بدھ، 26 جنوری، 2022

کھُلی جنگ چھڑگئی،بزدل دشمن کا وار،پاک فوج کے 10جوان شہید ،کئی دہشتگردہلاک

 کھُلی جنگ چھڑگئی،بزدل دشمن کا وار،پاک فوج کے 10جوان شہید ،کئی دہشتگردہلاک

اس وقت ایک انتہائی تشویشناک اور ایک انتہائی پریشان کن خبر سامنے آرہی ہے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے کیچ سے جہاں پر دہشت گردوں نے پاکستانی فوج پر حملہ کیا یہ کوئی چھوٹا موٹاحملہ نہیں تھا بلکہ تقریبا پانچ گھنٹے تک جنگ جاری رہی جس میں پاک فوج کی طرف سے بڑے پیمانے پر شہادتوں کی اطلاعات ہیں اس وقت آن گراؤنڈ صورتحال کیا ہے سوشل میڈیا پر کیا خبریں گردش کر رہی ہے ،وہاں کے مقامی صحافیوں کا کیا کہنا ہے اور وہ اس وقت اس خبر کے کتنےحصے کو کنفرم کر رہے ہیں جب کہ سرحد پار سے اس سب کے اوپر کیا کچھ کہا جا رہا ہے اور آپ کو یہ معلوم ہو گا کہ بلوچ بھائیوں کی دشمن دہشت گرد تنظیمیں بی ایل اے، بی ایل ایف ، بی این اے اور اس طرح کی بے تحاشا چھوٹے چھوٹے دہشت گردی کے اتحاد ہیں یہ کس کے انڈر آپریٹ کرتے ہیں اسےکون سے ملک کی انٹیلی جنس ایجنسیزچلاتی ہیں اور ان کی فنڈنگ کون کرتا ہے اس حوالے  سے کلبھوشن یادیو سب کچھ بتا توچکا ہےوہ اعتراف  بھی کر چکا ہے لیکن اب یہ معاملہ کیا رخ اختیار کرے گا اور یہ جوتازہ ترین کارروائی ہوئی ہے اس کےبارے اب ایس پی آر کی جانب سے کیا موقف آنا ہے  ان سب چیزوں کے بارے آپ کو بتائیں گے۔

جیسا کہ آپ کو یہ معلوم ہے کہ جتنی بھی پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیمیں ہیں جو پاکستان کے امن اورسلامتی کی دشمن ہیں وہ پھر سے سراٹھا رہی ہیں اور دوبارہ سے منظم ہونے کی  ناکام کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔حال ہی میں نئی بننے والی بلوچوں کی ایک دہشت گرد تنظیم جو کہ ہمارے بلوچ بھائیوں اور پاکستان کی دشمن دہشت گرد تنظیم ہے جس نے لاہور انارکلی میں دھماکہ بھی کیا ہےجس کے بعد پاک فوج اورپاکستان کی سلامتی کے اداروں نے ان کی چولیں ہلا کر رکھ دیں۔ افغانستان  اورایران میں بھی   جہاں جہاں پران کے کمانڈرچھپے بیٹھے تھے انہیں نشانہ بنایا گیا۔

جب طالبان کی افغانستان میں حکومت آئی تو ٹی ٹی پی کے علاوہ داعش خراسان اور بلوچوں کی دہشتگرد تنظمیں وہاں سےبھاگیں اور انہوں نے بلوچستان کے پہاڑوں میں اپنے آپ کو روپوش کرلیا۔ادھر پاک فوج نے بھی انہیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر نشانہ بنایا۔بدقسمتی سے ان میں ایک نئی دہشتگرد تنظیم لاہورانارکلی میں دھماکہ کرنے میں کامیاب تو ہوگئی لیکن الحمدللہ جتنی تباہی دشمن چاہتا تھا اس میں وہ ناکام رہا۔کراچی میں بھی بم بنانے والے کو دھرلیا گیا اور اسی طرح ان کے مختلف کمانڈرز کو بھی واصل جہنم کیا گیا۔

پہلے توبلوچوں کی یہ دہشتگرد تنظیمیں یا ٹی ٹی پی پاک فوج پر حملےکرکے بھاگ جاتی تھی ان حملوں میں پاک فوج کی ایک یا دو شہادتیں ہو جاتی تھیں لیکن اس دفعہ جواطلاعات سامنے آ رہی ہیں اس کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں پچاس کے لگ بھگ دہشت گردوں نے پاک فوج کی ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق  پاک فوج کے 10جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا ہے اورپوری چیک پوسٹ تباہ ہوچکی ہے جبکہ انڈین سوشل میڈیا پاک فوج کے 72 جوانوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔اور پاک فوج کے جوانوں کے یرغمال بنائے جانے والے بارے بھی پراپیگنڈا کررہا ہے۔

مقامی صحافیوں کی طرف اس حوالے سے خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے کوئٹہ بیس پر ملٹی میڈیا اردونیوز کے ایک صحافی زین الدین احمد نے کنفرم کیا ہے کہ پاک فوج کی کیچ ضلع میں ایف سی کی ایک چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے ایک گروپ نے حملہ کیا ہے جس سے پاک فوج کے دس جوان شہید ہوگئے ہیں اورپاک فوج کے چارجوان مسنگ ہیں۔ دوسری جانب  اس حملے میں دہشت گردوں کا بڑے پیمانے پرجانی نقصان بھی ہوا ہے ۔مقامی صحافی اور رہائشیوں کے مطابق دشمن کا بھی بھاری نقصان ہوا ہے۔لیکن آئی ایس پی آر کی طرف سے ان کی تعداد کے بارے میں جلد ہی آگاہ کیا جائے گا۔ابھی تک جتنی بھی  خبریں سامنے آئی ہیں وہ سب غیرمصدقہ ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں