پیر، 8 اگست، 2022

آرمی چیف سیخ پا،جے آئی ٹی بن گئی،انکوائری شروع،عمران خان کوپھنسانے کی کوشش

 

آرمی چیف سیخ پا،جے آئی ٹی بن گئی،انکوائری شروع،عمران خان کوپھنسانے کی کوشش


ایک جانب تو پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان کے مقتدر حلقوں کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں اور اب یہ تعلقات کی خرابی پوائنٹ آف نو ریٹرن کی جانب بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے وہیں دوسری جانب پاکستان کی افواج اور سپہ سالار کے حوالے سے کچھ انکشافات سامنے آئے ہیں۔آرمی چیف اس وقت شدید غصے اور شدید دباؤ ہیں۔ نون لیگ نےایک بہت بڑی خبربریک کروائی ہے کہ اب عمران خان نہیں بچے گا  اور نہ صرف یہ خبر بلکہ آرمی چیف کی ایک فون کال کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے جس  نےپاکستان تحریک انصاف کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جبکہ مقتدر حلقوں اور پی ٹی آئی کو اس وقت تصادم کی راہ پر ڈال دیا گیا ہے ۔فوج کی طرف سے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے اور انکوائری شروع کر دی گئی ہے ۔ اب  پاکستان تحریک انصاف پر ڈنڈا چلانے کا فیصلہ ہوچکا ہے ۔اب یہ بات سمجھنا مشکل نہیں رہی کہ پاکستان تحریک انصاف کے تعلقات مقتدر حلقوں سے پہلے برے تھے لیکن اب انتہائی برے ہو چکے ہیں اور اس بات کی تصدیق انصارعباسی  نے بھی کی ہے کہ تعلقات بد سے بدتر ہوچکے ہیں۔


 شہداء کے حوالے سےجو نام نہاد پروپیگنڈا کیا گیا اس کے بعد مقتدر حلقوں نے پاکستان تحریک انصاف کے وہ رہنما جو ان سے رابطے میں تھے انہیں کال کرکے اپنے غم اور غصے کا اظہار بھی کیا اب یہاں پر کچھ صحافی میدان میں آئے اورانہوں نے کچھ انکشافات کیے ہیں۔ان انکشافات کو ایک ایک کرکے آپ کے سامنے رکھتا ہوں تاکہ پورے منظر نامے کو سمجھنے میں آسانی ہو سکے ۔عادل عباسی  نےدعوٰی کیا کہ مجھے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گذشتہ ہفتے ایک ٹیلی فون کال کی اس وقت انہوں نے بہت دکھ اور کرب کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا پر جو مہم اورکمپین چلائی جارہی ہے وہ قابل افسوس، قابل مذمت اور قابل گرفت ہے  آئین اورقانون کے مطابق گفتگو ہونی چاہیے جس کا جو دل چاہے وہ بات کر دیتا ہے اپنی مرضی سے اس ملک میں سب کچھ چل رہاہے فیک نیوز پھیلاکر پروپیگنڈا کرنے کا کسی کو کوئی چانس نہیں دیا جائے گا اور اب اس کمپین چلانے والوں کی گرفت ہوگی ۔

اب ایک طرف تو یہ بیان سامنے آیا ہے وہیں دوسری جانب ایک ایسے نوجوان کو منظرعام پر لایا گیا جس کے اکاؤنٹ پرچند فالوآرزہیں اور اس کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کوئی تعلق بھی ثابت نہیں ہوسکا  اب لاتعداد ایسے بیس بیس تیس تیس ہزارفالوآرزوالے اکاونٹس سامنے آئے ہیں جنہوں نے ہمارے شہداء کے بارے میں ایسی باتیں کی ہیں کہ یقین مانیں جس کو دیکھ کر یا پڑھ کرخون خول اٹھے اوران تمام اکاونٹس کو خود مریم نواز  اپنے ویری فائڈ اکاؤنٹ سے فالو کر رہی ہیں۔

ایک تو ایسا اکاؤنٹ بھی سامنے آیا ہے جس میں پاکستان کے سپہ سالار کو گالی دی اور اس اکاؤنٹ کو تقریبا ایک ڈیڑھ سال پہلے مریم نواز ٹویٹ کرکے بہت ساری برتھ ڈے وشز اور ڈھیروں محبتیں دے چکی ہے ۔

عطاالحق قاسمی نے ایک کالم لکھا ہے کہ جنرل باجوہ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے یہ روزنامہ جنگ میں کالم چھپا ہے اور اس میں کچھ ایسی چیزیں سامنے آئی ہیں جس سےمحسوس ہوتا ہے کہ ایک گراونڈ سیٹ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ یہ کیا ہو رہا ہے جوبھی اٹھتا ہے ان کے بارے میں دریدہ دہنی شروع کر دیتا ہے میں یہ سطور لکھتے وقت سخت حیران ہوں کہ کیا کبھی ایسا وقت بھی آنا تھا کہ پاکستان کے کسی جنرل کو اس طرح موضوع گفتگو بنایا جا سکے جیسے وہ جنرل نہ ہو جنرل مرچنٹ ہوں دراصل میں یہ بات بہت عرصے سے محسوس کر رہا ہوں کہ کبھی فوج کے حوالے سے ذرا سی بات پر بندہ ہی غائب ہو جاتا تھا یا اس کی اچھی خاصی دھلائی کی جاتی تھی بلکہ بطور یادگاراس کے پیٹ میں دو تین بلٹس بھی رہتے تھے۔

 ڈاکٹر دانش جن کے جھکاوکے بارے سب کو معلوم ہے کس کی طرف ہے اور کس طرح وہ بغضِ عمران میں مبتلا ہیں تو یہ جو بغض عمران کی بیماری ہے وہ بھی ڈاکٹر دانش کوہے جیسے سلیم صافی کو بہت شدید قسم کی  ہے انکی بغضِ عمران کی بیماری آخری سٹیج پر ہےوہ ابھی بھی بچ سکتے ہیں اگروہ اپنا کوئی علاج معالجہ کرلیں ۔ ڈاکٹردانش نے بھی ایک انکشاف کیا ہے اور کہتے ہیں کہ آپ کے لوگوں نے جس طرح سے شہداء کے ساتھ سنگین سلوک کیا ہے  اس پرپوری فوج آپ پر غصہ ہے اور ساری فوج یہاں تک کہ جو لوگ آپ کے حامی بھی تھے وہ بھی آپ کے خلاف ہو چکے ہیں اور پوری آرمی جس میں آپ کا ایک جوان ہے اس سے لے کر آپ کے آرمی چیف تک یہ شدید غصے میں ہیں اورشکرکریں کہ انہوں نے اس وقت تک ایکشن نہیں لیا۔

ان کی ذرا سی چھڑی ہلے گی اور آپ کے پرخچے اڑ جائیں گے یہ  ڈاکٹر دانش کے ہوبہو وہ الفاظ ہیں جومقتدر حلقوں کی آشیرباد سے عمران خان کو دھمکی دے رہے ہیں وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے بہت برداشت کیا آپ اپنے لوگوں کو اپنی قوم کو 14 اگست کے دن اپنی سیاست  اورجھنڈے ، دشمن کے پروپیگنڈے کی تکمیل اور مارپیٹ قتل و غارت گری کے لیے لوگوں کو نکالنا چاہتے ہیں اور اپنی مرضی کے فیصلے کروانا چاہتے ہیں تو ایسا نہیں ہوگا اب آپ نہیں بچ سکتے اسی جملے کے اندر انہوں نے یہ بات کہہ دی کہ عمران خان کو اب کوئی نہیں بچا سکتا ۔تین تلواریں بہت باریک ہیں تینوں طرف سے آپ پر حملہ ہوگا اور آپ تین مرتبہ تاحیات نااہل ہوں گے ایک مرتبہ نہیں نواز شریف ایک کیس میں نااہل ہوا تھا لیکن عمران خان  تین مرتبہ تین کیسز میں تاحیات نااہل ہوں گے۔

اب یہاں پر صورت حال یہ ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی افسران کی شہادت کے متعلق سوشل میڈیا پر منفی مہم کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کےسائبر کرائم ونگ نے ہیلی کاپٹرحادثے سے متعلق  انکوائری رجسٹر کر لی گئی ہے شکایت رجسٹر ہونے کے بعد تحقیقات کے لیے سائبر کرائم کے متعلق کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی سربراہی ڈی جی سائبر کرائم محمد جعفر کریں گے اور ٹیم میں ڈائریکٹر وقار الدین سید ،ڈپٹی ڈائریکٹرایاز اور عمران حیدر شامل ہوں گے جبکہ اطلاعات ہیں کہ اس میں خفیہ اداروں کےکچھ نمائندگان  بھی شامل ہو سکتے ہیں ۔

 

 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں