ہفتہ، 26 مارچ، 2022

برداشت کا پیمانہ لبریز: پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسہ سے قبل حالات کشیدہ ہونے کا خطرہ

 برداشت کا پیمانہ لبریز: پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسہ سے قبل حالات کشیدہ ہونے کا خطرہ

اس وقت اسلام آباد کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اورریڈ زون کو سیل کیا جارہا ہے اسلام آباد کے اندر رینجرز اور ایف سی کی نفری تعینات کی جا رہی ہیں اوروزیرداخلہ شیخ رشید احمد  نے فوج کوبھی طلب کرنے کا عندیہ دے دیا ہےلیکن اس سب کے اندر وہی خدشات جو کہ معاملات کوخانہ جنگی کی طرف  لے کر جا سکتے ہیں وہی خدشات جن کی وجہ سے نظام لپیٹا جا سکتا ہے ان کی طرف پہلا قدم اٹھ گیا ہے۔ جھڑپوں اورجلاوگھیراو کی اطلاعات ہیں  جلسے سے پہلے پھڈا پڑ چکا ہے یہ صورتحال کو کس قدر خطرناک رخ کی طرف لے جائے گا۔ پاکستان کی ملٹری اسٹبلشمنٹ کے لیے نہ چاہتے ہوئے بھی اس نظام کو لپیٹتا ضروری ہو جائے گا۔

سب سے پہلے آپ کو بلاول بھٹو زرداری نے آج جو جلسے میں کہا اس کے بارے بتاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ عمران نیوٹرل پر معافی اور دھمکیاں دے کر پیٹھ پیچھے بھیک مانگ رہے ہیں اور پاراچنار میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ یہ مدینہ کی ریاست نہیں اس ریاست  کے نام کی توہین ہے وہی وزیرجو مدینہ کی ریاست کا درس دیتے ہیں اسی منہ سے اگلے جملے میں گالی دیتے ہیں یہ کیسی ریاست مدینہ ہے جس میں امیر کے لیے ریلیف اور غریب کے لیےمہنگائی ہےان کا کہنا تھا کہ یہ غلطی تسلیم کرنے پر تیار نہیں اور مل کر پاکستان کو ڈوبنے سے بچانا ہے اور اس وقت عمران خان  ڈرے ہوئے ہیں دوسروں کو بوٹ پالش کہنے والے کے بارے میں ہمیں بھی اچھی طرح یاد ہے کہ انہوں نے بوٹ پالش ختم کردیا اور بوٹ چاٹنے پر اتر آئے ہیں۔بوٹ کو ایسے پکڑرہے ہیں کہ پاکستانی تاریخ میں کسی نے ایسے نہیں کیا بوٹ پالش بھی عمران خان کے کام نہیں آئے گی یہ دھمکیاں  دے کر پیچھے بھیک مانگ رہی ہیں۔ وزیراعظم پہلے نیوٹرل پر تنقید کرتے تھے اور اب یوٹرن پر معافیاں مانگ رہے ہیں یہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا۔


عمران خان نے کمالیہ کے اندر ایک تاریخی اور بہت بڑا جلسہ کیا اور عمران خان  نے آج وہ ٹریلردکھایا جس کی پوری فلم کل اسلام آبادمیں دکھائی جائے گی۔ کمالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان  نے کہا ہے کہ یہ لوگ اقتدار میں واپس آ کر عدلیہ اور فوج پر سب سے پہلے حملے کریں گے یہ چیز آپ لکھ لیں میں ان کے طریقے بہت بہترجانتا ہوں اور اس وقت ان کی طرف سے یہ جو تماشے اورایکٹنگ ہے یہ صرف اس وجہ سے ہے  تاکہ اداروں کو اداروں کو یہ یقین دہانی کروائی جاسکے کہ ہم کوئی محاذ آرائی نہیں چاہتے اور بعد میں ان اداروں سے اپنے بدلے چن چن کریہ لیں گے تو عمران خان نے عدلیہ اور افواج پاکستان کو خبردار بھی کر دیا ہے کہ یہ واپس آ کر آپ کو نشانہ بنائیں گے آپ سے بدلہ لیں گے آپ کے اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ریٹائرڈ جنرل ہارون اسلم وڑائچ  نے یہ بات کہی یہ واپس آکرقانون سازی کریں گے اوریہ اداروں کو اسپیشلی فوج کو پنجاب پولیس کی طرز پر تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور اس وقت  سٹینڈ لینا ضروری ہوگیا ہے ۔

آج  شاہ محمود قریشی پرویزخٹک کے ہمراہ لاہور گئے جہاں پر ظہورالہٰی روڈ پرواقع چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پرملاقات ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا اہم ترین پیغام بھی پہنچایا اوراب پرویزالٰہی کی شہباز شریف ،آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات متوقع ہے۔ حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ کے مرکزی رہنما پرویزالہٰی کل اسلام آباد جائیں گے جہاں وہ مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ذرائع کاان سب سےکے اندر کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین دو روز سے اسلام آباد میں موجود ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ق لیگ نے ایک بار پھر سے پنجاب کی وزارت اعلی کا مطالبہ حکومت کے سامنے رکھ دیا ہے۔ ق لیگ کا کہنا ہے کہ بات سنی ہے فیصلے کا اختیارصرف پرویز الہی کو ہے ق لیگ نے ایک بار پھر پنجاب کی وزارت اعلی کا مطالبہ سامنے رکھ دیا ہے طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ اپنے مطالبات اور حکومت سے متعلق تحفظات سامنے رکھ دیئے پرویز الٰہی سیاہ کریں یا سفید ہم ان کے ساتھ ہیں سارااختیار چودھری پرویزالٰہی کے پاس ہے پی ٹی آئی وزرا نے کہا کہ ہم وزیراعظم کا مکمل اعتماد میں لے کر آئے ہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم تبدیلی کب کرنی ہے یہ نہیں بتایا۔رہنما ق لیگ کا کہنا تھا کہ ہمیں واضح بتائیں کہ  ہمارے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے واضح کریں بعد میں کوئی فائدہ نہیں ہے جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم لگے ہوئے ہیں  آپ کوطے کرکے بتائیں گے ملاقات ختم کرنے جب شاہ محمود قریشی گاڑی میں بیٹھنے لگے تو صحافیوں کےسوال کے جواب میں کہا کہ بڑی تعداد میں شامل ہیں اور صحافیوں نے جب وہ گاڑی میں بیٹھنے کا سوال پوچھا تو انہوں نے سیدھا جواب تونہیں دیا  لیکن ایک بات ضرورکہی کہ مثبت  اشارے ملے ہیں اور کبھی اللہ نے مجھے کسی جگہ سے خالی ہاتھ واپس نہیں بھیجا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کوئی ڈیل ضروربریک کرچکے ہیں یا اس کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں ۔

شیخ رشید کی زیر صدارت کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم سمیت دیگر حکام شریک ہوئے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کردیا گیا ہے وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق جام عبدالکریم کا نام ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ہونے کے باعث پی سی ایل میں ڈالا گیا ہے یہ  ایک احسن اقدام ہے اور اس طرح کے لوگ جوملک اور نطام انصاف سے بھاگے ہوئے ہیں اور جو اس طرح کا ظلم کرتے ہیں ان کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی جلسہ " امر بالمعروف" کی تیاریاں عروج پر ہے اورپریڈ گراونڈ میں کرسیاں ابھی سے کم  پڑ گئی ہیں۔ آپ یہ سمجھ لیں کہ عوام نے ایک دن پہلے ہی  فیصلہ سنا دیا ہے کل جو ہونا ہے وہ تو یہ سوچ بھی نہیں سکتے اس لیے بوکھلاہٹ پیدا ہورہی ہے دوسری طرف "مہنگائی مکاو مارچ" میں حمزہ شہباز اور مریم نواز کے لیے بم پروف گاڑیاں تیار کرلی گئی ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے رائٹ ہینڈ ڈرائیو اور لیفٹ ہینڈ ڈرائیو خصوصی جیپ لاہور پہنچ گئی ہیں  گاڑیوں میں قائدین کے خطاب کے لیے خصوصی ساؤنڈ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے اور دونوں رہنما سیکیورٹی  کے باعث الگ الگ گاڑیوں میں سفر کریں گے یعنی اس کا مطلب ہے کہ انہیں اس وقت خطرہ ہے نون لیگ کے قائدین کے لیے بھی بڑا کنٹینر تیار کیا گیا ہے جس پر ساونڈ سسٹم اور کیمرے بھی نصب ہیں ۔ مریم نواز حمزہ شہباز صرف بڑے مجمع سے خطاب کے لیے کنٹینر پر جایا کریں گے چھوٹے مجمع سے خطاب کے لیے وہ نہیں جائیں گے جب کہ اسلام آباد کو میدان جنگ بنا نے کی تیاریاں بھی جاری ہیں جبکہ اس سے پہلے حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں کے باعث ریڈ زون کوسیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ریڈ زون میں داخلے اور باہر نکلنے کے لیے نادرا چوک رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں ۔راولپنڈی اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ ڈبل ون ڈبل ٹو اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے اورسول ڈیفنس کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس ضلعی افسروں اور عملے کی چھٹیاں منسوخ ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ فوج کو بھی بلا سکتے ہیں اور فوج نے جو مذاکرات کی پیشکش کی تھی جسے دونوں طرف سے سیریس  نہیں لیا گیا وہ اس لیے تھی کہ ہم اس وقت جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے ۔فوج کہتی ہے کہ نظام کو نہیں لپیٹنا چاہتے لیکن اللہ نہ کرے اگر حالات خراب ہوتے ہیں تو پھر ہمیں چیزوں کوہاتھوں میں لینا پڑسکتا ہے۔

اس وقت لاہور میں پی ٹی آئی کے کیمپ کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی ہے اور بھاٹی گیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کا کیمپ لگا ہوا تھا جو آگ لگنے سے جل چکا ہے پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ کیمپ کو نامعلوم افراد نے آگ لگائی ہے جس سےکیمپ میں موجود کرسیاں ،ٹینٹ اور بینرز جل گئے ہیں پولیس کی نفری متاثرہ پی ٹی آئی کیمپ کی جگہ پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔یہ پہلا سٹیپ ہے جو اٹھا لیا گیا ہے ایسے اقدامات معاملات کو خرابی کی طرف لےجائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں