پیر، 26 ستمبر، 2022

نئی آڈیو: پاکستانی سیاست میں بڑابھونچال،اسحٰق ڈارحلف اٹھانے سےقبل ہی نااہل؟

 

نئی آڈیو: پاکستانی سیاست میں بڑابھونچال،اسحٰق ڈارحلف اٹھانے سےقبل ہی نااہل؟


نئی آڈیو لیک ،پاکستان کی سیاست میں اب تک کا سب سے بڑا بھونچال، اسحاق ڈار حلف اٹھانے سےقبل ہی نااہل، یہ کیامعاملہ ہے؟ مریم نواز اور نواز شریف گروپ پوری طرح پھنس گیا ہے۔ اس وقت آڈیو لیکس نے امپورٹڈ حکومت کی نیندیں حرام کی ہوئی ہیں۔ جوں جوں وقت گزررہا ہے آڈیو لیکس کے آفٹر شاکس آناتوجاری ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ ایک ایسی آڈیو کا چرچا ہے جو عمران خان کے لیے آخری فتح ہوگی کیونکہ اس کے بعد تمام چیزیں ہی ختم ہوجاتی ہیں اوراس وقت جو خبریں گردش کررہی ہیں وہ امپورٹڈ سرکار ، مریم نواز اور الیکشن کمیشن کے لیے بہت پریشان کن ہیں۔

ایک جانب مریم نواز اور نواز شریف گروپ پر کچھ بجلیاں گری ہیں اگرچہ ان دونوں نے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور پاکستان کے وزیراعظم کے طیارے میں سوار اشتہاری مفروراسحاق ڈارکو پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے کے لیےبھیجا ہے۔  بلاول بھٹو زرداری جب سے  وزیر خارجہ بنے ہیں انہوں نے اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائی ہوئی ہے ۔ یہ الگ جگہ پر جاتے ہیں الگ طیارے میں جاتے ہیں ان کی واپسی بھی اپنی ہوتی ہے ان کے آس پاس اپنے ہی لوگ ہوتے ہیں ۔بلاول بھٹو زردای وزیرخارجہ کا حلف اٹھانے کے بعد یورپ کی یاترا میں بھی غائب رہے اوراب شہباز شریف  کو لندن میں حاضری دینے گئے ہوئے تھے اور وہاں سے واپس انہوں نے آنا ہے لیکن بلاول بھٹو زرداری امریکہ میں موجود ہے امریکہ میں لاپتہ نہیں ہیں ملاقاتیں چل رہی ہے اور بڑی اہم ترین ملاقاتیں ہیں وہ نیویارک سے واشنگٹن ڈی سی  پہنچے ہیں ۔ بلاول بھٹو وہاں امریکی میڈیا ،ٹاپ آفیشل ،پاکستانی کمیونٹی ، امریکی نمائندہ خصوصی برائے کاروباری اور کمرشل امور اور اہم ترین کارپوریٹ لیڈر سے ملاقاتیں کررہے ہیں یہ ملاقاتیں کیوں ہو رہی ہے یہ ہم سب کو پتا ہے ۔ بلاول بھٹو ایک بیان بھی دیا ہے کہ شہباز جو بائیڈن ملاقات  آئس بریکنگ ہے یعنی کہ اب برف پگھلنا شروع ہو چکی ہے اور اب معاملات گرمجوشی کی طرف جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن نے دوسرے ملکوں کے ساتھ پاکستان کو بھی اپنی دعوت پر بلایا امریکہ کے ساتھ مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں جبکہ ایک جانب یہ ہورہا ہے تو وہیں دوسری جانب ان کی منافقت عیاں ہو رہی ہے اور یہ بری طرح سے ایکسپوز ہوتے جا رہے ہیں۔

آڈیو لیکس کس طرح سے نون لیگ کے بیانیہ کو دھبڑدھوس کرچکی ہے انڈیا کے ساتھ تعلقات ،مریم کے غیرقانونی اقدامات کے لیے فیور مانگنا اس کے ساتھ ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر اور مشرف والی آڈیوز نے ان کا بھانڈا پھوڑدیا ہے۔

اب عمران خان نے ایک بہت بڑا انکشاف کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو مزید آڈیوزآنی ہیں ان میں سے ایک میری نااہلی کے حوالے سے ہے جس میں مریم کو چیف الیکشن کمشنر نے بتایا ہے کہ وہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل کر دے گا یہ ایک ایسادھماکہ جو اس امپورٹڈ سرکارکو تباہ وبرباد کرکے رکھ دے گا۔عمران خان کی یہ بات کہ چیف الیکشن کمشنرکمپرومائزاورن لیگی  ہو چکا ہے وہ بالکل درست ہو سکتی ہے۔  اب یہ خبر عمران خان  تک  پہنچ چکی ہے اور اس خبر نے پاکستان کی سیاست میں ایک بڑا بھونچال مچانا ہے  کیوں کہ اب یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں رہے گا جتنا زیادہ  لگ رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نون کے رہنما اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست کو خالی قرار دینے سے متعلق کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اب دیکھیں کہ وہ مفرورشخص کے متعلق کیا فیصلہ کرتا ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں