Header Ad

Home ad above featured post

پیر، 1 نومبر، 2021

نیوزی لینڈسے ہار،آج وسیم،وقارنے بھارتیوں کو خون کے آنسو رُلا دیا

 نیوزی لینڈسے ہار،آج وسیم،وقارنے بھارتیوں کو خون کے آنسو رُلا دیا

ایک بہت بڑی ہاراور بیک ٹو بیک دو ایسی شکستیں جو کہ ابھی تک بھارت سے ہضم نہیں ہو رہیں ہیں۔ بھارت کے کرکٹ کےتجزیہ کاروں، سابق کرکٹرز اوربھارتی میڈیا سے یہاں تک کہ ایک ارب 38 کروڑ بھارتی اس ہارکو ہضم کرنے میں ہی بڑی پرابلم محسوس کر رہے ہیں یہاں تک کہ ویرات کوہلی  سےجب کل پوچھا گیا تو اس نےکہا کہ ہمیں نہیں پتہ کہ ہمارے ساتھ ہوا  کیا ہے ہم بزدلوں کی طرح میدان میں اترے اور ہمارے ساتھ کیا ہوا ہمیں سمجھ ہی نہیں لگنے دی گئی یہاں تک کہ پاکستان کے ساتھ میچ میں بھی آپ کو ویرات کوہلی کے الفاظ یاد ہونگے اس نے کہا تھا کہ ہمیں تو انہوں نے گیم میں آنے ہی نہیں دیا بڑے بڑے میچوں میں چھوٹی چھوٹی ٹیمیں بھی گیم میں چاہے ایک دو اوورز کے لیے ہی سہی آتی توہیں۔گیم دلچسپ تو بنتی ہے لیکن ان کے ساتھ ایسا کوئی معاملہ نہیں ہوا ہے اس وقت  پاکستان بھی بھارتیوں کو ان کی اوقات یاد دلا رہا ہے ۔اب انڈیا سیمی فائنل میں کسی معجزے اگر مگر کی کہانی میں مگن ہے۔

سپر سکس کا یہ مرحلہ ہے پانچ میچز ہر ٹیم نے کھیلنے ہیں دو اہم ترین میچ انڈیا اس وقت ہارچکا ہے۔اب اس سب کے اندر شاہد آفریدی نے بڑا دلچسپ ٹویٹ کیا انہوں نے کہا کہ انڈیا دو میچز ہار چکا ہے تین میچز افغانستان اسکاٹ لینڈاور نیمیبیا سےاور کھیلنے ہیں ۔اب مسئلہ یہ ہے کہ افغانستان کے مقابلے میں کس طرح کی پرفارمنس دکھاتے ہیں شاید اس سے پہلے کوئی پوچھتا تو ہم سکتے تھے کہ یہ میچ جیت جائیں گے لیکن اب ہمیں دیکھنا ہوگا کہ یہ سکاٹ لینڈ اور نیمیبیا سے بھی جیتنے کی اہلیت رکھتے بھی ہیں کہ نہیں۔کیونکہ ان کی جو حالت ہے اور انھیں بڑے عرصے سے پریشر کی عادت ہی نہیں ہے ان کو تو ہواؤں میں اُڑنے کی عادت تھی ۔یہ کہتے تھے کہ ہم پاکستان کی کرکٹ ختم کر دیں گے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ آنےنہیں دینگے اور پاکستانی پلیئرز کو ہم آئی پی ایل نہیں کھیلنے دیں گے لیکن ہم نے پوری دنیا کا مقابلہ کیا اورانٹرنیشنل کرکٹ کو بحال کیا۔

اب انڈیا کے پاس سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کےدو راستے ہیں۔پہلا یہ کہ انڈیا افغانستان،اسکاٹ لینڈاور نیمیبیا کو ہرائے اورچھ پوائنٹس کے ٹیبل پر دوسری پوزیشن لے اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اپنے بقایا دونوں میچ جیتے اورنیوزی لینڈ افغانستان کو شکست دے اورنیمیبیا اوراسکاٹ لینڈ سےخود ہارجائے۔اب دوسراراستہ یہ ہے پاکستان کوئی بھی میچ نہ ہارے اورافغانستان نیوزی لینڈ کو ہرائےاور انڈیا سے ہارجائے اورنیوزی لینڈ افغانستان سے ہارے لیکن نیمیبیا اور اسکاٹ لینڈ سے جیت جائے اورانڈیا اپنے تمام میچزایک بہت بڑے مارجن سے جیت جائے۔آپ اندازہ کریں گے انڈین کس طرح  دیوانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

 ایک جانب تو یہ چیز ہے دوسری جانب پاکستان میں ان کے متعلق بڑی دلچسپ باتیں ہورہی ہیں ۔اےآروائی کا نیا سپورٹس چینل ہے اے سپورٹس جس کے ایک پروگرام پویلین جس میں فخر عالم، مصباح الحق،وسیم اکرم اور دیگر کرکٹرز بیٹھتے ہیں۔کل انہوں نے انڈیا کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست پر ایسی درگت بنائی اور وسیم اوروقارنےجس طرح سے انڈین ٹیم کو لتاڑا ہے یہ بڑے دلچسپ کلپس تھےجو دیکھنے والے تھے۔ اسپیشل وسیم اکرم نے ان پر پڑھی لکھی تنقید کی جبکہ چائے کا کپ سامنے دکھا کر فخرعالم نےان کے زخموں پرنمک ڈالنے کے مترادف تھا۔

ہماری دعاہےکہ اللہ پاکستان کی جیت کو برقراررکھے اور ہمیں فخروغرور سے دور رکھے ورنہ کہیں ایسا نہ ہو جس طرح آج انڈیا کو منہ کی کھانی پڑرہی ہے اور وہ پوری دنیا میں شرم کے مارے اپنا منہ چھپائے پھرتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Home Ad bottom