اتوار، 2 اکتوبر، 2022

خبردار: عمران خان کو گرفتارمت کرنا،نیاحکم جاری،بڑھکیں مارنے والے خاموش

 

خبردار: عمران خان کو گرفتارمت کرنا،نیاحکم جاری،بڑھکیں مارنے والے خاموش

کل عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے اس سارے معاملے پرآج اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا کھڑاک سامنے آیا ہے اور امپورٹڈ سرکار کے ارمانوں پر پانی پھرگیا ہے جب کہ دوسری جانب اب  باقاعدہ طور پر امریکی سائفرجوخط تھا اسے چوری کرنے کا الزام عمران خان پر ثابت کرنے کے لیے باقاعدہ کارروائی کا آغاز بھی ہو چکا ہے جبکہ تیسری بڑی اور اہم ترین سیاسی پیش رفت کے مطابق چوہدری پرویز الہی کس طرح سے ڈٹ چکے ہیں اور دو ٹوک اعلان کیا ہے۔

اس وقت آڈیو لیکس کے معاملے میں وفاقی کابینہ نے عمران خان کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی ہے وفاقی کابینہ نے تیس ستمبر کو عمران خان کی سائفر سے متعلق جوآڈیولیک تھی اس پر کابینہ کمیٹی بنائی تھی ۔ذرائع کا اس وقت بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے عمران خان کے دور کے وزراء اور عمران خان کے  پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے خلاف بھی کارروائی کی باضابطہ منظوری دے دی ہے وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی یعنی کہ اس سمری کو تمام وزراء کے پاس لے جایا گیا  اور پھر اس پر سائن کروایا گیا کیونکہ بہت جلدی یہ کام کرنا ہے اور عمران خان کو کسی طرح سے روکنا ہےاور گرفتار کرنا ہے اوران کے خلاف کارروائی کرنی ہے ۔ اس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ سفارتی سائفر سے متعلق آڈیو لیک پر تحقیقات ہوں گی اوریہ تحقیقات ایف آئی اے سے کروائی جائیں گی یعنی کہ عمران خان، ان کے اہم ترین وزراءاور اعظم خان کے خلاف تحقیقات ایف آئی اے کرے گا۔

اس صورتحال کے پیش نظرآپ کہہ سکتے ہیں کہ ایک نیامحاذ کھل چکا ہے میدان سج چکا ہے اور کھیل اپنی آخری اوور کی طرف جا رہا ہے۔  عمران خان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی اور حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست بابراعوان کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ۔ درخواست ضمانت پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو دس ہزار کے مچلکے جمع کرانے اورمتعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے 7 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔ اس طرح امپورٹد حکومت کے عمران خان کو گرفتارکرنے کےارمان خاک میں مل گئے ہیں ۔

چودھری پرویز الٰہی جن کے بارے عموماً شکوک وشبہات جنم لیتے رہتے ہیں لیکن اس وقت چوہدری پرویز الٰہی نے ایک بیان دیا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیا ،عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں اور سب لوگ یہ بات ذہن نشین کرلیں عمران خان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ملکی سیاسی صورتحال اوردیگرامور پر بات ہوئی اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا محورعام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے ہمیشہ غریبوں کوریلیف دینے کے لئے خلوص نیت سے کام کیا اور ایسے کام کر رہے ہیں جو عوام میرے پہلے دورکی طرح یاد رکھیں ۔ چوہدری پرویز الٰہی یہ بات بھی واضح کی کہ ہم ن لیگ کی روش پرنہیں چلے اورنہ ہی انتقامی سیاست کریںگے ہمیشہ مثبت سیاسی روایات ہی قائم کی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر عمران خان ہی ہیں۔ ان کا ساتھ دیا اورآئندہ بھی دیتے رہے گے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں