منگل، 15 نومبر، 2022

مجرم کا بنایا چیف نا منظور؟ آرمی کا متفقہ فیصلہ،جنرل باجوہ کی عمران سے امریکہ مخالف بیانیہ سے ہٹنے کی تلقین

 

مجرم کا بنایا چیف نا منظور؟ آرمی کا متفقہ فیصلہ،جنرل باجوہ کی عمران سے امریکہ مخالف بیانیہ سے ہٹنے کی تلقین

سب سے پہلے خبرآپ کو دوں کہ آرمی جنرلز کورکمانڈرز نے شدید احتجاج کیا کہ نئےآرمی چیف کی تعیناتی نواز شریف ہی کیوں کرے اس پر کیا ردعمل آیا اسکی  تفصیل بھی آپ کو بتاتا ہوں ادھرجنرل باجوہ کی طرف سے باقاعدہ طورپر عمران خان سے اپیل کی گئی کہ دیکھیں میں توجا رہا ہوں آپ امریکہ کے بارے میں اپنا بیانیہ بدلیں توسارے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے لیکن عمران خان نے اس بات سے انکارکردیا ۔اس انکارکے بعد ان لوگوں نے عمران خان کے خلاف ایک نئی سازش تیارکی ۔ کس طرح خصوصی طور لفافے صحافیوں  کو بلایا گیا اورعمران خان کے بارے میں ایک پورابیانیہ سیٹ کیا گیا۔ میں آپ کو تفصیل سے بتاتا ہوں کہ لوگ سوال پوچھتے ہیں کہ ایسا کیا ہوا کہ عمران خان کواچانک تمام ٹی وی چینلز پر لائیو دکھایا جارہا ہے ان کی بات سنائی جا رہی ہے۔

افغانستان کے بارڈرپر بڑی محنت ہوئی شہادتیں ہوئیں اربوں روپیہ غریب عوام کا لگا چھبیس سو لمبائی کا بارڈر محفوظ کیا اور آج حالات یہ ہوچکے ہیں  کہ افغانستان نہ صرف آنکھیں دکھا رہا ہے بلکہ ہر قسم کی تجارت بند ہو چکی ہے اورچین نے پاکستان کو ہندوستان کی جاسوسی کے لیے انہیں سوفٹ وئیر ٹیکنالوجی دی لیکن انہوں نے عمران خان اوراس کی ٹیم کی جاسوسی شروع کردی ۔ کورکمانڈرکانفرنس ہوئی جس میں ایک آواز اٹھی اورآرمی چیف   کو صاف صاف کہا گیا کہ کیا ایک چور،غنڈہ ،بھگوڑا،مفرورشخص نیا چیف لگائے گا؟ ہمارے  بچے ، دوست اوررشتہ دارہیں سویلین کے ساتھ بھی ہمارے اچھے تعلقات ہیں اورہم نے دنیا کو بھی اپنا منہ دکھانا ہے آپ ہمیں کیوں پنجاب پولیس بنارہے ہیں۔ لوگ ہم پرہنس رہے ہیں کہ  پاکستان کا سب سے بڑا مجرم، پاکستان کا سب سے بڑا چورہمارے نئے چیف کی تعیناتی کرے گا اور پھر عمران خان بھی کہہ رہا ہے کہ میں اسے عدالت میں چیلنج کروں گا پھر انہوں نے تنگ آ کر ابھی خواجہ آصف سے یہ بیان دلوایا ہے کہ نواز شریف آرمی چیف کی تعیناتی میں کسی طرح شامل نہیں ہے۔ اب آپ کی مرضی ہے کہ آپ اس بیان کوکیسے تسلیم کریں یہ بالکل  اسی طرح ہی ہے  جیسے لندن میں کوئی پراپرٹی نہیں ہے الحمدللہ حضوریہ ہمارے ذرائع ہیں ، ایک بھائی کے والد غریب  کسان جبکہ دوسرے کے امیرترین تاجرہیں تو یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اس بیان کو کس طرح دیکھتے ہیں۔  لیکن معاملہ چیف صاحب کی عزت کا ہے  کیونکہ عزت توصرف ان کی ہے پاکستان میں باقی لوگوں کی کوئی عزت نہیں کہ عمران خان کو چیف صاحب کہہ سکتے ہیں کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹاکرعلیم خان کو لگاؤ لیکن عمران خان اگرکہے کہ  جس شخص نےمجھے گولیاں ماریں اس کیخلاف ایف آئی درج کرو اوراسے ہٹاو تو صرف اتنا مطالبہ کرنے سے ان کی بے عزتی ہوجاتی ہے تو عزت تو پھران کی ہوئی باقی کی توعزت ہے ہی نہیں بلکہ وہ ساری بھیڑبکریاں ہیں ۔یہاں تک کہ ارشد شریف کوشہید ہوکریہ ثابت کرنا پڑتا ہےکہ  اس کی جان خطرے میں ہے۔


جس ملک کا سابق وزیر اعظم، پاکستان کا سب سے مقبول ترین لیڈر اپنے زخموں کی تصویریں اور ویڈیو شیئرکرے اوراپنے زخم دکھا کریہ ثابت کرے کہ گولیاں لگی ہیں تاکہ انصاف کے علمبرداروں اورنام نہاد جمہوریت کے ٹھیکیداروں کو کچھ غیرت آئے لیکن شاید غیرت کی تقسیم کے دن یہ تمام لوگ چھٹی پرتھے۔ گولیاں لگنے پربھی یہ مذاق اڑاتے رہے اس سارے معاملے کو انہوں نے جعلی قراردیا اوربےہودہ قسم کے سوالات اٹھاتے رہے کہ پلستر کیوں لگایا ،شوکت خانم ہسپتال میں کیوں لے جایاگیا چارگولیاں کیسے لگیں اب عمران خان نے وہ سب زخم کھول کے دکھا دئیےاوراپنا حوصلہ بھی دکھا دیا جنہوں نے وزیرآباد میں وقوعہ کے وقت نہیں دیکھا تھا تاکہ وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔ عمران خان نے بتادیا کہ میں نہ تو شاہ رخ خان ہوں اورنہ ہی سلمان خان البتہ تم ضرورامریش پوری کی مذہبی برانچ ہو،فاسق اورجھوٹے اب وقت آگیا ہے کہ نوازشریف بھی کم ازکم ہارٹ سرجری کے جعلی ٹانکے لوگوں کودکھائے ،مریم نوازبھی اپنی چھوٹی سی سرجری جو انہوں نے کروائی ہے وہ عوام کو دکھائے اورمیان نوازشریف جو چارسال سے لندن میں علاج کروارہے ہیں وہ  ڈاکٹروں سے ایک جامع رپورٹ بنوائیں اورمنظرِ عام پر لے کرآئیں تاکہ لوگ کھل کران کی صحت کے لیے دعاکرسکیں ۔

ہمارے موجودہ وزیراعظم شہبازشریف بھی کینسرکےمریض ہیں  وہ بھی اپنی رپورٹ دکھائیں، آصف علی زرداری کو دماغی امراض تھے  وہ ذہنی مریض ہیں وہ بھی اپنی رپورٹ دکھائیں، بلاول کی جنس کے بارے میں رانا ثناءاللہ کے الفاظ ہیں، میرے نہیں، وہ بھی اپنی رپورٹ دکھائیں تاکہ سب کو برابری کی سطح پرلایا جائے کیونکہ یہ سب برابری مانگتے ہیں عمران خان پرحملے کی جو جے آئی ٹی بنائی گئی ان کی تو ویسے ہی ٹانگیں کانپ رہی ہیں وہ کیسے آپ کو آزادانہ رپورٹ دے گی۔

ایک عام آدمی بھی اس سارے معاملے کو بآسانی سمجھ سکتا ہے کیا یہ انصاف کے چیمپئن ٹی وی نہیں دیکھتے یا صرف جیونیوز ہی دیکھتے ہیں کیا انہوں نے صرف ڈرنا ہے مرنا نہیں ہے ذرا قبرستان کا چکر لگا لیں وہاں پر کتنے ہی ایسے لوگ تھے جو احتجاج کرنے سے اوراپنا حق مانگنے سے ڈرتے تھے لیکن پھر بھی بے نام سی موت مرگئے ۔حالات یہ ہیں کہ افغانستان نے ساری زندگی  پاکستان سے مدد مانگتا رہا اورہم اس کی  مدد کرتے رہے  آج یہ حالت ہے کہ کوئلہ ہم ان سے خرید رہے ہیں اورپیسہ ساراادھرجارہا ہے ۔ پاکستان کے غریب لوگوں کے ٹیکس سےلگائی گئی چھبیس سو کلو میٹر کی باڑ کی دیوارجن کو بناتے ہوئے ہمارے کئی جوان اپنی دھرتی کی حفاظت کرتے ہوئے وطن پرقربان ہوگئے آج اسی باڑکو افغانی اکھاڑکر گاڑیوں میں ڈال کرکباڑیوں کے پاس لے کرجارہے ہیں۔  امریکہ کے ہیلی کاپٹرایبٹ آباد میں گھسے چلو ہم خاموش ہوگئے بھارت کا آوارہ میزائل گھومتا پھرتا ہمارے ملک میں آگیا وہ بھی چلو ٹھیک ہے معمور ہو گیا تھا آوارہ مزاج تھا کہ چلو ٹھیک ہے ہم جانتے ہیں کہ آپ نے امریکہ اوربھارت کے سامنے  لیٹنا ہی ہے  اسی لئے عمران خان جنرل فیض حمید کو پشاورمیں رکھنا چاہتا تھا وہ واحد شخص تھا جس نے سب کو قابو کیا ہوا تھا لیکن اسے ہٹادیا گیا اسے ہٹانے کے بعد جو وہاں پر ہورہا ہے وہ سب آپ کے سامنے ہے کس طرح فوجی چوکی اورجوانوں پر حملے کیے جارہے ہیں ان کی شہادتیں ہورہی ہیں لیکن انہیں صرف آرمی چیف کی تعیناتی کی پڑی ہے کیا آپ نے صرف چیف ہی بدلنے ہیں یا ایک ذمہ دارایٹمی طاقت ہونے کا مظاہرہ بھی کرنا ہے ۔جب چوکیدارکا دل غلطی سے کربیٹھے کہ میں نے غلّےپر بیٹھنا ہے تو پھراسی طرح جوانوں کی لاشیں اٹھانی پڑتی ہیں۔

ترکیہ میں دھماکہ ہوتا ہے اوراس کے ملزمان کو چوبیس گھنٹوں میں گرفتارکرکے میڈیا کے سامنے پیش کردیا جاتا ہے اورساتھ ہی ترکیہ کا وزیرداخلہ کہتا ہے کہ ہم امریکہ کی مذمت کو مسترد کرتے ہیں ہمارے ہاں نوّے ہزارلوگوں کی شہادتیں ہوگئیں اورجو پکڑے گئے احسان اللہ احسان جیسے لوگ وہ فرارہوگئے کسی کو پتہ ہی نہیں۔کسی کو ملک کی سکیورٹی کے لیے پوشیدہ رکھنا پڑتا ہے اورکسی کی گرفتاری جمہوریت کے لیے خطرہ بن جاتی ہےاوراگر کوئی سرپھراعمران خان کی طرح اس سسٹم سے لڑپڑے تو اسے اس کی قیمت گولیاں کھا کراپنے خون سے دینی پڑتی ہے اورپھرگولیوں کی ویڈیو بناکردکھانی پڑتی ہے۔

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں