یمن پرحملہ : عرب شہزادوں کو لینے کے دینے پڑگئے،ایران کھل کرمیدان میں آگیا
اس وقت مشرق وسطیٰ کی صورتحال اپنی تمام تر کشیدگیوں کو
بھی عبور کر چکی ہے اورسعودی عرب کے اتحاد نے
یو اے ای پر ابوظہبی میں ہونے والے حملے کا کچھ ایسا بدلہ لیا ہے جس نے یمن
کی تاریخ بدل کر رکھ دی ہے ۔ مشرق وسطیٰ کی جنگ میں اس طرح کا انتہائی اقدام اورحالیہ تاریخ کی بد ترین بمباری اس سے پہلے
رپورٹ نہیں ہوئی اوراب یہ جومنظر نامہ بنا ہے کس طرح یہ بمباری محمد بن سلمان اور
محمد بن زید کے گلےپڑ گئی ہے ایران نے پہلی مرتبہ خود سے بیچ میں آکرکیا دھمکی دے
دی ہے پہلے یمن کی جنگ میں ایران کھل کر سامنے نہیں آتا تھا بلکہ حوثی باغیوں کی
صرف مدد کررہا تھا ۔محمد بن سلمان کے اس اقدام کے بعد اس وقت اقوام متحدہ کس طرح
سے جھپٹنے کو تیار ہو چکا ہے۔اس سلسلے میں انٹرنیشنل میڈیا کیا کہہ رہا ہے اور
پاکستان اس وقت کہاں پر کھڑا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم سے ولی عہد کی ٹیلیفونک
گفتگو بھی ہوئی اورشاہ محمود قریشی کی یواےای کے وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا
اوراس سلسلے میں پاکستان کرنے کیا جارہا ہے اور اس وقت پاکستان کیا کرنے کا سوچ
رہا ہے اس کے بارے بات کریں گے۔
سب سے پہلے ایک خبر سامنے آئی ہے کہ سعودی اتحاد نے یمن کے حوثی باغیوں کو مفلوج کرنے کےلیےکارروائی شروع کر دی ہے اور وہ ان کی صلاحیتوں کو ناکارہ بنانا چاہتے ہیں ۔اس سلسلے میں چار حملے حدیبہ شہر جبکہ چھ حملے سناء شہر پر کئے گئے۔ الجزیرہ ٹی وی کی ایک خبرکے مطابق سعودی عرب نے یمن میں ایک جیل پرفضائی حملہ کیا ہے جس میں درجنوں افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ان کے بیشتر علاقے پہلے سے ہی حوثی باغیوں کے کنٹرول میں ہیں وہ حدیبہ کا پورٹ بھی چلا رہے ہیں اس سے پہلے انہوں نے یواےای کا ایک بحری جہاز پکڑا پھریواے ای پر بمباری کردی آئل ٹینکر والا واقعہ ہوا اوراس کے بعد حال ہی میں یواےای کا سی ون ۳۰ جےطیارہ جس میں حوثیوں کے مطابق ملٹری سازوسامان تھا اسے بھی ناکارہ بنا دیا گیا وہ اب اڑ نہیں سکتا۔یہ تمام اقدامات تو وہ یواےای کے خلاف کرہی رہےہیں ۔اے ایف پی کی خبر کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے جیل حملے میں 70 افراد مارے گئے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹی آرٹی ورلڈ کی خبر کے مطابق جو فضائی حملے ہوئے ہیں اس میں مرنے کی شرح بڑھتی جارہی ہے کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔
ڈیلی صباء کی خبر کے مطابق حملے میں مرنے والوں کی
تعداد ۸۲
ہوچکی ہے اوریہ تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔
الجزیرہ کی ایک خبر کے مطابق سعودی عرب کی سرپرستی کے اندرعرب اتحاد یمن میں
جیل پر حملہ کرکے انسانیت کے خلاف ایک سنگین جنگی جرم کا ارتکاب کربیٹھا ہے اور اسٹیٹ نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ سعودی
عرب کہہ رہا ہے کہ یہ جگہ تونوٹارگٹ لسٹ کے اندرتھی ہی نہیں اس لیے ہم نے حملہ کیا
ہے۔ اب سعودی عرب تو آفیشلی یہی موقف دے رہا ہےلیکن ایران نے اس کی بھرپورمذمت کی
ہے۔
اب یواین نے سعودی عرب کو اس پرایک بڑا جھٹکا دیا ہے
اوراقوام متحدہ کی طرف سے عرب اتحاد کو ایک بہت بڑا دھچکا دیا گیا ہےاور اقوام
متحدہ اسے ایک جنگی جرم کی طرح ڈیل کرنے کا سوچ رہا ہے۔الجزیرہ کے مطابق اقوام
متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریزکی طرف سے اس واقعہ کی مذمت کی ہے اور تمام
پارٹیوں کوکہا ہے کہ عام شہری اورسویلین کواس خطرے سے دور رکھا جائے اور اس کی تفتیش
کا بھی کہا ہے۔ ٹی آرٹی ورلڈ کے مطابق یواین کے چیف نے بھی کھل کر اس کی مذمت کی
ہے اور اب ایران نے بھی وارننگ جاری کردی ہے اورکھل کر اب اس جنگ میں کودنے کو تیارہے۔
اب اے ایف پی کے مطابق
ایران نے یہ وارننگ جاری کردی ہے جس کے بعد یہ جنگ مزید شدّت اختیار کرسکتی
ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں