ہفتہ، 13 اگست، 2022

گرفتاریوں کا خوف، ن لیگی رہنما اسلام آباد میں روپوش،فوج مخالف پراپیگنڈاناکام

 

گرفتاریوں کا خوف، ن لیگی رہنما اسلام آباد میں روپوش،فوج مخالف پراپیگنڈاناکام

  لاہور کے تاریخی جلسے سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ایک بہت بڑی سازش پکڑی گئی ہے اور ایک بہت بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ اس جلسے سے چند گھنٹے قبل عمران خان پر دو حملے ہوئے اور ان حملوں کو کس طرح سے ناکام بنایا گیا ہے اس کی تفصیل آپ  کے سامنے رکھنی ہیں جبکہ دوسری جانب پرویز الہی  اس وقت ان ایکشن ہو چکے ہیں اور نون لیگی دم دبا کربھاگ کھڑے ہوئے ہیں اس سارے معاملےمیں ن لیگی رہنما عطاتارڑ جس نے 25 مئی کو عوام پر ہونے والے ظلم اورزیادتی میں اہم کردار ادا کیا تھاانہیں اس وقت جس طرح سے گھیرا گیا ہےاس سے ایسا لگ رہا ہے کہ اب انہیں بخشا نہیں جائے گا اور اگلا نمبر جاتی عمرہ کا آنے والا ہے جس کا اعلان بھی باقاعدہ طور پرفواد چوہدری نے کردیا ہے۔

پنجاب پولیس نے وزیراعظم کی معاون خصوصی عطا تارڑ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا لیکن  چادراور چار دیواری کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے  گھر کے اندر زبردستی نہیں داخل نہیں ہوئی اطلاعات  یہ ہیں  کہ کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ۔اس سب معاملےمیں آپ کو یہ بتا دوں کہ یہ امپورٹڈ حکومت اپنے رہنماؤں کو اسلام آباد بلا بلاکر معاون خصوصی بنارہے ہیں اورقومی خزانے پر بوجھ بڑھا رہے ہیںں اس میں ان کا مقصد یہ ہی نظرآرہا ہے کہ انہیں وفاقی منسٹر کا سٹیٹس دے دیں تاکہ یہ گرفتاریوں سے بچ جائیں۔

عطاء تارڑ کے گھر چھاپہ ماراگیا لیکن وہ نہ ملے توپولیس نے وہاں نوٹس دے دیے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں ۱۶۰سی آرپی سی کیس نمبر 604  جوکہ پولیس اسٹیشن قلعہ گجر سنگھ میں درج کی گئی تھی اس کے تحت جاری کیے گئے ہیں ۔ 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب ان کے دو گھروں پر چھاپے مارے گئے ایک ان کا گھر جوہر ٹاؤن لاہور میں ہے اور دوسرا گھر جی اوآرمیں  ہےجس کا وہ عموماً وزٹ بھی کرتے ہیں اس گھر کے کیئر ٹیکرغلام فرید  نے یہ سمن وصول کیے۔

 دوسری جانب فواد چوہدری نے بھی واضح کردیا ہے کہ بنی گالا پر چھاپے مارے گئے تو جاتی امرا اورن لیگی قیادت کے گھردور نہیں ہوں گے اور ہم وہاں پر چھاپے مارنے سے دریغ نہیں کریں گےہمیں اس سے پھر کسی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ن لیگی قیادت اوررہنما اب اپنے گھروں سے فرار ہوکراسلام آباد میں پناہ لے چکے ہیں۔ عمران خان کو گرفتارکرنے والے خود دم دباکربھاگ نکلے ہیں ۔ ویسے بھی ان کے اندر اتنی ہمت نہیں ہے جتنی یہ بڑھکیں مارتے تھے حمزہ شہباز لندن میں کھڑے ہو کے کہتا تھا عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے اورخود بھاگ کرلندن میں پناہ لے چکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف یہ پراپیگنڈا کوئی نئی بات نہیں ہے  جب سے عمران خان نے اقتدار چھوڑا ہے آپ دیکھ لیں  کبھی ہیلی کاپٹرکیس توکبھی توشہ خانہ ایشو ،کبھی ملک ریاض کی آڈیو توکبھی بشریٰ بی بی کو نشانہ بنایا گیا، حتّٰی کہ  گندی ویڈیو لانچ کرنے کا بھِ انہوں نے پروگرام بنا لیا تھا لیکن بروقت ان کے پروپیگنڈے کو لیک کردیا گیا اور عوام کوسب کچھ پتہ چل گیا۔ اس وقت جعلی اکاؤنٹس سے فوج مخالف بیانات اورفوج مخالف پراپیگنڈا کرنےوالا ایک شخص سامنے آیا ہے اس شخص کی شناخت بہاولپور کے ڈاکٹرذوالقرنین کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نےام حریم کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ چلانے کا اعتراف کیا ہے  اس شخص نے فوج کے خلاف پراپیگنڈا کرنے پر معذرت کہ ہےاس نے بتایا کہ نفرت انگیز پراپیگنڈہ اس نے اپنی جماعت کے کہنے پر کیا ہے اور عمران خان کے جھوٹے بیا نے سے متاثر ہونے پر اس شخص کو ندامت بھی ہے اور عوام کوجھوٹے لیڈروں کے ملک دشمن بیانیہ کا حصہ نہ بننے کا مشورہ بھی دیا ہے یعنی کہ عمران خان ایک جھوٹا لیڈر ہے عمران خان کا بیانیہ ملک دشمن بیانیہ  ہے تو آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ یہ شخص کس کا پلانٹڈ ہے اورایسی باتیں کس کے کہنے پرکررہا ہے۔اس قسم کا پراپیگنڈہ کوئی نئی بات نہیں لیکن ڈٹ کے کھڑا ہے اب کپتان اوربھاگ گئے ہیں پی ڈی ایم کے جوان۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں