Header Ad

Home ad above featured post

بدھ، 17 نومبر، 2021

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل عمران خان کی ویڈیووائرل،اپوزیشن نے بھی سر جوڑلیے

 پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل عمران خان کی ویڈیووائرل،اپوزیشن نے بھی سر جوڑلیے


ایک جانب پاکستان کے اندر موسم سرماکی آمد آمد ہے تو دوسری جانب پاکستانی سیاست کا درجہ حرارت ہر گزرتے لمحے کے ساتھ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور پاکستان میں سیاسی گرما گرمی اپنے عروج پر ہے لیکن اس  پورے معاملے میں پچھلے چند دنوں میں ایک ڈرامہ رچایا گیا اور ایک جج کا معاملہ سامنے لایا گیا۔سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر الزامات لگائے گئے لیکن اس سب کے باوجود منگل کادن اپوزیشن پر بجلیاں بن کرگرا ہے کیونکہ ایک جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں انکا تماشہ بنا اور جو ان کا پورا کا پورا یہ پلان ناکام ہوگیا اور چند گھنٹے بھی نہیں چل سکا اور بری طرح یہ ڈرامہ فلاپ ہوا تو وہیں دوسری جانب عمران خان نے پارلیمنٹ کا انتہائی اہم مشترکہ اجلاس بلالیا ہے جس میں صرف چند گھنٹے رہ گئے ہیں ۔ یہ اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیکن اس سے پہلے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک بہت بڑی اننگز کی تیاری کرچکے ہیں اور اپوزیشن  بھی اپنی سیاسی کوششیں تیز کر چکی ہے اب ان سب کے اندر بیس نومبرجوکہ ایک بڑی اہم تاریخ ہے  اسی دن جب نئے ڈی جی آئی ایس آئی آ رہے ہیں ۔جنرل فیض حمید کے لیے بطور ڈی جی آئی ایس آئی انیس نومبرآخری دن ہوگا  اس کے بعد وہ کورکمانڈر پشاور بن جائیں گے تبدیلی کی آوازیں ہم پچھلے چند دنوں سے سن رہے ہیں لندن میں کچھ ملاقاتوں کا احوال ہے اور کچھ  عسکری نمائندوں کا نواز شریف کے پاس جانے کا بارے معلومات ہیں اس وقت اسلام آباد اور پنڈی کی ہواؤں میں چل کیا رہا ہےبےچینی ہے لوگ کنفیوزڈ ہیں  یہ تمام چیزیں آج  آپ کے سامنے رکھوں گا کہ اصل کہانی کیا ہے آج کے دن میں کیا ہونے جارہا ہے، آنے والے چند گھنٹوں میں کیا ہونے والا ہے اور عمران خان کی باڈی لینگویج اور عمران خان کی جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جواپوزیشن پر بجلی بن کر گری ہے اس کی تفصیل بھی آپ کے ساتھ شیئر کریں گے اور وہ ویڈیو آنے والے وقت اور مشترکہ اجلاس کے حوالے سے بہت کچھ واضح کر رہی ہے۔

 منگل کا دن پاکستان مسلم لیگ نواز کے بڑا ہی کٹھن تھا کیونکہ ایک جانب گلگت بلتستان کے چیف جسٹس رانا شمیم صاحب کے معاملےکا اسلام آباد ہائی کورٹ میں دھڑن تختہ کیا گیا انصار عباسی اور میرشکیل الرحمٰن کو بلایا گیا ان سے سوالات پوچھے گئے ان سے پوچھا گیا کہ یہ کہانی آپ باہر کے ملک میں بیٹھ کر اس طرح سےپبلش کر سکتے ہیں جونوٹری پبلک کو لندن میں جاکر یہ بیان دیا گیا اور اسے ابھی تک کسی عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بنایا گیا آپ نے اسے فرنٹ پیج پرلیڈ اسٹوری بنایا تو اس پر ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا ان کے صحافتی اصول حتّی کہ ہر چیز دھبڑدھوس ہوچکی تھی. 

 دوسری جانب ٹی ٹی اسکینڈل میں شہباز شریف کا وہ تو تا پکڑا گیا ہے جس میں ان کی جان تھی اور نیب نے قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف ٹی ٹی ا سکینڈل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے نئے ذرائع کے مطابق لیڈر کے مرکزی ملزم علی احمد خان کو اسلام آباد سے دھر لیا گیا ہے اسکینڈل میں نیب کو مطلوب علی احمد خان دو سال سے مفرورتھا۔شہباز شریف کے خلاف ٹی ٹی ا سکینڈل میں نیب کی اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت  بے۔علی احمد شہباز شریف دور میں سی ایم ہاؤس میں ڈائریکٹر اسٹیٹجی تعینات تھے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت ان کے ساتھ ایم پی اے ملک احمد خان موجود تھے جنہوں نے علی احمد کی گرفتاری روکنے کی کوشش بھی کی۔نیب ذرائع کے مطابق گرفتاری کے وقت ملک احمدخان ملزم کے ساتھ گاڑی میں جاکر بیٹھ گئے تھے واضح رہے کہ مشیر داخلہ واحتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے 16 اپریل 20۲۱ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ شہبازشریف ٹی ٹی کیس میں تمام گواہان پیش کیے جائیں گے جج ٹرانسفر کر دیے گئےجو ہمارے اختیار میں نہیں ہےجن عدالتوں کے فیصلےآ چکے ہیں جن پرمہر لگ چکی ہے ان کا کیا۔ جوشخص عدالتوں سے چور ڈکلیئرڈ ہوچکا  وہ باہربھاگ گیا۔ ایک بھگوڑا شخص باہر بیٹھ کراداروں پر حملے کرتا ہے اب ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے ۔

اب مولانا فضل الرحمان  نے بھی ایک بم پھوڑ دیا ہے انہوں نےحکومت اور پارلیمنٹ  کےمشترکہ اجلاس کے معاملے میں ایک بہت بڑا الزام لگایا ہےاور یہ الزام ظاہری بات ہے پی ٹی آئی پر تو ہے ٹھیک ہے لیکن مقتدر حلقوں پر بھی ہے اور جوا داروں پر بھی ہے کیونکہ اداروں پر مداخلت کاالزام ڈائریکٹلی یا ان ڈائریکٹلی ان کی طرف سے آتا رہتا ہے۔ تو اس وقت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا چھوٹی پارٹیاں  پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جانے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے ہاتھ مروڑ کر قانون بنائیں گے تو اس کی کوئی وقت نہیں ہوگی۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ رانا شمیم  کے بیان کی عدالتی تحقیقات کی جائیں گے یہ چوتھا ایسا جج ہے آن ریکارڈ حلفیہ بیان دے رہا ہے ہر چیز پر مٹی پاؤ کی پالیسی سے کام نہیں چلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت چل نہیں رہی چلائی جارہی ہےچھوٹی پارٹیوں پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جانے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے اپوزیشن ارکان کو بھی کالیں آئی ہیں کہ مشترکہ اجلاس میں نہیں آنا ہاتھ مروڑ کر قانون بنائیں گے تو اس کی کوئی وقعت نہیں ہوگی۔ اب ناظرین کرام یہ بہت اہم سوال ہے کہ اگر ان کے پاس ایسے ارکان کے نام ہیں تو وہ سامنے لائیں، ہوا کے اندر تیر چلانا اور اس طرح کے الزامات لگانا بڑا معیوب لگتا ہے۔ سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک جبر کے تحت چل رہا ہے ان کے پاس رپورٹ ہے کہ کن کن لوگوں کو سیف ہائوسز میں لے جایا گیا۔ حکومت کے پاس زبردستی والی اکثریت ہے اور حکومت نہیں چل رہی چلائی جارہی ہے ۔سیف ہائوسزکون سے ہوتے ہیں آئی ایس آئی کے سیف ہائوسزکی بات کر رہے ہیں وہ چلنے والے اور چلانے والے دونوں کو جانتے ہیں ۔یہ سب کچھ انیس نومبر سے پہلے کرنا اس سارے معاملے کو مشکوک بناتا ہے ایک بڑاالزام جنرل فیض حمید  ڈی جی آئی ایس آئی پر ہے۔


اب پوری قوت سے حکومت کی سیاہ قانون سازی کا راستہ روکنے کا متحدہ اپوزیشن نے عزم کیا ہے اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیرِصدارت متحدہ اپوزیشن رہنمائوں  کا مشاورتی اجلاس ہوا اور اس میں متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوت سے متحدہ اپوزیشن حکومت کی سیاہ قانون سازی کا راستہ روکے گی اس کے ساتھ ساتھ  تمام ارکان کو پارلیمان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اب ان سب کے اندر سیاست کے دو بڑے حریف نون لیگ اورق لیگ میں بھی دوریاں کم ہوئی ہیں اور یہ کس جانب اشارہ ہے اب یہ دیکھنا ہوگا کہ ق لیگ کے شکوے شکایتیں اور پھرحمزہ شہبازکا چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے لیے لاہور کے مقامی ہسپتال میں آنا یہ ایک بڑی پولیٹِکل پیش رفت ہے ۔ اس طرح کا معاملہ پارلیمنٹ اجلاس سے پہلے ہو نا یہ بھی بہت سے شکوک و شبہات بنا رہا ہے لیکن اس سب کے اندر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل حکومت کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے جبکہ ایک ایک ووٹ بہت قیمتی  ہے  پی ٹی آئی بلوچستان عوامی پارٹی ناراض سینیٹر بابر کو بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے اس سلسلے میں بی اے پی سیکرٹری جنرل منظورکاکڑکی ناراض سینٹرعہدہ بابرسے  دوبارہ ملاقات ہوئی ذرائع کا کہنا تھا کہ منظورکاکڑ نےعہدہ بابر کو دوبارہ پارٹی میں فعال ہونے کی درخواست کی اور پارٹی صدرظہوربلیدی کا پیغام بھی پہنچایا ادھر عبدالقدوس بزنجو بھی ان سے درخواست کر چکے ہیں تو اس وقت انہیں  پی ٹی آئی کو ووٹ  دینے کے لیے تیار کرلیا گیا اور آپ کے تمام گلے شکوے دور کیے جائیں گے

 وزیراعظم پاکستان عمران خان کے انتہائی اہم اور دلچسپ ویڈیوبھی وائرل ہوئی ہے جس میں عمران خان اوپر کی طرف دیکھ کر پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے متعلق صحافیوں کے سوال پر بڑا دلچسپ جواب دیا جس میں انہوں نے کہا کہ" سپورٹس مین جب میدان میں قدم رکھتا ہے تو وہ ہمیشہ سمجھتا ہے کہ وہ جیتے گا"۔ ویڈیو میں ان کے ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نمایاں تھے۔

ناظرین کرام وزیراعظم کی باڈی لینگویج دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے جیسے بانوے کے ورلڈ کپ میں فائنل میں ٹاس سےپہلے ان کی باڈی لینگویج تھی اوربلکل پرامید چہرے پر کسی قسم کی پریشانی کے تاثرات نظر نہیں آرہے تھے اس سے ظاہری بات ہے حکومت پُرامید ہے کہ وہ آج تمام بلز پاس کروا لے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Home Ad bottom