اتوار، 21 اگست، 2022

عمران خان سےمحبت رکھنے والے یوٹیوبرزاورسوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

 

عمران خان سےمحبت رکھنے والے یوٹیوبرزاورسوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کہتے ہیں  کہ آواز خلق نقارہ خدا جی ہاں کراچی کے عوام نے خدا کا نقارہ بجا دیا ہے  انہوں نے بتا دیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا لاہور کے بعد دوسرا بڑا اگر کوئی قلعہ ہے تو وہ کراچی ہے آج کے ضمنی الیکشن کے بارے بھی آپ کو بتانا ہےکہ اپوزیشن اتحاد کس پوزیشن پرکھڑا ہے اورغیرحتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کس طرح جیت رہی ہے۔  دوسرا کل کے عمران خان کے جلسے کے بعد  پیمرا کی طرف سے تمام نیوزچینلز کوعمران خان کو بلیک آوٹ کرنے کی ہدایت دی گئی  ہے اور آج کابینہ کے اجلاس میں سوشل میڈیا،وی لاگرز،فیس بک صارفین اوران  یوٹیوبرزکے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہےجن کا رجحان پاکستان تحریک انصاف  کی طرف ہے ۔ان تمام افراد کی لسٹیں تیارہوچکی ہیں۔

اعلٰی سطحی سکیورٹی اجلاس طلب کیا گیاہے۔ رینجرزاور ایف سی کاکیا معاملہ ہےسب کی تفصیلات آپ کے سامنے رکھنی ہی

سب سے پہلے آپ کو بتاوں کہ سندھ میں ہونے والے آج کے ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پہلے نمبر پر ہے این اے 245پاکستان تحریک انصاف کےعامر لیاقت حسین کی یہ سیٹ تھی جس کے لیے بہت جوڑ توڑ کیا گیا بارش کا بہانہ لگایا گیا تو کبھی موسم کا بہانہ لگایا گیا کہ کسی طرح یہ الیکشن ملتوی ہوسکے ۔ الیکشن کمیشن نے تمام جماعتوں کے اتحاد  کو پورا موقع دیا کہ جتنی تیاری کرنی ہے کر لو۔یوں سمجھ لو کہ  پورے کا پورا الیکشن کمیشن ان کے حوالے کر دیا لیکن عوام نے فیصلہ عمران خان کے حق میں دے دیا ایف آئی اے نے اپنی پوری طاقت سے عمران خان پرقابو کی کوشش کرلی کبھی  شہباز گل کی شکل میں تشدد کرکے توکبھی نوٹس بھجواکر کوشش کرلی۔عمران خان کی اسلام آباد ریلی کو روکنے کے لیے دفعہ ۱۴۴ نافذ کرلی توکبھی عمران خان پر ایک کے بعد ایک الزامات لگا لیے لیکن افسوس اس امپورٹڈ حکومت کی تمام کوششیں رائیگاں گئیں۔

  غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محمود مولوی پہلے نمب پر ہیں  اوردوسرے نمبرپر متحدہ قومی موومنٹ کے معیدانور ہیں  جوکہ پہلے نمبر سے بہت دور ہیں جس کے آگے پیپلزپارٹی نےسرنڈ کر دیا کہ آپ پاکستان تحریک انصاف  کے مقابلے میں الیکشن لڑیں ۔پیپلزپارٹی نے سمارٹ کھیلا کہ اگر شکست ہوئی تو ایم کیوایم کا نام آئے گا  پیپلز پارٹی کا نام سامنے نہیں آئے گا۔اب کوئی معجزہ نہ ہوگیا یا کسی خلائی مخلوق نے مداخلت نہ کردی یا آصف علی زرداری خود نہ کھڑے ہوگئے اگر ان خدشات میں سے کچھ ایسا نہ ہوا تو پاکستان تحریک انصاف این اے 245 سے یقیناً جیت رہی ہے۔ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے بیانیے پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے کہ ہمارا ووٹ عمران خان آپ کا ہے۔اورہم آپ کے ساتھ ہیں ۔

ایسے لگتا ہے کہ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ عمران خان  کے لیے کام کر رہے ہیں کیونکہ  وہ ایسی بونگیاں ماررہے ہیں جس سے پاکستان تحریک انصاف مزید  مضبوط ہورہی ہے اسی طرح وزیراطلاعات  ڈڈوچارجر مریم اورنگزیب بھی عمران خان کے لیے کام کر رہی ہیں اسی لئے تو مریم نواز خاموش بیٹھی ہیں کہ میں کیا کروں یہ چاچو اور میری بہن یہ سارے عمران خان کے لیے کام کر رہے ہیں جی ہاں آپ کو یہ بتا دون کہ ان کی حرکتوں کی وجہ  سے کل ایک نیا نعرہ بھی سامنے آیا ہے " آئی آئی پی ٹی آئی دوتہائی دوتہائی" ان دونوں کی وجہ سے یہ نعرہ وجود میں آیا ہے۔انہوں نے آج پیمراکے ذریعے عمران کا بلیک آوٹ کیا اور تمام چینلزکو عمران خان کی تقریر براہ راست نشرکرنے سے روک دیا انہوں نے جتنا میڈیا کو دبانے کی کوشش کی وہ اتنی ہی شدت سے مزید ابھر کے سامنے آیا ہے۔ عوام  عمران خان کی محبت میں پاگل ہوچکی ہےاب انہیں کوئی بھی نہیں روک سکتا۔ ہر تحریک کو جب جب طاقت سے دبایا جائے گا تب تب وہ آگے بڑھے گی۔

اب پیمرا صرف الیکٹرونک میڈیا پر پابندیاں نہیں لگا رہا بلکہ ایک شارٹ لسٹ تیارکرلی گئی ہے جسمیں ان یوٹیوبرز،وی لاگرز،فیس بک صارفین کو نشانہ بنایا جائے گا جن کا رجحان عمران خان کی طرف ہوگا۔فاشسٹ حکومت نے عوام کی آواز اور حق سچ کی آوازکو دبانے کافیصلہ کرچکی  ہےاس کے لیے کوئی منظوری نہیں لی جائے گی صرف کابینہ کی منظوری ہی کافی ہوگی۔ اور اس میں یوٹیوبر، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شامل ہیں  اور مکمل بعد میڈیا بلیک آؤٹ سوشل میڈیا کرنے کا پلان ہے ۔یہ  عمران خان کو گرفتارکرنا چاہ  رہے ہیں  اس لیے مکمل بلیک آوٹ میڈیا کرنے کا پلان ہے  ۔  رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت  عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی ایف آئی آر درج ہوگئی ہیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی فورسزکا ایک اجلاس  طلب کیا گیا ہے جس میں پولیس، رینجرز اور ایف سی ان تمام کوآن بورڈ لیا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف آپریشن کیسے کرنا ہے جس کے لیے کل کا دن بہت اہم ہے۔

 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں