جمعرات، 9 جون، 2022

مقصودچپڑاسی قتل،شہبازشریف پھنس گیا،سسیلین مافیابےنقاب،نیاپاکستان جیت گیا

 مقصودچپڑاسی قتل،شہبازشریف پھنس گیا،سسیلین مافیابےنقاب،نیاپاکستان جیت گیا

آج کی بڑی  اوراہم خبر سامنے آئی ہے جس کے بعد سوال یہ پیدا ہوا ہے کہ کیا شریف خاندان کے خلاف مکافات عمل کا آغاز ہوگیا ہے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے اہم ترین کردار مقصود چپڑاسی کی پراسرارحالت میں موت ہوگئی ہے جس کی موت کے پیچھے شہبازشریف کا ہاتھ ہونے کا قوی خدشہ ظاہرکیا جارہاہے اسے بھی اسی طرح ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس طرح ڈاکٹررضوان اورنوید کو ہواتھا جن کا تعلق بھی شہبازشریف کے منی لانڈرنگ کیس سے تھا۔بدقسمتی سے ڈاکٹررضوان کی تو موت واقع ہوچکی جبکہ نوید خوش قسمتی سے بچ گیا ہے لیکن ابھی بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

کیاسسلین مافیا آنے والے چند دنوں میں بے نقاب ہونے جارہا ہے  اور سپریم کورٹ جو کہ نیب اورایف آئی اے میں شریف خاندان کے اوراسی طرح  کےپاورفل لوگوں کے کیسز کے حوالے سے نوٹس لے چکی ہے جو تبدیلیاں تعیناتیاں نیب اورایف آئی اے میں کی جارہی تھیں اور ڈاکٹر رضوان کے اوپر دباو کے حوالے سے جو باتیں چل رہی تھیں اس کا بھی نوٹس لے چکی ہے ڈاکٹر رضوان کی بھی پرسرارماحول کے اندرموت ہوئی تھی تو کیا سپریم کورٹ اب اس حوالے سے بھی نوٹس لینے والی ہے ؟

  کس طرح ایک بار پھر عمران خان کے تمام تر سیاسی مخالفین نے عمران خان کے خلاف بدترین سازش کی  لیکن نیت صاف ہونے کی وجہ سے عمران خان ایک بار پھر بات چیت گیا۔  اکنامک سروے آف پاکستان یعنی پاکستان کا اقتصادی سروے آج پیش ہو رہا ہے کل بجٹ آئے گا اورکہاجاتا تھا کہ عمران خان کی حکومت ایک ناکام حکومت تھی اور عمران خان ڈیلیورنہیں کر پائے لیکن اس وقت جو اعدادوشماراس حکومت کے ہاتھوں سے جاری ہونے جا رہے ہیں قدرت کا یہ انتقام ہے یہ عمران خان کی حکومت کے آخری اور چوتھے سال کے اعدادو شمارجاری کررہی ہے جس میں رواں سال میں چاراہم ترین اہداف حاصل کرلیے گئےاور عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا اس امپورٹڈ حکومت بھی اعتراف کرلیا ہے۔نہ صرف جی ڈی پی کی شرح چھ فیصد رہی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ زراعت خدمات اور صنعتی شعبے کی شرح بھی مقرر کردہ اہداف  سے کہیں زیادہ رہے مالی سال کے لیے جی ڈی پی 4 فیصد مقرر کی گئی تھی چھ فیصد رہی زرعی شعبے کی ترقی میں بڑھی صنعتی شعبے کی ترقی بھی بڑھی اور خدمات کے شعبےکی بھی ۔

 اب آپ کوآج کی اہم ترین خبرجوکی مقصود چپڑاسی کے متعلق تھی اسکے بارے بتاتے ہیں۔  جسے دو ٹی وی چینلز جیو نیوزاوراے آر وائی نے کس طرح رپورٹ کیا ۔اے آر وائی نےرپورٹ کیا شہباز شریف اور خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم کردار مقصودچپڑاسی انتقال کرگئے اور مقصود چپڑاسی کےاکاونٹ سے کروڑوں روپے نکلنے کا دعویٰ سے شہزاد اکبر نے کیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق انتقال  دبئی میں حرکت قلب بند ہونے  کی وجہ سے ہوا لیکن معاملہ یہ ہے کہ اس سے پہلے بھی ذکر کیا جاچکا ہے ناقدین شریف خاندان کے علاوہ عمران خان بھی اس بات کا ذکر کرچکے ہیں کہ ایک  ایسا زہر  ہے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ کھانے میں ملا دیا جائے تواس سے سلو پوائزننگ ہوتی ہے جس سے انسان کو ہارٹ اٹیک ہوجاتا ہے جس سے انسان مرجاتا ہےجبکہ اس کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی یہ ظاہر کرتی ہے کہ متوفی کو ہارٹ اٹیک  ہوا ہے ۔مقصود چپڑاسی کے اکاونٹس میں پیسے آنے پر انہیں منی لانڈرنگ کیس میں نامزد کیا گیا تھا اور ایف آئی اے عدالت میں مقصود چپڑاسی کومفرورقراردینے کی کارروائی بھی جو اس وقت جاری ہے کہ وہ دبئی کیسے پہنچ گئے ۔تحریک انصاف کے رہنما تو اسے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کا رنگ دے رہے ہیں۔جبکہ سپریم کورٹ کو بھی اس کا نوٹس لینا چاہیےاور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردینا چاہیے۔

تو یہ تھا کہ عمران خان کا نیا پاکستان جس میں پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا تھا اور شہباز شریف خاندان کا پرانا پاکستان جس اہم ترین کرداروں کو جن کے ذریعے انہیں سزا ہوسکتی ہے ان کو راستے سے ہٹایا جارہا ہے۔اب فیصلہ آپ نے کرنا ہے نیا پاکستان یا پرانا پاکستان۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں