کپتان
کا زرداری کو سرپرائز، ن لیگ کے 8 اراکین کے استعفٰے آگئے
معاملہ دراصل یہ ہےکہ
میچ میرے خیال میں حمزہ شہباز شریف اور چوہدری پرویز الہی کا نہیں ہے بلکہ میچ عملی
طور پر اس وقت عمران خان اور آصف زرداری کے
درمیان ہے اور آصف علی زرداری عمران خان کو اپنے طور پر یہی سمجھ رہے تھے جیسے وہ نون
لیگ ، شہباز شریف اورنواز شریف کوٹریٹ کرتے آئے ہیں اور وہ ہر بار لوگوں کے ضمیر خرید
کے کبھی چیئرمین سینٹ بنوا لیا کبھی سینیٹر کسی کو منتخب کر لیا اس قسم کے گیمز کرتےرہے
ہیں لیکن اس میں بنیادی فرق یہ تھا کہ آصف زرداری
وہیں کے وہیں موجود تھے اوران کی حرکتیں شاید ویسے کے ویسے ہی تھیں لیکن اس
باران کی مخالفت میں نواز شریف اور شہباز شریف نہیں بلکہ ان کے سامنے عمران خان ہیں۔
عمران خان کے ساتھ انہوں نے ٹیمپرنگ کرنے کی
کوشش کی لیکن وہ ٹیمپرنگ زیادہ دیر چلی نہیں ۔ انہوں نے ایک بندہ چوہدری مسعودمجید
کو۴۰ کروڑکی رشوت اورلالچ میں توڑلیایہ بات ٹھیک ہے اور اس کے بعد چوہدری پرویز الٰہی
کو دھمکیاں پہنچائیں کہ اب میری اور آپ کی دشمنی ہےتوہم آپ کو دیکھ لیں گے بنیادی بات
یہ تھی کہ لوگوں کو ہم توڑیں گے خریدیں گے۔
اب دلچسپ بات کیا ہے
دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو کچھ انہوں نے کیا عمران خان نے چوبیس گھنٹوں
سے بھی پہلے نہ صرف آصف زرداری کو سرپرائز دے کرحساب چکتا کر دیا ہے بلکہ ان کو بھی
بتا دیا ہے کہ بھائی عمران خان کے ساتھ ایسا نہیں کرنا۔ اب ہواکیا ہے ہوایہ ہے کہ اس
وقت یہ ہے کہ یہ چلے تھے عمران خان اور تحریک انصاف کے ایم پی اے کو توڑنے کے لیے لیکن گیم تھوڑی الٹی ہوگئی ہے اورعمران
خان نے ان کو بتایا ہے کہ سیاست کسے کہتے ہیں حالانکہ یہ کہتے تھے کہ عمران کو سیاست
بالکل نہیں آتی۔
قاف لیگ کے ذرائع نے
اس بات کی تصدیق کی ہے نون لیگ کے آٹھ اراکین صوبائی اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا ہے اور
وہ اس وقت چوہدری پرویز الہی کی جیب میں ہے۔ اب یہ لوگ کروڑوں روپے لگائیں گے ان کے کروڑوں روپے بھی ڈوبیں گے جبکہ لوگ بکیں گے ان کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ
تحریک انصاف توان کو ٹکٹ نہیں دے گی اور تحریک انصاف ان لوٹوں کے خلاف کمپین بھی چلائے
گی لیکن یہ جتنے لوگوں کو اُدھرسے کھسکائیں گے اتنے ہی سپیکر چودھری پرویزالٰہی جن
کی جیب میں ن لیگ کے اراکین کے استعفٰے ہیں وہ قبول کرلیں گے ۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا
ہے کہ وہ آٹھ استعفٰےاب تک وہ منظر عام پر کیوں نہیں لائے یا ان کی منظوری کا اعلان
کیوں نہیں کیا گیا۔
اب حکومتی پارٹی کے
پسندیدہ چینل کے کی خبرمطابق ایک سو ساٹھ حکومتی
اراکین اب تک ہوٹل جا سکے ہیں اور ان کی اصل تعداد 180 ہے تواس کا مطلب یہ ہے کہ ان
کے ۲۰ لوگ ابھی تک ہوٹل نہیں پہنچے بیس لوگ
ان کے کم ہے اب عمران خان کا سرپرائزکیا ہے عمران خان کی ایک ہاں سے پوری کی پوری گیم
پلٹ کے رہ جائے گی وہ کیسے؟ قاف لیگ نے اپنے
اراکین سےاستعفیے لے لیے ہیں بالکل اسی طرح
جس طرح فیصل نیازی اورشرقپوری نے دیا۔لیکن چودھری پرویزالٰہی عمران خان سےصرف ایک مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان ارکان
کی ڈیمانڈ اور مطالبہ یہ ہے کہ انہیں پیسے نہ دیے جائیں بلکہ آنے والے انتخابات میں
تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا جائے کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ تحریک انصاف کا ٹکٹ کامیابی اور جیت کی ضمانت ہے اور یہ جو پہلے لوگ کہہ رہے
تھے کہ تحریک انصاف کے لوگوں کو خریدیں گے تحریک انصاف میں سے کون چاہے گا کہ وہ تحریک
انصاف کو چھوڑ کے نون لیگ کے اندر اپنا مستقبل داو پر لگائیں۔ چوہدری پرویزالٰہی کی
جیب میں پڑے ۸ استعفٰے عمران خان کی ہاں کے
ساتھ مشروط ہیں جس کوعمران خان ابھی تک نہیں
مان رہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں