پیر، 14 نومبر، 2022

ڈیلی میل سے ڈیلی ذلیل ہونے کے بعد شہبازشریف کی وطن واپسی،آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ حل

 

ڈیلی میل سے ڈیلی ذلیل ہونے کے بعد شہبازشریف کی وطن واپسی،آرمی چیف کی تعیناتی کا مسئلہ حل

عمران خان پانچ سے چھ لاکھ لوگوں کے ساتھ راولپنڈی آئیں گےشہباز شریف لندن سے واپس آچکے ہیں اورڈیلی میل انہیں وہاں پر ڈیلی ذلیل کرنے کی کوشش کرتا رہا۔ اب لاہور پشاور کراچی سپریم کورٹ میں عمران خان پرحملے کی تحقیقات کی درخواست جمع ہوچکی ہے ۔آرمی چیف عمران خان کی مرضی کا ہی لگے گا یعنی جو میرٹ پر آئے گا ۔ فیصل آباد میں بڑا شاندار تاریخی لانگ مارچ کا استقبال ہواجس سے امپورٹد سرکارکی کانپیں بھی ٹانگ گئیں جبکہ رانا ثناءاللہ ہسپتال میں ہیں پچیس فیصد ان کا دل کام کر رہا ہےاللہ تعالٰی انہیں صحت دے اوراگلی منزل تک پہنچنے میں ان کے لیے آسانی فرمائے۔  شہباز شریف جلد وزیراعظم ہاوس سے ماڈل ٹاون میں شفٹ ہونے جا رہے ہیں ۔

 برطانیہ کا انصاف بھی دونمبرنکلا ہے امیر باپ کے بیٹے کو انصاف اورکسان کی بیٹے پرجرمانے عائد کردیئے ہیں۔سعودی شہزادے نے بھی دل میں شاید یہی سوچا ہوگا کہ جس بندے کی حکومت میں اس کا اپنا بھائی واپس نہیں آرہا میں وہاں پرکتنا محفوظ ہوں گا میں کیوں آوں میں تو تب آوں گا جب عمران خان وزیراعظم بنے گا ۔ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں اتنی سکت نہیں ہے کہ فیصلے ان کی مرضی کی ہوں بلکہ جو فیصلہ ہوگا وہ راولپنڈی والے انہیں بتا دیں گےاورانہیں اسے قبول بھی کرنا پڑے گا۔اورآرمی چیف کی تعیناتی کا یہ فیصلہ ہوچکا ہے اس کوجان بوجھ کر صرف لٹکایا جارہا ہے۔

 اب آپ یہ دیکھیں کہ یہ معاملات بلکل ایسے ہی ہیں کہ جس طرح عوامی لیگ کی سیاسی سرگرمیوں پرپابندی لگی تھی  اور مشرقی پاکستان کی بنیاد رکھی گئی تھی ۔شیخ مجیب یہ نہیں چاہتا تھا کہ حالات اس نہج پرآئیں لیکن کوئی راستہ پھر بچا نہیں تھا۔ عوام کونئے آرمی چیف کی تعیناتی میں کیا دلچسپی  ہوسکتی ہے  بلکہ عوام کی دلچسپی توصرف اس میں ہے کہ عمران خان تین چوتھائی اکثریت لے کروزیراعظم بنیں اور مسائل کا حل کریں انہیں کسی کی تقرری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ آرمی چیف کو نوازشریف لگائے گا یا کوئی اوراگرسنیارٹی  کی بنیاد پرتعیناتی ہونی ہے تو بات ختم ہوئی سینئرکو دیکھ کرتعیناتی کردیں لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں تیرہ آرمی چیفس میں سےصرف چاردفعہ ہی سنیارٹی کو مدنظررکھا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں