جمعہ، 20 مئی، 2022

چاچو اسمبلیاں توڑ دیں،ہواؤں کارخ ہمارے خلاف ہوچکا ہے،مریم نواز کی دہائی

 چاچو اسمبلیاں توڑ دیں،ہواؤں کارخ ہمارے خلاف ہوچکا ہے،مریم نواز کی دہائی

الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب سے تحریک انصاف کے پچیس ارکان صوبائی اسمبلی کو نااہل اورڈی سیٹ کرنے کی صورت میں جو آج عمران خان کو فتح ملی ہے بظاہر تو یہ عمران خان کی بہت بڑی فتح ہے ۔یہ بات یاد رکھیں الیکشن کمیشن کی طرف سے کچھ اورفیصلہ آنا تھا لیکن سپریم کورٹ کی طرف سےجب ان لوٹوں کی طرف سے فیصلہ آیا تو الیکشن کمیشن نے فیصلہ دینے میں تاخیرکی اورمنگل کو فیصلہ محفوظ کرلیا جسے آج سنا دیا گیاہے۔  اب چونکہ پچیس منحرف ارکان اسمبلی  حمزہ شہباز کے ساتھ نہیں رہے لہٰذا وہ بطوروزیراعلٰی کام نہیں کر سکتے ۔اس فیصلے کی بعد دراصل ہوا کیا ہے اورمریم نواز نے شہبازشریف کو کیا پیغام بھیجا ہے؟

اصل معاملہ یہ ہے کہ مریم نوازاورحمزہ شہباز ان سب کو پتہ چل گیا ہےکہ ہواؤں کا رخ بدل گیا ہے۔یہ ہواوں کا رخ نہیں بدلا بلکہ قدرت نے عمران خان کے حق میں ہوائیں چلا دی ہیں۔ عمران خان نے حکومت توساڑھے تین سال کی ہے  جب کہ ان کو۲۲ سال میں صرف اور صرف اس بات کا تجربہ ہے کہ اپوزیشن کیسے کی جاتی ہے ۔احتجاج دھرنے ان کی فنگرٹپس پر ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جب یہ فیصلہ آیا تو مریم نواز نے اپنے چچا شہباز شریف کو کہا ہے کہ چاچو اب وقت آگیا ہے کہ آپ اسمبلیاں توڑ دیں کیونکہ ہم اس صورتحال پر مزید بدنامی اور مہنگائی کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے ہیں تو بہتریہی ہے کہ اسمبلیاں توڑکرالیکشن کی طرف چلے جائیں کیونکہ اس طرح ہماری مقبولیت بھی گرتی جارہی ہےہماراووٹ بینک بھی متاثر ہو رہا ہے اور یہاں پرہمیں ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا ہے اب یہ سارے بیچارے کیا کریں عوامی نیشنل پارٹی نے کہا ہے کہ نیوٹرل نیوٹرل نہیں ہے ہمیں دھوکہ دیا جارہا ہے اس طرح فضل الرحمن کہہ رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مداخلت نہ کرے خورشید شاہ کہتے ہیں کہ ہمارے ہاتھ پاؤں نہ باندھے جائیں جنہوں نے حکومت کرنی ہے سامنے آکر کرے اورپھرکہہ رہے ہیں کہ اکتوبر تک کا ہمیں وقت دیں۔ 

اب یہاں پرجو صورت حال ہے اس کے مطابق مریم نوازاور نواز شریف کا موقف اپنی پارٹی کے لیےبالکل درست تھا۔  وہ یہ سمجھتے ہیں کہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف نے ڈیل کر لی اوروہ اقتدارمیں آگئے جبکہ ہمیں کچھ نہیں ملا۔ باپ بیٹے نے ملک کا بیڑا غرق کردیا اورمعیشت ان سے سنبھل نہیں رہی جس کی وجہ سے ان کی پارٹی کی مقبولیت کا گراف تیزی سے گررہا ہے اس لیے  انہوں نے شہباز شریف کو اسمبلیاں توڑنے پر زوردیا ہے۔ اب شہباز شریف کیا چاہ رہا ہے شہباز شریف اصل میں ہواؤں کا رخ دیکھ رہے ہیں نواز شریف چاہ رہے ہیں کہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کرنی چاہیے آصف زرداری کے بارے میں ان کاتاثر یہ ہے کہ اس نے ہمیں پھنسایا ہے یہ سوچ رہے کہ بلاول نے امریکہ جا کر جو تقریر کی تھی  اور عمران خان کے روسی دورہ کا جودفاع کیا ہےاس سے واضح ہوتا ہے کہ پس پردہ آصف زرداری کا عمران خان کی سپورٹ میں کھڑا ہو گیا ہے اور ہمارے ساتھ جوکھیل کھیلا جا رہا ہے اس سے ہمارا ووٹ بینک بھی خراب ہوا ہےہماری حکومت آئی اوراب وہ بھی جا رہی ہے ادھر سےچودھری پرویزالٰہی نے عمران خان سے کہہ دیا کہ آپ بے فکررہیں سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ کے ذریعے میں شہباز شریف کی حکومت گراتا ہوں ۔ مریم نے پیغام دیا کہ اس سے پہلےکہ صدرعدم اعتماد کا ووٹ لینے کو کہیں آپ پہلے ہی اسمبلیاں توڑدیں اورجو عزت گئی ہے اسے ہی بچا لیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں