انڈین ہیلی کاپٹرحادثہ :فضا میں آگ لگنے
والی ویڈیو جعلی قرار،اصلی ویڈیوجاری
بھارت کے چیف آف ڈیفینس جنرل بپن راوت کی اچانک اور ایک
انتہائی پراسرار موت جس کی تحقیقات خود بھارت میں اب شروع ہوچکی ہیں اوربھارت میں
ہی اب یہ آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ یہ حادثہ تھا یا پھر کوئی سازش تھی اس واقعے کو 24
گھنٹے گزر چکے ہیں اور ان 24 گھنٹوں کے اندر پورے کا پورا پورا پانسہ پلٹ چکاہے۔ہیلی
کاپٹر کا بلیک باکس مل چکا ہے جس سے کافی چیزیں واضح ہوجائیں گی۔اُدھربھارتی حکومت
نے ایک اور ویڈیو پیش کردی ہے جبکہ پہلی وائرل ہونے والی ویڈیو کو فیک بتایا جارہے
۔بلیک باکس سے اب کون سی انفارمیشن ملنے والی ہیں آخری دس پندرہ منٹ کے اندر کیا
ہوتا رہا ہے یہ تمام تر چیزیں ہیں جن کے تفصیل آپ کے سامنے رکھنی ہے۔
اس سانحہ کے بعد
بھارت میں ایک نئی قسم کی بحث شروع
ہو چکی ہے مودی نےکل کیبنٹ کمیٹی اورسیکیورٹی
کا ہنگامی اجلاس بلایا اس کے بعد ڈیفنس
منسٹرراج ناتھ سنگھ نے انڈین پارلیمنٹ کے دونوں ہاؤسز کو بریفنگ دینی ہے جس سے بہت سی چیزیں سامنے آنی ہیں
۔پہلے ایک ویڈیوآئی تھی جس میں ہیلی کاپٹر فضا میں جل رہا تھا اسے آگ لگی ہوئی تھی
لیکن اب وہ معاملہ نہیں ہے طیارہ گرنے تک بالکل ٹھیک تھا اور اسے کنفرم کر دیا گیا
ہے جبکہ وائرل ہونے والی ویڈیو پرانی اور فیک ویڈیو ہے۔ انڈیا ٹوڈےکی خبر کے مطابق
نئی ویڈیومیں ہیلی کاپٹرکریش کےآخری لمحات ٹیپ کرلیے گئے ہیں۔ اے این آئی کی خبر میں
بتایا گیا ہے کہ مقامی لوگوں نے ایک ویڈیو بھیجی ہے جو وہاں سے گزر رہے تھے کہ ہیلی
کاپٹرمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی اوریہ ویڈیوانڈین میڈیا میں سرکاری سطح پر بھی رپورٹ
ہو رہی ہے کہ یہ ویڈیو جنرل بپن راوت کی آخری ویڈیو ہے۔
ایک عینی شاہد کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر دوسرے ہیلی
کاپٹرز کی نسبت بہت نیچی اڑان بھر رہا تھا موسم اتنا صاف تھا کہ آپ اندازہ نہیں کر
سکتے ہیں اس کے باوجود پائلٹ کو کیوں سمجھ نہیں آیا۔ اس حادثے پر ایئر فورس خاموش
لیکن بھارتی میڈیا میں اب آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔اب جنرل بپن راوت کے طیارے کا بلیک باکس مل چکا ہے۔بلیک باکس
ہوتا کیا ہے تھوڑی سی انفارمیشن اس کے بارے آپ کو دے دیتے ہیں کہ اصل میں یہ ایک
ڈبہ ہوتا ہے جس پر موسم کی سردی گرمی کا کوئی اثر نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ پگھلتا
ہے اوراس کےاندر ڈیوائسز ہوتی ہیں۔یہ بلیک باکس کسی بھی ناگہانی واقعہ ہونے کی
صورت میں انویسٹیگیڑز کی مدد کرتا ہے اور کاک پٹ میں ہونے والی گفتگو اورفلائٹ کا
ڈیٹا بھی ریکارڈ کرتا ہے۔اس کے علاوہ آٹومیٹک کمپیوٹرانائونسمنٹ کو بھی ریکارڈ
کرتا ہے۔ریڈیو ٹریفک اور ایئر کنٹرول ٹاورسے ان کی باتیں بھی ریکارڈ ہوتی ہیں۔اس
کے اندر سے دوچیزیں نکلتی ہیں ایف بی آر
اور سی بی آر۔ ایف بی آر ہوتا ہے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈرز اورسی بی آر کاک پٹ وائس ریکارڈرکوکہتے
ہیں۔ اوراس کا رنگ اورنج ہوتا ہے پہلے جب یہ بنا تھا اس وقت اس کا رنگ بلیک ہوتا
تھا۔
این ڈی ٹی وی کی خبرآپ کے سامنے رکھتے ہیں جس میں دس
پوائنٹس بتائے گئے ہیں نمبر ون پوائنٹ یہ
ہے کہ انڈین فورس کی طرف سےنیوٹرل انکوائری شروع کر دی گئی ہے دوسرا یہ کہ
ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد کریش ہو گیا ۔یہ ایک چھوٹا سا سفر تھا یہ
دس کلو میٹر کا بائی روڈ سفر تھا اور دس منٹ میں گزر جانا تھا ۔اس حادثے میں گروپ
کیپٹن واحد شخص ہے جو بچ گیا معاملے میں اسے ایک آؤٹ سٹینڈنگ سولجر اورسچا محب وطن
کا خطاب دیا گیا ہے۔ بھارتی خبر رساں
ادارے اے این آئی کے مطابق تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہونے والے فوجی ہیلی کاپٹر کی
تحقیقات میں انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تباہ
ہونے والے ہیلی کاپٹرکا فلائی ڈیٹا ریکارڈ اور کاک پٹ وائس ریکارڈ برآمد کرلیا گیا
ہے جس سے کافی گتھیاں سلجھ جائیں گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں