پی ڈی ایم بند گلی میں پھنس گئی، کپتان
کے کھڑاک کے بعد سب کواپنی پڑگئی
راولپنڈی میں کل کےعمران
خان کے خطاب نے اچھا خاصا ردعمل دینا شروع کر دیا ہے حکومت کی تو گویا دوڑیں لگ گئی
ہیں اورسانس پھول گئے ہیں اسی لیے تو نواز شریف نے اسحٰق ڈار آصف علی زرداری سے ملاقات
کرنے کے لئے بھیجا ہے۔سب سے پہلے عمران خان
کے حوالے سے کچھ اہم خبریں ہیں میڈیا نے کل ان کی تقریرکےحوالے کچھ ٹکراس طرح
چلایا کہ عمران خان کی سیاست کی ناکامی ہے کہ عمران خان اب اسمبلیوں سے استعفٰی دلوا
رہے ہیں دینے حالانکہ یہ وہی لیڈران ہیں جو یہ کہہ رہے تھے کہ عمران خان کو اگرالیکشن
کا اتنا ہی شوق ہے تو کے پی کے اور پنجاب اسمبلیاں تحلیل کردے ہم الیکشن کرادیتے ہیں۔
اورجب عمران خان نے ایسا کردیا ہے تو کہہ رہے ہیں کہ یہ تو بڑا مشکل قدم تھا جو انہوں
نے اٹھا لیا ہے اس پران کو تکلیف ہورہی ہے۔آج زمان پارک لاہورمیں عمران خان نے ایک
اہم ترین اجلاس بلایا ہے جس میں بڑی اہم ملاقاتیں ہونگی ان ملاقاتوں کے بارے کچھ چیزوں کے بارے پتہ
چلا ہےکہ یہ جو راولپنڈی میں عمران خان نےسیاسی بازی کھیلی ہے اس پر عملدرآمد کیسے
کرنا ہے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کو کب بلانا
اور سب سے اہم دوچیزیں کہ اسمبلیوں میں آزاد امیدوار اور اتحادی بھی ہے ان دو اسمبلیوں
کے اراکین سے علیحدہ علیحدہ گفتگوکرنی ہے اوران کواستعفٰوں پرراضی کرنا ہے۔
پی ٹی آئی سندھ کی
دوسری بڑی اپوزیشن پارٹی ہے عمران خان نے سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانا بھی
ہے اوراسی طرح بلوچستان کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی بلایا جائے گا۔ گیم پڑنے والی
ہے اورگیم بڑھنے بھی والی ہے تو آج زمان پارک بہت زیادہ اہم ملاقاتیں جاری ہیں یہ محض
جلسے کاجملہ نہیں تھا کہ ہم نے مزید اس ںظام
کا حصہ نہیں بننا ہے عمران خان باقاعدہ طورپر آج اس سلسلےسے مشاورت کر رہے ہیں ۔ ایسا
لگتا ہے کہ اگراستعفٰوں والا یہ کام جلد ہوگیا تویہ حکومت اس پریشر کوبرداشت نہیں کرپائے
گی پھرانہیں انتخاب کرانا پڑے گا ۔ اگلے چند دنوں میں فیصلہ ہوجائے گا لیکن اس کے ساتھ اعظم سواتی کی گرفتاری والا معاملہ بھی زیرِبحث
آنا ہے کہ قانونی طورپراس سےکیسے نمٹنا ہے اورپھر اس سلسلے میں عوامی بیانیہ کیسے بنانا
ہے کیونکہ عمران خان نے آج صبح ٹویٹ کرکے اظہارِ یکجہتی توکردیا ہے ۔اب اعظم سواتی
کوریلیف ملنا بھی اتنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ جسٹس اطہرمن اللہ اب سپریم کورٹ میں چلے
گئے ہیں اور نئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ترجیجات کچھ اورہیں۔
دوسری طرف ایک اہم پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ اعظم سواتی
کی گرفتاری پرسینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نوٹس لے لیا ہےاورنہ صرف نوٹس لیا
ہے بلکہ کل ڈی جی ایف آئی اے کوطلب بھی کرلیا ہے ۔ اعظم سواتی کوعدالت میں کر دیا گیا تھا ایک ہفتے کا ریمانڈ
مانگا گیا لیکن عدالت نےدو روز کا ریمانڈ دیا جبکہ پی ٹی آئی نے ان کی مکمل سپورٹ کی
۔
عمران خان کی کل کی
تقریر پر حکومت کی سانسیں پھولی ہوئی ہیں آج سابق صدر آصف زرداری صاحب اور اسحاق ڈار
کی ملاقات ہونے جارہی ہے جس میں پنجاب میں میں جوڑتوڑ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں