بدھ، 24 نومبر، 2021

امریکہ ایران میں بڑی جھڑپ،9ایرانی فوجی شہید،مشرق وسطیٰ میں آگ بھڑک اٹھی


 امریکہ ایران میں بڑی جھڑپ،9ایرانی فوجی شہید،مشرق  وسطیٰ میں آگ بھڑک اٹھی


اس وقت خطے میں  ایک بہت بڑی جنگ چھڑنے کےقریب پہنچ چکی ہے ۔ ایران اور مشرق وسطیٰ کے حوالے سے تمام تر خدشات اور خطرات  سچ ہوتے ہوئے دکھائی دےرہے ہیں پہلی مرتبہ تاریخ میں ایرانی فوج اور امریکی فوج  کے درمیان باقاعدہ طور پر جھڑپ ہوئی ہے جس میں  ایران کی افواج کا بھاری بھرکم نقصان ہوا ہے۔ اس حوالے سے ایرانی میڈیا  اور ایران کی حکومت دونوں کی جانب سے اس کی تصدیق ہو چکی ہے۔پورے خطے میں اس وقت صورتحال کافی تشویشناک ہو چکی ہے اور آنے والے چند دن انتہائی اہم ہونے والے ہیں۔ اس ساری کی ساری صورتحال کے حوالے سے کچھ بہت اہم ڈیویلپمنٹس ہونے والی ہیں بلکہ یہ کہا جائے کہ اب تک کی ایران ،امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات کی سب سے اہم ڈویلپمنٹ آج آپ کے سامنے رکھی جائیگی ۔

 چند دن پہلے نیویارک ٹائمز نےایک انتہائی اہم ترین آرٹیکل لکھا جس میں بتایا گیا کہ ایران کے ساتھ جو ایک نئی ایٹمی توانائی کی ڈیل ہونی ہے اور 2015 کا ایگریمنٹ جس پر واپس جانے کے حوالے سے ویانا گفتگو کے اندر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے اس میں اب رسک بڑھ چکا ہے کہ ایران ایک مرتبہ پھراپنی چیزیں کودوبارہ بنانا شروع ہو چکا ہے ۔اس سب کے اندر اسرائیل لگاتار پچھلے دو مہینے سے وکالت کر رہا ہے۔اسرائیل اس سرگرمی میں لگا ہوا ہے کہ ایران کے ایٹمی اثاثوں پرحملہ کیا جائے  اور اس حوالے سے اسرائیل نےچند ہفتے پہلے  ڈیڑھ ارب کاایک بجٹ منظور کیا ہےاور یہ بجٹ پارلیمنٹ میں اس نام سے پیش کیا گیا ہے کہ ہم نے اس بجٹ کے ذریعے ایران پر اسٹرائیک کرنی ہے۔اس کے بارے المانیٹر پر خبر آئی کہ ایران نے 1.5 ملین ڈالر کے فنڈ  پربڑا سخت موقف اپنایا اور ایران نے باقاعدہ طور پر اس پرکہاکہ ہم بھی مکمل طور پر تیار ہیں۔ایران کے ڈیفنس منسٹر نے مارچ میں ایک بہت بڑے خدشے کا اظہار کیا تھا اور اس خدشے کو ٹائمز آف اسرائیل نے بیان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ڈیفنس منسٹر کا یہ کہنا تھا کہ ایران کو مکمل طور پر کسی بھی طرح کے ایٹمی یا کیمیائی حملے سے تیار رہنا چاہیے اور بائیولوجیکل وارفیئرجیسے  بیماری ، قحط سالی اور دیگر وبائیں وغیرہ ہم پر مسلط کی جا سکتی ہیں۔  پچھلے چند دنوں سےامریکہ لگاتار بہت ہی اہم اور خطرناک ترین آپشنزپرغورکررہاہے۔ اس سب پرامریکہ کے مشہورجریدہ ایم بی سی نیوزنے آج سے تقریبا دو تین دن پہلے ایک خبر شائع کی۔ کہ نیوکلیئر ڈیل فیل ہونے کی صورت میں امریکہ نے انتہائی سخت ترین آپشن پرغورکرنا شروع کر دیا ہے جبکہ اسرائیل کا کہنا تھا کہ ہم ایران پر حملہ بھی کریں گے۔ البتہ ایران کا کہنا ہے کہ پہلے ہمارے اوپر پابندیاں ختم کروپھر ہم معاہدے کی بات کریں گے۔جبکہ امریکہ کہتا ہے کہ پہلے معاہدہ کرو بعد میں پابندیاں ہٹیں گے۔اسرائیلی آفیشلز نے یہ بیان جاری کردیا ہے کہ اس وقت عالمی طاقتوں کی نمبر ون ترجیج یہ ہے کہ ایران پر حملہ کردیا جائے۔ اور ایران پرحملے کے حوالے سے یہ خدشات کیوں بڑھ رہے ہیں 16 مارچ کی ایک خبر تھی جس پر ایران نے ایک ویڈیو جاری کی اور سرکاری سطح پر اس ویڈیو کو جان بوجھ کر جاری کیا گیا ۔یہ ویڈیو کیا تھی اس میں ایک زیرِزمین خفیہ میزائل سٹی کو دکھایا گیا  جس میں راکٹ لانچر،کروز میزائل اور ڈرونز اوراس طرح کی پوری ٹکنالوجی ان کے پاس موجود تھی ۔اس جانب یہ بڑا واضح اشارہ تھا کہ ایران پرجوالزام لگتے ہیں کہ وہ ایٹمی عزائم کو خفیہ طور پر پورا کررہا ہے وہ سچ ہیں ۔ایران نےجب یہ ویڈیو جاری کی تو اس کے بعد یہ لوگ مزید ہل کے رہ گئے کہ ہم تو ایران کوکم سمجھ رہے تھے جبکہ اس کے پاس ایٹمی  اثاثے تو بہت زیادہ ہیں۔

آج سے 20 دن پہلے ایران پرفیول کا ایک سائبر اٹیک ہواجس پرفرانس24 نےایک خبرچلائی جس کے مطابق ایران کے جنرل نے کہا کہ یہ جو سائبر اٹیک ہوا ہے اس کے پیچھے باقاعدہ طور پر امریکہ  اوراسرائیل ہیں۔ اس سب کے بعد ایران نے شام میں امریکی بیس پر بھی حملہ کیا اور البتہ اس میں کوئی اموات نہیں ہوئیں ۔یہ پہلی دفعہ تھا کہ اسرائیل کے کسی حملے کا جواب انہوں نے امریکا پر حملہ کرکے دیا۔ آپ کو یاد ہوگا اسرائیل کا ایک  بحری جہاز جو کہ برطانیہ کی کمپنی کا تھااورجس کا مالک اسرائیلی تھا اس پر بھی حملہ ہوا جس کے بعد اسرائیل کو امریکا برطانیہ اور یورپی یونین سے گوہیڈ بھی ملا تھا کہا کہ ایران پر حملہ کر دیں چھوٹی موٹی اسٹرائیک کردیں اپنا بدلہ لے لیں آپ کے جہازکو ایران نے نشانہ بنایا ہے۔لیکن ایران نے اس کی ذمہ داری نہیں لی اس کوہم پر حملے کے لیے جواز بنایا گیاہے۔ خلیج فارس میں ایک بہت بڑی جنگ چھڑنے والی ہے کیونکہ خلیج فارس کے اندر سے آبنائے ہرمز گزرتی ہے جو کہ دنیا کے ستر فیصد تیل کی گزرگاہ ہے.

تازہ ترین خبر کے مطابق جسے مڈل ایسٹ مانیٹر نے کور کیا ہے کہ ایران کہتا ہے کہ خلیج فارس میں امریکی نیوی کے ساتھ جھڑپ میں ۹ایرانی فوجی مارے گئے ہیں اس خبرکو مڈل ایسٹ مانیٹر نہیں بلکہ پوری دنیا کامیڈیا بھی کور کررہاہے۔ یہاں تک کہ ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کےمطابق ایران کا کہنا ہے کہ امریکی نیوی کے ساتھ لڑائی میں ۹ فوجی شہید ہوئے ہیں۔ امریکہ کے ساتھ ایران کی براہ راست جھڑپیں شروع ہوچکی ہیں۔جسے ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی مہرنیوزنے کوٹ بھی کیا ہے کہ میری کمانڈر علی رضا تنگسیری کا کہنا ہے کہ اس وقت باقاعدہ طورجھڑپین ہوئی ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ ہمار۹ فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا ہے اور ہم نے ہر شہادت کے بدلے امریکہ پر ۹اسٹرائیک کی ہیں لیکن ابھی امریکہ یا ایران کی طرف سے اسے کے متعلق خاموشی ہے۔ ابھی اس کے متعلق اپڈیٹس آنی باقی ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں