امریکہ اورڈالرکی 100 سالہ بادشاہت کا خاتمہ،ویزا اور ماسٹرکارڈ آوٹ ،یونین پے اِن
دنیا کی
تمام طاقتوں سے بہت بڑی غلطی ہوگئی انہوں
نے یہ سوچا تھا کہ ہم روس پرمعاشی پابندیاں لگائیں گے جس سے روس زمین بوس ہوجائے
گا لیکن روس نے پلٹ کے ایسا وار کیا ہے کہ پوری دنیا کا بینکنگ سسٹم تتربترہونے
جارہے اور یہ اتنا بڑا میجرشفٹ ہونے جا رہا ہےکہ سی آئی اے سے لے کر دنیا کے تمام
انٹیلی جنس ایجنسیاں مکمل طور پر فیل ہوگئیں ۔ایک اورنیا ورلڈ آرڈرلایا جارہا ہےاس
سے نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیاکا ورلڈ آرڈرزمین بوس ہوجائیگا جس کے بعد چین
اورروس کا ورلڈ آرڈرپوری دنیا کے سامنے آئے گا۔یہ جو صورتحال پیدا ہوئی ہے یہ امریکہ
کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں۔
آپ اکثراوقات بینک اکاونٹ کھلوانے جاتے ہیں تو آپ کو ویزا
ڈیبٹ کارڈ دیا جاتا ہے آپ اے ٹی ایم میں
استعمال کرتے ہیں اسے آن لائن ٹرانزیکشن کے لیے استعمال کرتے ہیں اسی طرح ای کامرس
کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں آپ دیکھیں کہ یہ ویزا کمپنی یو ایس کی ہے یہ پوری دنیا
میں کارڈزدیتے ہیں۔ اسی طرح آپ ماسٹر کارڈ استعمال کرتے ہیں جو کہ کریڈٹ اورڈیبٹ
دونوں کے لیے استعمال ہوتا ہے پوری دنیا کے لیے ان کی سروسزجاتی ہیں اور اربوں امریکی
ڈالرزکا لین دین انہیں کارڈز کے ذریعے ہوتا ہے۔اب جوجھٹکا لگنے والا ہے امریکہ نے
اعلان کیا ہے کہ روس کے لیےویزاکارڈ اور ماسٹرکارڈ کی تمام ترسروسزمعطل کرنے جا
رہے ہیں جس کے بعد انہوں نے سوچا تھا کہ روس کوہم زمین پر لے آئیں گےبظاہر تو یہ
روس کے لیےتکلیف دہ بات ہے اور لوگ احتجاج بھی کریں گے لیکن روس نے اس کا جو
متبادل نکالا ہے اور جو امریکہ کو جھٹکا دینے جارہے ہیں اس سے پوری دنیا کا بینکنگ سسٹم تباہ ہونے جارہا ہے۲۰۱۵میں پورے دنیا میں چین نے
اپنا یونین پے گلوبل انٹرنیشنل سسٹم متعارف کرایا یہ بالکل اسی طرح آپ کو سروسزدیتا
ہے جس طرح ویزاکارڈ یا ماسٹرکارڈ دیتا ہے۔
سب
سے زیادہ دلچسپ صورتحال یہ ہے کہ چین نے اس کے سہولت 180 ممالک تک پہنچا دی ہیں
صورتحال یہ پیداہوئی کہ کیا نیویارک ،کیا دوبئی ،کیا تھائی لینڈ حتّٰی کہ دنیا کی تمام جگہوں پربسزپر،مالزپر ہر جگہ پر
اس کی اتنی اشتہاربازی کی کہ اس وقت پوری
دنیا کے اندر جتنی ٹرانزکشن ویزا اورماسٹرکارڈ
پرہوتی ہے اس سے زیادہ کی ٹرانزکشن یونین پے پر ہوتی ہے اس کی وجہ کیا ہے جیسا
کہ آپ جانتے ہیں کہ پورے چین کی آبادی ڈیڑھ ارب کی ہے اوریہ پوری دنیا میں ایکسپورٹ
کرتے ہیں چین میں اس کا استعمال شروع ہوگیا ہے۔ اب چین یہ کوشش کر رہا تھا کہ کسی
طرح اسے انٹرنیشنل مارکیٹ میں متعارف کروائے۔
آج چین اتنا زیادہ خوش ہے کہ بیان نہیں کیا جاسکتا کیونکہ
آج روس نے جتنے بھی ویزااور ماسٹرکارڈزہیں ان سب کویونین پے پرشفٹ کرنے کا اعلان کیا
ہے یعنی جو پابندیاں انہوں نے روس پرلگائی تھیں وہ سب زمین بوس ہونے جارہی ہیں ۔
اب امریکہ کو سمجھ آ رہی ہے کہ یہ جنگ جو شروع کی گئی ہیں یہ چین اور روس کی ملی
بھگت سے شروع کی گئی ہے جس کا اصل مقصد امریکی ڈالرکو زمین بوس کرنا ہے اس صورتحال
کے مطابق پوری دنیا کے اندر امریکی ڈالر کو زمین بوس کرنے کی پہلی چال انہوں نے آج
چل دی ہے۔
اب یہ پوری طرح امریکہ کی شکست ہورہی ہے اور امریکی
ڈالرکی تباہی کے لیےجو پلان روس اور چین نے مل کر بنایا تھا اس کی شروعات آج ہوچکی
ہے۔
اب روس سے توویزااورماسٹرکارڈ آوٹ ہوجائے گا جس کے بعد
سنٹرل ایشیاء کےممالک،پھرایران اور اس کے بعدپاکستان میں اس کو لانچ کردیا جائے
گا۔ جس کے بعد پوری دنیا میں چین کا بینکنگ سسٹم آجائے گا۔امریکہ نےکبھی سوچا بھی
نہیں تھا کہ ایسی صورتحال ہوجائےگی وہ
توروس کو برباد کرنے جا رہے تھےخود برباد ہونے چلے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں