Header Ad

Home ad above featured post

پیر، 7 فروری، 2022

عمران خان کے دورہ روس سے قبل ہی آگ بھڑک اٹھی،بھارت شدید تپ گیا

 عمران خان کے دورہ روس سے قبل ہی آگ بھڑک اٹھی،بھارت شدید تپ گیا

اس وقت ایک جانب تو پاکستان کے سفارتی محاذ پر چوکے اور چھکے جاری ہیں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کامیاب دورہ چین کے بعد اب عمران خان روسی صدر ولادی میرپیوٹن کی دعوت پر رشین فیڈریشن کاتاریخی دورہ کرنے جا رہے ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان اسی ماہ ماسکو پہنچیں گے وہاں پر سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کا استقبال بھی کیا جائے گا اوروہ وہاں مختلف معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ دورہ روس کے بعد وزیراعظم پاکستان جرمنی کا دورہ کریں گے اوریہ یورپی یو نین کے کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہونے جارہا ہے ۔اس کے بعد مارچ میں 23 مارچ کو پاکستان میں میلہ سجے گا جس میں ایک مرتبہ پھر سے اوآئی سی  کے وزرائے خارجہ آئیں گے۔22 مارچ کواوآئی سی کا اجلاس ہوگا جن میں یہ وزرائے خارجہ شرکت کریں گے اور 23 مارچ کو پاکستان ڈے پریڈ میں بھی شرکت کریں گے۔ ادھر اس وقت پاکستان میں سعودی عرب کے وزیر داخلہ پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید کی دعوت پر پہنچ چکے ہیں اور اس دورے کواس اینگل سے بھی دیکھا جا رہا ہے اور کوششیں  کی جارہی ہیں کہ 23 مارچ کی پریڈ پر محمد بن سلمان بطور چیف گیسٹ آجائیں تو اس سے پہلے ظاہری بات یہ دورہ بھی بڑااہم ہونے والا ہے۔

 عمران خان کے دورہ روس سے پہلے  بھارت کے ساتھ ایک بہت بڑا ہاتھ ہوا ہےجس سے پورے کا پورا بھارت ہل کے رہ گیا ہے بھارتی میڈیا نے بھی اس وقت آسمان سر پر اٹھایا ہوا ہے جبکہ بھارت کے سوشل میڈیا یوزر بھی اس وقت روس پر اپنی بھڑاس نکال رہے ہیں اور نئی دلی میں روسی سفارت خانہ کو بھی اس سب میں اپنا بیان جاری کرنا پڑ گیا ہے مقبوضہ وادی ایک ایسا مسئلہ ہے جو پاکستان کا ہمیشہ سے نمبرایک ایجنڈا ہوتا ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کاحالیہ دورہ چین کا جو اعلامیہ آیا ہے اس میں بھی چین نے یہ بات کہی کہ مقبوضہ کشمیر کے متعلق جو پاکستان کا موقف ہے اس کی چینی صدر شی جن پنگ نے بھی تصدیق کی اوراس کی توثیق کی ہے۔اس سب میں روس کا ایک ریاست سے وابستہ میڈیا آؤٹ لیٹ ہے۔اب اس میڈیا آؤٹ لیٹ نے ایک ڈاکومنٹری کا ٹریلر جاری کیا گیا اور ٹریلر نے ہی کہرام مچا دیا ہے۔ اس ڈاکومنٹری کا عنوان تھا "کشمیرجسے فلسطین بنایا جارہے" بھارتی سیاستدان اپنی زبان سے اسرائیل ماڈل یہاں پر اپلائی کرنے کی باتیں کرچکے ہیں اس ڈاکومنٹری اور کچھ بھی نہیں ہے صرف وہاں کی فیملیز،چرواہوں اور متاثرہ افراد کے انٹرویوز ہیں۔

اس پر ان پر بڑی تنقید بھی ہوئی کہتے ہیں پتہ نہیں کیوں یہ تنازعہ پیدا ہوگیا اور کیوں پورے اسٹیٹ کی پالیسی ہل کر رہ گئ  ہم نے توسارے اسٹیک ہولڈر کے انٹرویو کے ہیں ہم نے تو بیلنس ڈاکومنٹری بنائی ہے ہم نے تو بی جے پی کے جموں کشمیرکےلیڈروں کے انٹرویوز بھی شامل کیے ہیں ۔

اب بھارت میں پہلے ہی عمران خان کے کامیاب دورہ چین کابڑا شورمچاہوا ہےاور اس سے پاک چین دوستی پہلے ہی ہضم نہی ہورہی ہے اب رہی سہی کسر روس نے عمران خان کو دورہ کی دعوت دے کرپوری کردی ہے۔اس ریجن کے اندر جو اس وقت ایک اتحاد بن رہا ہے اس میں روس ،چین اور پاکستان شامل ہوں گےاوران آفیشلی ایران بھی اس میں شامل ہوگا۔

بھارت میں ڈاکومنٹری کا ٹریلر ریلیز کرنے پر روس کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی باقاعدہ طور پر نئی دلی میں موجود سفارتخانہ کو ایک پریس ریلیز جاری کرنی پڑی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Home Ad bottom