بدھ، 17 نومبر، 2021

بڑاتنازعہ،پاکستانی ٹیم نے ڈھاکہ اسٹیڈیم میں پاکستانی پرچم لہرا دیا،بھارتی جل اٹھے

 بڑاتنازعہ،پاکستانی ٹیم نے ڈھاکہ اسٹیڈیم میں پاکستانی پرچم لہرا دیا،بھارتی جل اٹھے

سب سے پہلے  اس پروپیگنڈے پر، سازش پر اوربنگلہ دیش کی سرزمین پر پاکستانی پرچم لہرا ئے جانے اور اس کے بعد پیدا ہونے والے تنازعے پر بڑی تفصیل سے بات کریں گے  جس سے یہ پورا معاملہ آپ کو پتہ چلے گا پاکستانی ٹیم کس طرح سے بنگلہ دیش پہنچی اس وقت سے  پڑوسی ملک میں آگ لگی ہوئی ہےاور صفِ ماتم بچھی ہوئی ہے ان سےپاکستانی ٹیم کا بنگلہ دیش کا دورہ ہضم نہیں ہو رہا ہے۔  پاک بنگلہ دیش تعلقات جو کہ  ایک دو سالوں میں بہت بہتر ہوئے ہیں اور بھارت کے ساتھ بنگلہ دیش کے تعلقات سردمہری کا شکار ہیں ۔اور یہ بات اس دشمن ملک بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی تھی۔

اور اس وقت معاملہ یہ ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے جب سے شہریت ترمیمی ایکٹ آیا ہے اس کے بعد سے ایک جانب تو بنگلہ دیش اور بھارت میں نہ صرف حکومتی سطح پر بلکہ عوامی سطح پر بھی دوریاں پیدا ہورہی ہیں اور وہاں کے مسلمانوں کویہ احساس ہو رہا ہے کہ یہ ہمارے کبھی سگے نہیں ہوسکتے ہیں وہاں پر یہ مسلمانوں کے ساتھ ظلم اورزیادتی کرتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ اس سال جب نریندر مودی جب بنگلہ دیش گیا تو بنگلہ دیش کے شہریوں نے احتجاج کیااور احتجاج اس قدر سنگین اور شدید تھا کہ اس احتجاج میں بارہ لوگ  جان کی بازی ہار گئے ۔

جبکہ دوسری جانب اگر پاکستان کے حوالے سے دیکھا جائے تو ایک طرف تو پاکستان لگاتار کوشش کر رہا ہے اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان عمران خان بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کو کال کی تھی انہوں نےمعاملات ٹھیک کرنے اور برف پگھلانے کی کوشش بھی کی اس کے بعد آپ نے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی عوام اور وہاں کے مسلمان بھائیوں کو دیکھا کہ کس طرح سے وہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کررہےتھے اور اس  ورلڈ کپ کے فوری بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ڈھاکہ پہنچنا اور ان کا شاندار استقبال ہونااس بات کی دلیل ہے کہ ہمارے درمیان جو دوریاں تھیں اب وہ نزدیکیوں میں بدل رہی ہیں ۔پاکستانی ٹیم کے ساتھ ڈاکٹر یا میڈیکل افسر نہیں گئے تو بنگلہ دیش کی ٹیم نے کسی ایکسپرٹ ڈاکٹر کو نہیں بلکہ اپنا  ڈاکٹر پاکستانی ٹیم کو دےکرمحبت کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ سے پہلا میچ شروع ہو رہا ہے اور وہ بھی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں ان کا میڈیا بڑی  تعریف کر رہا ہے کہ پاکستان نے اپنا بہترین سکواڈ بنگلہ دیش بھیجا ہے اور ورلڈ کپ والی پوری کی پوری ٹیم ہمارےپاس آ گئی ہے۔ اب جھنڈا لہرانےکا معاملہ کیا ہوا ہے ایسا واقعہ بنگلہ دیش کے اندرنیا نہیں ہے اور  آپ کو یاد ہوگا 2014 کے اندر ایک خبر سامنے آئی تھی اور سن دو ہزار چودہ تھا جس میں میرپور میں ایشیا کپ کے ٹورنامنٹ کے دوران شائقین پر اسٹیڈیم کے اندر غیر ملکی جھنڈے لےجانے پر پابندی لگا دی تھی تاہم ایک دن بعد عالمی میڈیا میں سخت تنقید کی وجہ سے یہ پابندی ختم کر دی گئی تھی.

2014 میں ایشیا کپ کے دوران پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا اس کی وجہ سے یہ پابندی لگائی گئی تھی اور اس معاملے کو بھارتی میڈیا نے اس وقت بھی ہوا دی تھی لیکن 2014 سے 2021۱ تک کے درمیان مکمل طور پر حالات بدل چکے ہیں دو قومی نظریہ ،حالیہ کشیدگی، بنگلہ دیش کے ساتھ بھارت کی ریاست میں درجنوں مساجد کو شہید کیا جانا یہ سب کچھ ہورہا ہےجبکہ یہ بات ہمارے مسلمان بھائیوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔

اب پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ایک ویڈیو وائرل کی گئی اور وہ بڑے ہی آؤٹ آف دی کانٹیکٹس اور غلط کانٹیکٹس میں وائرل کی گئی ہے یہ ویڈیو بنگلہ دیش میں پاکستانی کرکٹ ٹیم  کے پریکٹس سیشن کی ہے اس ویڈیو پربی بی سی بنگلہ دیش نے بھی کام کیا اورپاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف بھی سامنے آیا۔اس متنازع ویڈیو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم یہ پریکٹس کر رہی ہے اور ان کے کوچز انہیں بتا رہے ہیں شاہین شاہ آفریدی، بابر سب  کھلاڑی وہاں پر کھڑے ہیں اور ان کا ٹریننگ سیشن چل رہا ہے ۔ ان کی آپس کی گفتگو،بالنگ  بیٹنگ، نیٹ کے اندر پریکٹس جاری ہے اور پاکستانی پرچم کو گراؤنڈ کے اندر لگایا گیا اور  گراؤنڈ  میں مارچ بھی کیا گیا ہے اورویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  پاکستانی پرچم اس طرح سےسامنے رکھا گیا ہے اور اس پاکستانی پرچم  پرجو پراپیگنڈہ اور باتیں ہورہی ہیں اس حوالے سے کچھ چیزیں آپ کے سامنے رکھنی ہیں جو کہ بڑی تشویشناک ہیں۔

انڈیا کے ایک جریدے کی خبرکے مطابق پاکستانی جھنڈا لہرانے پر بنگلہ دیشی شائقین نے سیریز ختم کا مطالبہ کردیا ہے۔یاد رہے کہ یہ خواہش انڈین میڈیا کی ہے جبکہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ اس سلسلے میں تاحال خاموش ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم گزشتہ چند ماہ سے پریکٹس سیشن کے دوران اپنا جھنڈا لگاتی ہے۔ یہ بنگلہ دیش کے لیے نہیں ہے۔ستمبر میں نیوزی لینڈ کے پاکستان کےدورے میں بھی پریکٹس سیشن کے دوران فیلڈ میں پاکستانی پرچم لگایا گیا تھااور پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجرابراہیم بادیس نے بی بی سی  بنگالی سےبات کرتے ہوئے کہا کہ اس سروس کو ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے متعارف کروایا تھا اور اس سے پہلےپاکستان کی انڈر سکسٹین اور انڈر ںائنٹین کے پریکٹس میچوں کے دوران بھی پاکستان کا جھنڈا لگایا گیا ہے۔ ورلڈ کپ کے میچوں میں بھی پریکٹس سیشن کے دوران دبئی میں بھی پاکستانی پرچم لگا کر پریکٹس کی گئی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کریگا۔ کیونکہ اس سلسلے میں بنگلہ دیشی کے کوئی ایسے قواعد و ضوابط وضع نہیں کیے گئے ہیں جن کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے روندا ہو۔جب انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہوتے ہیں تو سب کے پرچم لہرائے جاتے ہیں اور ہرملک کا قومی ترانہ بجایا جاتا ہے۔ہم تو تمام ممالک کے پرچموں کی عزت کرتے ہیں اور بنگلہ دیش تو ہمارا اپنا ملک ہے وہاں ہمارے اپنے مسلمان بھائی رہتے ہیں۔ہماری قربت دشمن کے سینے میں تیر کی طرح پیوست ہوتی ہے اور وہ جان بوجھ کر ایسی باتوں کو ہوا دیتا ہے لیکن اس بار اسے ہزیمت اٹھانی پڑی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں