ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہSSG کمانڈوز نے ناکام بنادیا14, دہشگردجہنم واصلFC
کل پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بلوچ لیبریشن آرمی نامی
ایک دہشت گرد تنظیم نے کچھ بڑے حملے پلان کیےان حملوں میں نوشکی اور پنجگور کے علاقے میں ایف سی کے ہیڈکوارٹر
تک کو نشانہ بنانے کی جسارت کی گئی دہشت گرد جو کہ کیچ کے علاقے میں پاک فوج کےدس
جوانوں کو شہید کر چکے تھے 50 سے 60 دہشت گردوں نے وہ بزدلانہ کارروائی کی تھی اور
رات کی تاریکی، ٹھنڈ اور دھند کافائدہ اٹھا کرایران بھاگ گئے۔ کل ایف سی کے ہیڈ
کوارٹر کےگیٹ پر دھماکا ہوا اور اس کے بعددہشتگردوں نے دراندازی کرنے کی کوشش کی
اس کے بارے اب آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز
میں آئی ہے جس میں کافی چیزیں بتائی گئی ہیں۔حملہ آوروں کو کس طرح سے واصل جہنم کیا
گیا ہے اور یہ حملہ اللہ نہ کرے کامیاب
ہوجاتا تو یہ تاریخ کے بڑے سانحےمیں تبدیل ہو سکتا تھا۔دشمن کس نیت سے آیا تھا اور
دشمن کس حد تک کامیاب ہوا اور کس طرح سے عین وقت پر دشمن کو ناکام بنا دیا گیا آئی
ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مندرجات تو آپ کے سامنے رکھوں گا ۔
سب
سے پہلے آپ کو بتاوں جب بھی اس طرح کا کوئی حملہ ہوتا ہےجس چیز کو سمجھنا ضروری
ہوتا ہے وہ اس کی ٹائمنگ ہوتی ہے۔ وزیراعظم
پاکستان عمران خان چارروزہ سرکاری دورہ پرچین کا دورہ کررہے ہیں جس میں چین کی
حکومت تو انویسٹمنٹ کرے گی اس کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی پاکستان میں
سرمایہ کاری کرنے کے لیے مائل کیا جائے گا۔ بڑے بڑے معاہدے ہونے ہیں لیکن اس سے
پہلےدشمن پاکستان کے صوبہ بلوچستان
میں سی پیک اور گوادر کی سکیورٹی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان لگانا چاہتا
تھا اور اسی لیے وہ تاریخ کا بدترین حملہ کر نے پلان کرکے آئے تھے۔ آپ کو یاد ہوگا
کہ کافی سال پہلےجی ایچ کیو پراس طرح کا ایک حملہ ہوا تھا۔اس دفعہ پھر اسی طرز پر یہ
پلاننگ کر کے آئے تھے اور یہ چاہتے تھے کہ اس موقع پر ایف سی ہیڈ کوارٹر ہی غیر
محفوظ ہو جائے ہیڈ کواٹر میں یہ بڑے پیمانے پرنقصان اللہ نہ کرے کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو یہ ایک
بڑی سٹیٹمنٹ بھی دے سکیں گے بی ایل اے نےاس کی ذمہ داری بھی قبول کی اور انہوں نے
اپنے الفاظ میں کہا کہ بڑا کامیاب آپریشن ان کی طرف سے جاری ہے ۔
بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں دھماکے
ہوئے اور دھماکوں کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں ۔سب سے پہلے یہ خبرآئی کہ ایف
سی کےہیڈ کوارٹر پر حملہ ہوا ہے جس کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔سیکیورٹی
فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایا جوابی کارروائی میں چودہ دہشت گردوں
کو واصل جہنم کی جبکہ پاک فوج کےسات جوان شہید اور چار زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے
شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں
دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں کو نشانہ بنایا ذرائع کے مطابق دہشت گردوں
نے فورسز کے کیمپ میں دو اطراف سے داخلے کی کوشش کی اور ایک رہائشی بلاک سے بھی داخل ہوئے فورسزکی بروقت کارروائی سے
دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا پاک
فوج کی جوابی کارروائی میں ۱۴ دہشتگردوں کا نقصان
اٹھانے کے بعد بھاگ کھڑے ہوئے اور دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سات جوانوں
نے جام شہادت نوش کیا اور دھرتی ماں کے اوپر ایک ایک کرکے قربان ہوگئے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں