Header Ad

Home ad above featured post

جمعہ، 14 جنوری، 2022

جنرل سلیمانی کا بدلہ،ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اڑا دیا،امریکہ تپ گیا،عالمی امن خطرے میں

 جنرل سلیمانی کا بدلہ،ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اڑا دیا،امریکہ تپ گیا،عالمی امن خطرے میں

اس وقت مشرق وسطٰی میں ایک مرتبہ پھر سے آگ لگ چکی ہے اور ایران کے امریکہ  کے لیےکچھ بہت بڑے اورتہلکہ خیز فیصلے سامنے آچکے ہیں جنہوں نے اس وقت کہرام مچا دیا ہے ایک تو عراق کے اندر امریکی سفارتخانہ دھماکوں سے گونج اٹھاجس کی تصدیق اب امریکہ نےبھی کردی ہے تو وہیں دوسری جانب ایران کے جنرل قاسم سلیمانی جس کی شہادت کو ایران آج تک نہیں بھول سکا اور ان کی موت کا بدلہ لینے کا آج تک وہ کہتا رہتا ہے کہ ہم بدلہ ضرورلیں گے اب ایران نے کس طرح سے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہےجس نے امریکا اوراس کے سکیورٹی اداروں کو ہلا کر رکھ دیا ہے کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کس طرح سے اڑا کے رکھ دیا تھا۔

اس حوالے سے سب سےپہلے  یو ایس نیوز کی خبرکے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانہ جوکہ سٹی کے گرین زون میں موجود ہے اس پرچار راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے ان میں سے تین امریکی ایمبیسی کی عمارت کے قریب گرے جبکہ ایک نے سکول کو ہٹ کیا جس سے ایک عورت اور ایک لڑکی زخمی ہوئی۔یہ اطلاعات شروع شروع کی تھیں اس کی بعد یو ایس ایمبیسی بغداد کے مطابق امریکہ سفارتخانے پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جوعراق کی سیکیورٹی اور خودمختاری اور اس کے عالمی تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں اور اس طرح کے حملے صرف سفارتی سطح پرنقصان دہ نہیں ہیں بلکہ عراق کی خودمختاری کے خلاف ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جتنے بھی راکٹ فائر کیے جاتے ہیں وہ یا تو ایران کی طرف سے ہوتے ہیں یا پھرایران کے حمایت یافتہ گروپس کی طرف سے اور ان کی پراکسی کی طرف سے امریکہ کو ٹریلردیاجاتا ہے جنرل قاسم سلیمانی جب جنوری 2020 انھیں امریکہ نے اسی ایمبیسی کے کمپاؤنڈ سے حملہ کر کے مروایاتو اب جب بھی  جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے دن آتے ہیں امریکہ کے خلاف ایران کی طرف سے کارروائیاں تیز ہو جاتی ہے کیونکہ گورنمنٹ پرپریشر بڑھتا ہے بدلہ جو لینا ہے ۔

 اس کے بعد اب آپ کو جنرل قاسم سلیمانی کے بدلے کے بارے بتاتے ہیں ۔جنرل قاسم سلیمانی ایران کے بڑے سینئر ملٹری آفیشل سمجھے جاتے تھے اور ایران کی سپاہِ پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ تھے ۔یہ انتہائی پاپولرشخص تھے اور انہیں ایک ہیرو کا مقام حاصل تھا جو ایران کے دشمنوں سے بڑی جانثاری کے ساتھ لڑ رہے تھے۔انہیں جب3جنوری 2020 کو امریکہ کی طرف سے بغداد میں ایک سڑک پر مروایا گیا اس کے بعد ایران لگاتار یہ کہتا ہے کہ ہم نے ان کا بدلہ لیناہے۔ایک اور خبرایرانین امریکن فار لبرٹیز تنظیم کی طرف سے ٹویٹ کی گئی ہے جس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی ہے جس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کو دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں قاسم سلیمان کے قتل کا بدلہ لینے کی دھمکی دی گئی ہے۔ جارحیت کے عمل کو طاقت کے ساتھ ملنا چاہیے۔ اینیمیٹڈ ویڈیو آپ سوچ رہے ہونگے کہ اس کا کیا مقصد ہوتا ہے ایسی ویڈیوبنا کردشمن  کے اندرڈراور خوف کو پیدا کرنا ہوتا ہے۔ دوسرا یہ کہ انہیں یہ ساری ڈیٹیل کیسے معلوم ہے یا انہیں کیسے پتہ کہ ہمارے ملک میں کون سی چیز کہاں پرہے یہ تو بڑی ہائلی سیکیور فیسیلیٹیز ہوتی ہیں تو اس کے اوپر حملہ کر کے بتاتے ہیں کہ یہ تباہی ہوگی ۔

ایران کی طرف سے جو ویڈیو جاری کی گئی ہے اس میں دکھایا گیا ہےکہ امریکہ کے اندر پام بیچ ہے جو فلوریڈا کے اندرٹرمپ کا گھرہے جسے انہوں نے ڈرون کے ساتھ دکھایا ہوا ہے اور یہ سارا اینیمیٹڈ ہے یہاں پر جھاڑیوں کے پیچھے سے انہوں نے اینیمیٹڈ ڈونلڈ ٹرمپ کو گالف کھیلتے دکھایا ہے اورانہیں اس کے سارے گھر کے نقشے کا پتہ ہے یہاں پرایک چھوٹی سی گاڑی آتی ہے جو کہ مکمل طور پر اس کے گھر کے باہر سڑک پرٹریول کر رہی ہے اور ان کے ہیکرزپیچھے بیٹھے ہوئے ہیں اورہیکرز نےسامنے سکرین پر جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر لگائی ہوئی ہے کہ یہ ہم انکا بدلہ لے رہےہیں۔ انہوں نے وہاں کے سی سی ٹی وی کیمرہ کو ہیک کیا اور سیٹلائٹ کے ذریعے اس کے گھر کی فوٹیج جاری کی ہے پھر اینی میٹڈ فوٹیج کے اندر اس چھوٹی سی گاڑی کوسیٹلائٹ کنٹرول ڈیوائس نے ٹرمپ کا نشانہ لیا پھر یہ دکھا رہے ہیں کہ ہم ان کے سسٹم کو ہیک کریں گےاور ان سب لوگوں کو میسج آئے گا کہ قاسم سلیمانی کا قاتل اور جس نے اس کے قتل کا حکم دیا اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی اس کے بعد فوری نشانہ لگا کے یہاں سے بھی اور فضا سے بھی دونوں طرف سے یہ کہتے ہیں کہ ہم اس کے اوپرہم حملہ کریں گے اورڈونلڈ ٹرمپ کو ہم  مار گرائیں گے۔

اس فوٹیج پربڑا واویلا کیا جا رہا ہے ۔ظاہری بات ہے ایران اس طرح سے اگر وہ حملہ کرنا بھی چاہے گا تو نہیں کرے گا۔اس نے یقیناً کوئی اورسوچ رکھا ہوگا۔لیکن امریکہ کو اس کی اوقات بتانے اور اسے ڈرانے کے لیے اس نے اس ویڈیو کو جاری کیا ہے۔ امریکہ کو ایک میسج دیا ہے کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اس قسم کی پلاننگ کررہے ہیں ۔اب اگرایران ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ نہ بھی کرے تب بھی پورا خطہ بہت بڑی جنگ کے دہانے تک پہنچ سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Home Ad bottom