ہفتہ، 12 نومبر، 2022

کپتان سے صدر کی ملاقات،اہم ترین پیغام مل گیا،لانگ مارچ کی فائنل ہدایات جاری

 

کپتان سے صدر کی ملاقات،اہم ترین پیغام مل گیا،لانگ مارچ کی فائنل ہدایات جاری

آج کی اہم ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان کے اندر سیاسی حالات مکمل طور پر تبدیل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ کپتان کو صدر پاکستان کی طرف سے اہم ترین پیغام پہنچا دیا گیا ہے یاد رہے کہ صدر عارف علوی  گزشتہ دو تین روزسے لاہور میں موجود ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم ترین پیغام میں کپتان کو یہ پیغام ملا ہے کہ اس لانگ مارچ یا جہاد میں ان کومختلف اطراف سے سپورٹ مل گئی ہے کپتان کا الیکشن کا مطالبہ اہم ترین جگہوں پر مان لیا گیا ہے

 کپتان کو یہ پیغام پہنچا دیا گیا ہے کہ نئی تعیناتی کےفوری بعد نئے الیکشن کی تارِیخ کا  فیصلہ سامنے آ جائے گا۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کے لیے کچھ اہم ترین شخصیات کے ناموں کو تقریباً فائنل کرلیا گیا ہے۔ نئی تعیناتی کے فوری بعد ان کو اسلام آباد میں آنے کا کہہ دیا گیا ہے۔

کپتان کے شفاف انتخابات کے مطالبے پر نہ صرف غورکیا گیا ہے بلکہ اس پر عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کواس سلسلے میں ہدایات جاری ہوگئی ہیں اور آئندہ چند دنوں میں الیکشن کمیشن میں بھی بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ ذرا ئع کے مطابق  پاکستان کو اس کے ہمسایہ دوست ممالک نے بھی کہہ دیا ہے کہ پاکستان کے اندر

 سیاسی حالات کو بہتر کرنے کے لئے صاف اور شفاف انتخابات کی طرف جایا جائے اور ایک پیغام حکومتی اداروں کو پہلے ہی دے دیا گیا ہے کہ پاکستان کی سیاست سے عمران خان کو آؤٹ کرنے کی صورت میں بہت سے ممالک کی طرف سے پاکستان کی امداد روک دی جائے گی۔ ان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں اوران  کو سیاست سے آوٹ کرنے سے پاکستان میں حالات بہتر نہیں گے اورپاکستان کے عوام ایسے کسی بھی اقدام کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے اوراسی طرح پاکستان سے باہر اوورسیز بھی یہ  برداشت نہیں کریں گے کہ عمران خان کو سیاست سے نکال دیا جائے۔

ایک اوراہم ترین خبرکے مطابق آج عمران خان نے اپنی صوبائی حکومتوں میں موجود پارٹی کے ذمہ داران کوآخری راونڈ کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔اسی طرح عمران خان کب راولپنڈی پہنچیں گے اورپی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے قافلے کن تین مقامات سے گزرتے ہوئے راولپنڈی پہنچیں گے یہ تمام انتظامات فائنل کرلیے گئے ہیں۔  آج لاہور میں کے پی کے وزیراعلی سے ملاقات کے بعد وزیر اعلی پنجاب اور پنجاب کے اہم ترین ذمہ داران سے بھی معاملات کو فائنل کرلیا گیا ہے۔

ایک اور بڑی خبر حکومتی اتحاد کوئی ایسا کھیل کھیلنے جا رہا ہے اوریہ کھیل پاکستان کے اداروں کے خلاف ہوگا اور ان  کے اس اقدام سے پاکستان کے استحکام کے لئے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے آئندہ آنے والے دنوں میں ملاقاتوں میں بھی شدت آئے گی اورامپورٹڈ سرکارکے اقتدار کی رخصتی کی نوید لائیں گے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں