جمعرات، 28 جولائی، 2022

کپتان نے سندھ میں جُھرلوپھیردیا،زرداری مافیا کا راج ختم ہونے کے قریب

 

کپتان نے سندھ میں جُھرلوپھیردیا،زرداری مافیا کا راج ختم ہونے کے قریب


"ایک زرداری سب پر بھاری " کہنے والوں کی اپنی سیاست اس وقت خطرے میں ہے اور عمران خان نے آصف زرداری اور پیپلز پارٹی سے بدلہ لینے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے  اس وقت سیاسی گہما گہمی کے اندر کچھ بڑے سرپرائزکپتان نے تیار کرلیے ہیں اور کپتان نے سندھ میں جھاڑو پھیرنے کی تیاری کرلی ہے ۔ پیپلزپارٹی کی سیاست اور پیپلز پارٹی کے سندھ پر تسلط اور اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکنے کا وقت آ گیا ہے۔ کس طرح آصف  زرداری  سب سے پہلے پاکستان سے نکلنے میں کامیاب ہوئےاور جن کے بارے میں یہ دعوے کیے جارہے تھے کہ آصف زرداری واپس آ جائے گا اور کچھ دن کے لیے دبئی گئے ہیں اب نوازشریف کی طرح وہ بھی بیمار ہو چکے ہیں انہیں کرونا بیماری نے آ گھیرا ہے  اور اب وہ قرنطینہ میں جا چکے ہیں یعنی کی اب ان کا واپس آنے کا ارادہ آئندہ آنے والے چند دنوں میں نظر نہیں آ رہا ہے ۔

 تخت لاہور حاصل کرنے کے عمران خان کس طرح چھا چکے ہیں  اور اب پاکستان کی سیاسی تاریخ میں وہ سب کچھ ہو گا جو اس سے پہلے کسی اسٹیبلشمنٹ یا سیاستدان کے لیے کرنا ناممکن تھا ان میں دو چیزیں آپ نے سمجھ لینی ہے خیبرپختونخوا کی سیاست کو اگر آپ دیکھیں تو وہاں پر ہمیشہ نئی پارٹی کو موقع دیا پی ٹی آئی کے علاوہ کسی پارٹی کو دوبارہ موقع نہیں کیا گیا البتہ پنجاب اور سندھ کے حالات بہت مختلف ہیں پنجاب پر نون لیگ کا تسلط رہا مشرف دور کے اندر بھی نون لیگ کو مکمل طور پر ختم کرنا مشرف  کے لیے بھی ناممکن رہا۔ اسٹیبلشمنٹ کوشش کرتی رہی کہ پنجاب سے نون لیگ کا مضبوط قبضہ ختم کیا جا سکے ۔سندھ میں پیپلز پارٹی کا جو ہولڈ ہے وہاں پرچاہےوہ کچھ نہ کریں، وہاں پر تباہ کاریاں ہے اسے ختم کرنا بھی ناممکن نظر آتا تھا پھر عمران خان آیا اور اوپر سے رہی سہی کسر رجیم چیلنج آپریشن نے نکالی ۔پھرضمنی انتخاب آپ کے سامنے ہے نون لیگ کو بری طرح ریجیکٹ کیا گیا جو دو تین سیٹیں دی گئیں وہ بھی ن لیگ کی نہیں بنتی تھیں۔پنجاب کے اندر تو عمران خان نے سیاست کو ہی بدل دیا ہے اب وہ کسی عام شخص کو بھی کھڑا کرے گا تو وہی جیتے گا۔اب خاندانی سیاست بہت پیچھے رہ چکی ہے۔

اب یہاں پر دو چیزیں آپ نے مزید سمجھ لینی ہیں کی کس طرح کپتان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کی بات کی اس کے بعد کپتان نے کہا کہ میں سندھ  آ رہا ہوں سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں آ کر میدان سجاوں گا وہاں پر ایک ایم این اے کی نشست کا انتخاب بھی ہونا ہے  پیپلز پارٹی جس کا سندھ پر کافی عرصے سے ہولڈ ہے اس نے دیکھا کہ عمران خان کی فتح کی ہوا چلی ہوئی اوروہ ناقابل شکست دکھائی دے رہا ہے اس کی وجہ سے آپ اندازہ نہیں کر سکتے کہ کس قدرپیپلزپارٹی پریشان  ہے کہ عمران خان کا اب کیا کیا جائے۔انہوں نےانتقامی سیاست کا سہارا لیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی  حلیم عادل شیخ  کو جامشورو سے گرفتار کروایا جس کے بعد عمران خان کی طرف سے اس کا سخت ردعمل بھی دیا گیا اور اس کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا جسے تازہ ترین اطلاع کے مطابق کچھ دیر پہلے رہا کردیا گیا ہے۔ زرداری شریف مافیا کس طرح سے سیاست کے اندر جمہوریت کی روایات کے جنازے اٹھا رہے ہیں اور کس طرح سے بندوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔  ایسے اقدامات کس چیز کو عیاں کرتے ہیں ؟ اپنے آپ کو جمہوریت کے علمبردار کہنے والی پاکستان پیپلز پارٹی ان گھٹیا حربوں اور ہتھکنڈوں پر کیوں اتر آئی ہے یہ صرف ان کی مایوسی اورگھبراہٹ کی نشانیاں ہیں۔ کیونکہ جب آپ کو اپنے سامنے اپنا سیاسی قلعہ گرتا ہوا اور زمین بوس ہوتا ہوا نظرآئے توآپ ہاتھ پاؤں مارتے ہیں پھر آپ بوکھلاہٹ میں مزید اقدامات کرتے ہیں جو کبھی کبھی آپ کو تباہی کے دہانے پر لےجا کرکھڑا کردیتی ہے۔

آپ وفاق میں دیکھیں نون لیگ کو دیکھ لیں وہ اپنے آپ کو تباہی سے بچانے کے چکر میں ایسی غلطیاں کر رہے ہیں جو ان کی تباہی کا باعث بن رہی ہیں۔۲۲جولائی کو ضمیرخرید کر زرداری نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنوانے کی بڑی کوشش کی جسے عمران خان نے اپنی دانشمندی سے سیاسی مار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے ذریعے ایسے ناکام بنایا اور ایک زرداری سب پے بھاری ٹویٹ کرنے والے بلاول کے منہ پر زوردار تھپڑ رسید کیا۔اب اسے پتہ چل چکا ہے کہ اب ایک نیازی سب پہ بھاری ہوگا اس کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوگا۔

ایک چیز آپ کے سامنے رکھتا ہوں کہ زرداری کا سندھ پرتسلط صرف ایک ہی  شخص ختم کرسکتا ہےاور وہ عمران خان ہے۔ اوراس بات کا اندازہ اب پولیٹیکل پلیئرز اور ہینڈلرز کو بھی  چکا ہے۔ زرداری نے خواب دیکھا تھا کہ پنجاب میں نون لیگ کا صفایا کرنے کے بعد جو خلاء پیدا ہوگی وہ میں فل کر لوں گا۔لیکن زرداری خلاء پیدا کر رہا ہے اورعمران خان اسے پُر کرتا جا رہا ہے جس کے بعد زرداری کو اپنے لالے پڑ گئے ہیں۔عمران خان کے بیانیہ کے سامنے سب نے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔

 مصدقہ اطلاعات ہیں کہ عمران خان نے سندھ میں زرداری مافیا کوختم کرنے کے حوالے سے مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے یعنی کہ آنے والے دنوں بلکہ گھنٹوں میں اس کا آغاز ہو جائے گا کیونکہ یہی صحیح وقت ہے۔  عمران خان نے  زرداری مافیا کو ختم کرنے کے حوالے سے اجلاس بھی کیا اور کے پی کے ہاوس میں ایک انتہائی اہم پریس کانفرنس بھی ہوئی جس میں عمران اسماعیل اور فواد چوہدری  بھی تھے ۔ اس کےساتھ ساتھ  آپ کو یہ اطلاع بھی دے دوں کہ سندھ سے تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے بڑی بڑی شخصیات رابطہ کررہی ہیں کیونکہ  سب کواحساس ہوچکا ہے کہ اس وقت الیکشن میں کامیابی اور فتح کی ضمانت صرف اور صرف پی ٹی آئی کے ٹکٹ میں ہے۔  عمران خان کا نظریہ اوربیانیہ جیت چکا ہے۔عنقریب  سندھ میں میں بڑے بڑے برج الٹنے والے ہیں۔  ہواؤں کا رخ تبدیل ہو چکا ہے پاکستان کی سب سے بڑی اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اور عوام سے بڑی کوئی طاقت کسی ملک میں کسی نظام میں نہیں ہوتی۔

 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں