جمعرات، 13 اکتوبر، 2022

اعظم سواتی کے بعد شیخ رشید نے بھی ریڈ لائن کراس کرڈالی،پی پی پی کا ہینڈزاپ

 

اعظم سواتی کے بعد شیخ رشید نے بھی ریڈ لائن کراس کرڈالی،پی پی پی کا ہینڈزاپ

  اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا ہے انہیں اس عمر میں برہنہ بھی کیا گیا ہے اور ایک متنازعہ ٹویٹ جس میں انہوں نے ایک شخصیت کا نام لیا اس کے بعد اب معاملہ بگڑتا جارہا ہے سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہورہا ہے اور وہ میں اس وقت شدیدتپ چکے ہیں اور ایک بڑا فیصلہ متوقع ہے جبکہ سارے معاملے بھی معاملات اعتزاز احسن کی گرفتاری تک بھی جا پہنچے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی نےایک ہنگامی بیان میں جاری کیا ہے ۔اب اس کے بعد شیخ رشید نے بھی اعظم سواتی اور اعتزازاحسن کے بعد ایک قدم آگے بڑھ کر کھل کر کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 اعظم سواتی نے پاکستان کی فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو مخاطب کرتے ہوئے ایک متنازعہ ٹویٹ کی اور ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا اور اس متنازعہ ٹویٹ پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں ان کے خلاف مقدمہ درج ہوا ۔ مقدمہ 13 اکتوبر کی رات ایک بجے ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی مدعیت میں درج ہوا مقدمہ انسدادِ الیکٹرونک کرائم ایکٹ 216 کی دفعات ،پیکا کی دفعات 20،131 ،500 اور505 اورتعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 109 کے تحت درج ہوا ہے ۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ اعظم سواتی نے بدنیتی پر مبنی اور غلط مقاصد کے لیے انتہائی تضحیک آمیز ٹویٹ کیا جس میں ریاست پاکستان اور اداروں کوبراہ راست نشانہ بنایا گیا۔ ایف آئی اےکے مقدمے میں اعظم سواتی کے متنازعہ ٹویٹ کا متن بھی شامل کیا گیا اور کہا کہ اعظم سواتی نے ملک کی عدالتوں کو نشانہ بنایا اور غلط معلومات پھیلا کر ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کی کوشش کی اعظم سواتی کی بیٹی نے تصدیق کی کہ ایف آئی اے نے انہیں حراست میں  لیا ہے اور ان کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری بھی سینئر سول جج زبیر بھٹی کی عدالت نے دے دی ہے اور یہ دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے ہوچکے ہیں۔اب ان کی عمر سب کے سامنے ہے کہ اس عمر میں بھی ان کو ذلیل ورسوا کیا گیا ہے۔ ادھرپاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بھی اس پر شدید ردعمل کا اظہارکیاہے۔ اعظم سواتی نے بتایا گیا کہ ان کے کپڑے بھی اتارے گئے یقیناً ایسا کرنا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں قابلِ مذمت اقدام ہے۔

اس سے قبل اعتزاز احسن جوکہ پیپلزپارٹی کے سینئر ترین رہنما ہیں انہوں نے  پاکستان کی فوج کے سپہ سالار کو ڈائریکٹ ٹارگٹ کیا تھا انہوں نے شریف فیملی کے کیسزختم کرنے اوراین آراودینے کا ذمہ دار آرمی چیف کو قراردیا تھا ۔اس کے بعد وہ اپنے بیان پر ڈٹے رہے ان کا کہنا تھا کہ جس عدالت میں لے کر جانا ہے مجھے لے جائیں میں تیارہوں ان ساری چیزوں سے میں پیچھے ہٹنےوالانہیں ہوں اب پاکستان پیپلز پارٹی نےان کے اس بیان کومستردکر دیا ہے اورپاکستان پیپلز پارٹی نے ان پر پاکستان تحریک انصاف کے جمہوریت مخالف ایجنڈے کا حصہ بننے کا الزام لگا دیا ہے ۔

 عمران خان بھی اعظم سواتی کی گرفتاری کے بعد فل غصہ میں آچکے ہیں ۔ شیخ رشید کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے اور ایسے لگ رہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا صبربڑی تیزی سے جواب دیتا جا رہا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس ملک میں انصاف بکتا ہوں اورجس ملک میں انصاف کی نیلامی لگتی ہو،جس ملک میں قاضی ،چوراوچوکیداراکٹھے ہوجائیں ،جس  ملک میں آلِ شریف کو چوری ،ڈکیتی،بدمعاشی کی اجازت ہو اس ملک میں سرفروشی کی ضرورت ہےاورعمران خان پنڈی تیارہے۔ قوم آپ کی کا انتظارکررہی ہے۔ خان صاحب کال دیں ورنہ پھر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اب زیادہ دیر نہیں رہی جلد کال دینے والا ہوں جب میں آپ کو کال دوں گا تو سب سے آگے عمران خان خود کھڑا ہوگا عمران خان کو آپ پیچھے نہیں دیکھیں گے۔عمران خان  نے آج کے خطاب میں کہا کہ جب مشکل آتی ہے تو بزدل آدمی دم دبا کرلندن بھاگ جاتا ہے بزدل انسان لیڈر نہیں بن سکتا بلکہ نواز شریف بن جاتا ہے جیل تو چھوٹی چیز ہے اب ہم جان کی قربانی کے لیے بھی تیار ہیں اور اب زیادہ دیر نہیں رہی میں کال دینے والوں اور سب سے آگے میں خود کھڑا آپ کو نظر آؤں گا اس وقت ایسا لگ رہا ہے کہ اس وقت عمران خان کا غصہ بھی بڑھتا جا رہا ہے اورلانگ مارچ کی کال شاید اب وہ بہت جلدی آ جائے۔چیزیں بہت تیزی سے خرابی کی طرف جارہی ہیں اگرچہ بیک ڈورپر بڑی کوششیں ہورہی ہیں لیکن اس سب کے اندر عمران خان  کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے اور وہ اس وقت شدید غصے میں ہیں۔

 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں