے اس کے ساتھ ساتھ پی ٹی وی کے ساتھ بھی کام کررہے تھے اور جیو کے ساتھ بھی تھے ۔اگر کنٹریکٹ میں یہ چیز لکھی گئی  ہے کہ آپ اس کے علاوہ کسی کے ساتھ کام نہیں کرسکتے تو اس صورت میں تو نوٹس بھیج سکتے ہیں لیکن اگر یہ بات طے ہی نہ ہوئی ہو توپھر نوٹس بھی نہیں بھیج سکتے کہ آپ کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔ جتنا پیسہ شعیب اختر کو یہاں سے ملتا ہے اس سے دس گنا زیادہ انہیں انڈیا سے ملتا ہے۔

 شعیب اختر جو خود ایک برینڈ ہیں اگر وہ آج  کسی بڑے انویسٹر کو کہتے ہیں کہ میں نے سپورٹس چینل کھولنا ہے تو اس انویسٹ کردیں صرف اس بات پر کہ شعیب اختر چینل کھول رہے ہیں۔ شعیب اختر کی ریٹنگ کا آپ اندازہ اس طرح لگا سکتے ہیں کہ اگر شعیب اختر کسی جگہ کا چینل پر جاتے ہیں تو کس قدر پیسہ کماسکتا ہے۔ اب وہ دو بھارتی چینل پر گئے اور ان چینلز نے اتنا پیسہ  کمایا کہ وہ شعیب اختر کو پورے سال کا پیسہ دے سکتے ہیں یہاں تک کہ شعیب اختر وہاں پر ایک انٹرویو بھی نہ دے تب بھی ۔

شعیب اختر نے نوٹس ملنے پر کہا ہے کہ وہ اب قانوںی جنگ لڑیں گے اور ہائی کورٹ میں اپنا کیس دائر کریں گے۔ شعیب اخترنے پی سی بی کے خلاف بھی کیس جیتا تھا اور اب لگتا ہے کہ اب کی بار پی ٹی وی کی باری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں