منگل، 26 جولائی، 2022

حمزہ شہبازکی چھٹی،پرویزالٰہی وزیراعلٰی پنجاب قرار،عدالت نے فیصلہ سنادیا

 

حمزہ شہبازکی چھٹی،پرویزالٰہی وزیراعلٰی پنجاب قرار،عدالت نے فیصلہ سنادیا

چوہدری پرویزالٰہی وزیراعلٰی پنجاب قرار دے دیے گئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قراردے دی گئی۔سپریم کورٹ نے حمزہ شہبازشریف کو فورًا آفس خالی کرنے کا

 حکم دے دیا گیا۔حمزہ شہبازکا حلف اور نئی بننے والی کابینہ بھی غیرآئیںی قراردے دی۔

سپریم کورٹ نے آج ایک بارپھر تاریخی فیصلہ دے کر ملک کو ایک نئے سیاسی اور معاشی بحران سے بچا لیا۔جیسے کہ آپ کو پتہ ہے کہ ۲۲ جولائی کو وزیراعلٰی پنجاب کے لیے پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں حکمران اتحاد یعنی حمزہ شہباز نے ۱۷۹ جبکہ چوہدری پرویزالٰہی نے ۱۸۶ ووٹ حاصل کیے جس میں سے ۱۰ ووٹ ق لیگ کے تھے جسے  ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری سپریم کورٹ آرڈر اور چوہدری شجاعت کے مبینہ خط کا سہارا لے کرپرویزالٰہی کو پڑھنے والے ق لیگ کے ۱۰ ووٹ مسترد کردئیے جس کے بعد پرویزالہٰی اور پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا جسے چاردنوں کے بعد سپریم کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پرویزالٰہی کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔جبکہ حکمران اتحاد نے کل عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ صرف اس وجہ سے کردیا تھا کیونکہ اس کے پاس دفاع کے لیے کچھ نہ تھا اور ان کا یہ اقدام غیر آئینی اور غیرجمہوری تھا۔حکمران اتحاد کیس کو طوالت دینا چاہتا تھا اور حمزہ شہبازکو بچانے کے لیے فل 

کورٹ بنچ کی درخواست نہیں کررہا تھا بلکہ دھمکی اور دھونس سے فل کورٹ بنچ بنوانا چاہتا تھا جسے عدالت نے ایک روز پہلے ہی مسترد کردیا تھا ۔

عدالت نے آج تمام وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے ساڑھے پانچ بجے سنایا جانا تھا لیکن اسے رات ۹ بجے سنایا گیا ۔ عدالت نے فیصلہ  سناتے

 ہوئے ڈپٹی اسپیکردوست محمد مزاری کی رولنگ کو کالعدم قراردیا اور چوہدری پرویزالٰہی کو وزیراعلٰی پنجاب نامزد کردیا۔حمزہ شہبازکو فوری آفس خالی کرنے حکم دیا اور حمزہ شہباز کے حلف اورکابینہ کو غیرآئینی قراردیا۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ گورنرپنجاب آج رات ساڑھے گیارہ بجے پرویزالٰہی سے بطوروزیراعلٰی حلف لیں اور اگرگورنر پنجاب حلف نہیں لیتے تو صدرپاکستان عارف علوی ان سے حلف لیں۔عدالت نے شہبازشریف اوروزراء کوآفسز خالی کرنے کا حکم بھی دے دیا۔سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو پرویزالٰہی کو بطوروزیراعلٰی پنجاب نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا آرڈر بھی دیا۔عدالت نے ۱۱صفحات پر مشتمل مختصرفیصلہ دیا جسے چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطاء بندیال نے تحریر کیا۔۳رکنی بنچ میں چیف جسٹس کے علاوہ دو اورمعزز جج شامل تھے۔عدالت نے فریقین کو فیصلے کی کاپیاں بھیجنے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی ،ق لیگ اور ن لیگ کے سپورٹرزکی کافی تعداد موجود تھی جبکہ رینجرز اورپولیس کی کافی نفری موجود تھی ۔فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی اور ق لیگ کے کارکنوں نے نعرے بازی کی۔پی ٹی آئی کی قیادت بھی موجود تھی جنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو حق اورسچ کی فتح قراردیا۔مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج آئین کی فتح ہوئی ہے عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا ہے۔عدالت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے حکمران اتحاد کی دھمکیوں کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف استعفٰی دیں اور اسمبلیاں تحلیل کریں۔شیخ رشیدکا کہنا تھا کہ حکمران اتحاد کو کہتا ہوں کہ ملک کو انتشارکی طرف مت لے جائیں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بعد اب وفاق کی باری ہے ۔ ہم اس امپورٹڈ حکومت کو ۳۰ اگست سے پہلے گھر بھیج کر دم لیں گے۔فیصل جاوید نے بھی فیصلہ کو حق اور سچ کی فتح قراردےدیا۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑگئی ۔پی ٹی آئی اور ق لیگ کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اورمٹھائیاں تقسیم کی گئی۔چوہدری پرویزالٰہی کو پھولوں کا ہارپہنایا گیا اورجیت پر مبارکباد دی گئی۔مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ ککڑی گئی،نہ ابا اورنہ باجی اس کو بچا سکی۔

دوسری جانب حکمران اتحاد نے فیصلہ آنے کے بعد اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیراعظم ہاوس میں بلا لیا جس کی صدارت وزیراعظم شہبازشریف کررہے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن اوربلاول بھٹو کے علاوہ دیگر جماعتوں کے قائدین شامل ہیں اور وزراء بھی اس میں شامل ہیں جو فیصلے کے بعد کے صورتحال اور ردعمل دینے کے بارے غورکررہے ہیں۔

مریم نواز نے بھی ٹویٹ کرکے اپنا غصہ نکال لیا ہے انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "عدالتی قتل نامنظور" جبکہ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصلے کو عدالتی مارشل لاء قراردے دیا۔

اب حکمران اتحاد بھی سر جوڑ کر بیٹھا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے بھی اجلاس بلالیا جبکہ پرویز الٰہی گورنر ہاوس روانہ ہوچکے ہیں ۔گورنر ہاوس کے عملہ کو فوری طور پر گورنر ہاوس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ن لیگ اور حکمران اتحاد رو رہا ہے اور پی ٹی آئی کی صفوں میں خوشیاں اورشادیانے بج رہے ہیں۔

 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں