ہفتہ، 27 اگست، 2022

امپورٹڈ سرکاربغضِ عمران میں اندھی ہوگئی،بنی گالہ پرچھاپہ مارنے کی تیاری

 

امپورٹڈ سرکاربغضِ عمران میں اندھی ہوگئی،بنی گالہ پرچھاپہ مارنے کی تیاری

ایک جانب پورے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں اپنے عروج پر ہیں تو وہیں دوسری جانب امپورٹڈ سرکار بغض عمران میں اندھی ہو چکی ہے اور بنی گالہ یعنی کہ عمران خان  کی رہائش گاہ پر نہ صرف چھاپہ مارنے کا پلان ہے بلکہ اور بھی بہت سے گھناونے منصوبےبنائے جارہے ہیں یہاں تک کہ پاکستان تحریک انصاف نے یہ الزام بھی لگادیا ہے کہ سیلاب کا بہانہ بنا کرامپورٹڈ حکومت نےعمران خان کی سکیورٹی کو بھی کمپرومائز کر دیا گیا ہے ۔یہ  بڑے الارمنگ حالات ہیں جس کی وجہ سے کچھ سوالات کھڑے ہوتے ہیں سوالات یہ ہیں کہ اس وقت آخر تلاش کس چیز کی ہے؟ شہباز گل کے معاملے میں کیوں ابھی بھی کوئی ہار نہیں مان رہا اور عمران خان کو پھنسانے کے لئے ہر ممکن حربہ اپنانے کے در پے  پورے کا پورا سسٹم اور پورے کا پورا نظام لگا ہوا ہے۔

 سب سے پہلے  آپ کو یہ بتا دوں کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو پہلے ہی یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ آپ نے ہر ممکن کوشش کرنی ہے کہ عمران خان اوراس کی جماعت کو کسی طریقے سے کسی جال میں پھنسایا جائے۔ اب جب ہرطرف سے حکومت کوناکامی ہورہی ہے اور کہیں سے کوئی کام نہیں بن رہا تواب بنی گالہ پر چھاپہ مارنے جیسے اقدامات  اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ایف آئی اے نے سات ممالک کو قانونی معاونت کے لیے خط لکھ دیے ہیں جن میں عالمی مدد کے لئے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ذریعے معلومات مانگی گئی ہیں ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور کینیڈا کووہاں قائم کمپنیوں کی معلومات کے لئے جبکہ سنگاپورکو ناصر عزیز اور رومیتاشیٹھی کی  معلومات کے لئے خط لکھا گیا ہے یہ رومیتا شیٹھی وہی خاتون ہیں جن کی شادی ایک پاکستانی شخص سے ہوئی تھی اور جن کا اپنے خاوند کے ساتھ جوائنٹ اکاونٹ تھا اس شخص نے پاکستان تحریک انصاف کو فنڈ ریزنگ کی اور الیکشن کمیشن نے آدھے پیسے رومیتا شیٹھی کے کھاتے میں ڈال دیے اور کہہ دیا کہ یہ انڈین خاتون ہے جس نے پاکستان تحریک انصاف کو پیسے دیے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق سوئٹزرلینڈ کو ای پلان ٹرسٹیز کی معاونت کے لیے جبکہ متحدہ عرب امارات کو برسٹل انجئنرنگ  اور کیلفورنیا بیسڈ کارپوریشن کے لیے خط لکھا گیا ہے متحدہ عرب امارات کو  ووٹن کرکٹ کلب اور ابراج گروپ کے لئے جبکہ امریکہ کو ٹیکسزبیسڈ کارپوریشن اور فارمز کے لئے خط لکھ دیا گیا ہے یعنی اس وقت باقاعدہ طور پر عمران خان کو ہر طرف سے گھیرنے کی کوشش بہت تیز کر دی گئی ہے۔

 ایک طرف آپ کو پتہ ہے کہ عمران خان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں وہ جب جوڈیشل کمپلیکس پہنچے یہ وہی عدالتی کمپلیکس تھا جہاں عمران خان کے دور میں بھی نواز شریف اور مریم نواز کو سیکیورٹی رسک کی وجہ سے پچھلے دروازے سے لے جایاجاتا تھا لیکن موجودہ حکومت کے دورمیں عمران خان کی گاڑی کو انسداددہشتگردی کی عدالت کے باہر گاڑی کو روکا گیا اورانہیں گاڑی اندر نہیں لے جانے دی گئی ۔عمران خان کو گیٹ پر جان بوجھ کر انتظار کروایا گیا تاکہ کوئی مس ایڈونچر ہوجائے اورعمران خان سے جان چھوٹ جائے۔ اسی طرح اب کچھ اطلاعات ہیں کہ سیلاب کی آڑ لیکر گزشتہ دو دنوں سے وفاقی حکومت نے عمران خان کی سیکیورٹی کو ہٹا لیا ہے اسلام آباد پولیس کی نفری بھی کم کر دی ہے ۔

 پاکستان تحریک انصاف نے ایک بیان دیا ہے کہ تحریک انصاف  سیلاب کی آڑ میں فاشسٹ حکومت کو عمران خان کے خلاف کسی بھی غیر قانونی کارروائی کرنے یا کسی قسم کے سیاسی ایڈوینچر کی اجازت نہیں دے گی اور عمران خان  کی رہائش پر آپریشن کی صورت میں بھی معاملہ  خراب ہو سکتا ہے ۔

اب شہباز گل کی اسلحہ برآمدگی کیس میں ضمانت ہوگئی ہے اورعدالت نے انہیں پچیس ہزارکے عوض ضمانت دے دی ہے۔جبکہ بغاوت پر اکسانے کےکیس میں پیرکو فیصلہ ہوگا۔ شہبازگل نے  جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل خارج کرنے کا عدالتی فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے اوردوروزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے سرکارکی اپیل منظور کرنے کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ میں چینج کیا ہے ۔دائراپیلوں میں ایڈیشنل سیشن جج ،وفاق اورایس پی انویسٹی گیشن اسلام آباد پولیس کو فریق بنایا گیا ہے اس کے علاوہ درخواست میں آئی جی اسلام آباد ایس ایچ او تھانہ کوہسار اور بیرسٹرغلام مصطفی چانڈیوکوبھی فریق بنایا گیا ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور سیشن جج زیبا چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا جائے اس کے ساتھ ساتھ شہباز گل کے خلاف ۱۲اگست کے بعد جو تحقیقات ہوئی ہیں اور اس کے بعد کی تمام تحقیقات اور شواہد کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دینے کی درخواست بھی کر دی گئی ہے ۔

 اس سارے معاملے پر فواد چوہدری نے ایک بیان دیا ہے کہ کل سے بہت سے برساتی تجزیہ نگار سیلاب کے موقع پر سیاست نہ کرنے کے بھاشن دے رہے تھے عمران خان  کو جلسے ملتوی کرنے اورقومی اتفاق رائے پیداکرنے کی باتیں کررہے تھے۔

اب اسلام آباد پولیس نے اعلٰی حکام کو خط لکھا ہے کہ شہباز گل کے خلاف مقدمے میں اسے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالہ کی رہائش گاہ کی تلاشی لینے کے لیے سرچ وارنٹ جاری کرنے کی اجازت دی جائے ۔ایک جانب تو ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ انتشارپیداہوجبکہ دوسری جانب عمران خان  سیلاب زدگان کی مدد کے لیے میدان میں اترنے کا فیصلہ کر چکے ہیں لیکن ایسے مواقع پر سیاست کرنا اور عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ پر چھاپہ مارنا جس کی تصدیق  پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کرچکے ہیں کسی بھی صورت قابل قبول نہ ہوگا۔

 

 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں