اتوار، 4 دسمبر، 2022

وکٹیں گرنا شروع،کپتان نے پی ڈی ایم کوگھیرلیا،ن لیگ کی بڑی وکٹ اڑگئی

 

وکٹیں گرنا شروع،کپتان نے پی ڈی ایم کوگھیرلیا،ن لیگ کی بڑی وکٹ اڑگئی

وکٹیں گرنا شروع ،عمران خان نے سب کو گھیرلیا ہےاوراب عمران خان کے سارے مخالفین ٹریپ ہوچکے ہیں جبکہ ن لیگ کی بہت بڑی وکٹ بھی گر چکی ہے اس کے ساتھ ساتھ پنجاب میں الیکشن کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لئے اس وقت رش لگ چکا ہے۔ یہ اعلان بہت بڑا اعلان ہے جو پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے کیا گیا ہے اور اب سیاسی منظرنامہ کیا رخ اختیار کرے گا کیونکہ نواز اینڈ کمپنی نے مقتدر حلقوں سے بھی پنگا لےلیا ہے یہ پنگا ان کے لیے کتنا سودمند ثابت ہوتا ہے یا ان کے گلے کی ہڈی بنتا ہے یہ تو آنے والا وقت بتائے گا۔

 اس وقت ملک کے سیاسی منظر نامے پراگرنظردوڑائی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ بہت کچھ چل رہا ہے اور ہر گزرتے لمحے یہ سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوتا جا رہا ہے ایک طرف اسمبلیاں تحلیل ہونے کی خبریں ہیں تووہیں دوسری طرف حکومت کے لیے کچھ مشکلات بڑھتی جا رہی ہے اوریہ بری طرح  سےپھنستے بھی جا رہے ہیں ۔

سب سے پہلے آپ کو بتاوں کہ سپریم کورٹ نےفیصل ووڈا کی نااہلی کا مختصرتحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے الیکشن کمیشن کے پاس امیدوارکو الیکشن سے قبل نااہل  کرنے کا اختیار نہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی قانون کی نظرمیں برقرار نہیں رکھا جا سکتا لہٰذا الیکشن کمیشن اوراسلام ہائی کورت کا تا حیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے یعنی کہ یہ ایک مختصر فیصلہ آیا ہے جس میں فیصل ووڈا نوازے گئے ہیں جبکہ متنازعہ ٹویٹس اوراداروں کے خلاف بیانات پر گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے انہیں کل  کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنا تھا اور ان کی طبیعت بھی خراب تھی انہیں ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالستارکی عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے کوئٹہ پولیس کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ طلب کیا گیا تاہم عدالت نے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی ۔اس موقع پرسابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کیا کوئی غیر ملکی جاسوس ہے انہوں نے آخر کیا کیا ہے اورمیں سمجھتا ہوں کہ بلوچستان کو اس طرح کے کاموں میں استعمال کرنا کسی کو زیب نہیں دیتا۔

معیشت کی اس وقت بہت بری حالت ہے اورامپورٹڈ سرکار کو صرف کیسزختم کرنے فکر ہے اپنی سیاست بچانے کی ہے این آراوٹو کی تکمیل کی ہے اللہ نہ کرے ملک دیوالیہ پن کے دہانے پر جارہا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورسابق سینیٹرمصطفٰی نوازکھوکھر نے کہا ہے کہ معیشت اس وقت بد حال ہوچکی ہے اورملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ چکا ہے کہا گیا کہ یہ ڈالردوسو پرآ جائے گا مہنگائی کم اورآئی ایم ایف کو سیدھا کردیں گے جبکہ آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس بڑھانے تک اگلی قسط دینے سے انکار کر دیا ہے دوست ممالک بھِی پریشان ہیں تو صرف مفتاح کوبلی چڑھا کر وزیربننا مقصود تھا اسحٰق ڈارکے حوالے سے انہوں نے بات کی ہے اس ضمن میں صرف آج کے اخبارات پر نظر ڈال لیں۔

 اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی ڈویژنل سطح پر مشاورتی ملاقاتوں کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے ۔عمران خان پارٹی میں ہر سطح پر مشاورت کررہے ہیں ۔ یہ ملاقاتوں کا سلسلہ اب کل سے شروع کریں گے تمام ڈویژن کے ارکان کو شیڈول سے آگاہ کر دیا جائے گا  جبکہ شیخ رشید نے بھی یہ بات واضح کردی ہے کہ عمران خان 30ستمبر تک الیکشن کی تاریخ لے گا یا اسمبلیاں توڑدے گا بال اب حکومت کے کورٹ میں ہے سیاست آباد کریں یابرباد کریں اورمفتاح ان کی معیشت کا پوسٹمارٹم کر رہا ہے چارچاروزراء مل کربھی بیانات دیں  تو کوئی ان کی بات نہیں سنتا ۔حکومت عوام میں جانے کے قابل نہیں ہے الیکشن سے فرار الیکشن کی تیاری کریں اور اس کے علاوہ کوئی حل نھیں ھے کیونکہ عمران خان نے کل یہ بات بڑی واضح کر دی تھی کہ مارچ تک الیکشن  کے لیے تیار ہیں  توہم رک جاتے ہیں ہم اسمبلیاں تحلیل نہیں کرتے۔

 سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک وقت ضائع کئے بغیر پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صوبائی انتخابات کے لیے جائے گی ٹویٹرپر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ عمران خان نے ممبران اسمبلی کو ہدایت کی کہ اپنے حلقوں میں واپس پہنچیں  ہم مزید وقت ضائع نہیں کریں گے فود چوہدری کے مطابق پارٹی ارکان اسمبلی کو کہا گیا ہے کہ فوری طور پر انتخابات کی تیاری کریں پی ٹی آئی وقت ضائع کیے بغیر پنجاب اورکے پی کے کے صوبائی انتخابات کے لیے جائے گی فواد چوہدری نے پی ڈی ایم پرتنقید کرتے ہوئے مزید لکھا کہ موجودہ پی ڈی ایم انتخابات  سےایسے ہی بھاگتی رہی ہے جیسے اب بھاگ رہی ہے قومی اسمبلی کے انتخابات بےشک بعد میں ہوں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اب ہم اپنی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے آپشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اوریہ آپشن جو ہمیں قانون نے دیا اس کی ہم ایکسرسائز کریں گے اور اس تناظرمیں  اگر آپ کہتے ہیں کہ آپ صرف پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کروائیں گے تو ہم آپ کی یہ بات بھی قبول کرتے ہیں۔

الیکشن کا اعلان ہونے کے قریب ہے اورپی ٹی آئی کی ٹکٹوں کے لیے رش لگ چکا ہے اب عمران خان وہ عمران خان نہیں رہے پہلے وہ اپنی غلطیاں نہیں مانتے تھے لیکن اب وہ اپنی بات کا آغازہی اپنی غلطیوں سے کرتے ہیں انہوں نے اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے کل بھی  انہوں نےعمران ریاض خان سے  یہ بات کی ہے باجوہ کو ایکسٹینشن دینا ہی میری سب سے بڑی غلطی تھی اسی طرح پہلے میں نے دوسروں کی ڈیوٹی لگائی ہوئی تھی کہ وہ ٹکٹوں کی تقسیم کردیں یہ بھی میری غلطی تھی لیکں اب میں خود ٹکٹیں دوں گا جبکہ سب سے اہم ترین خبر کے مطابق سابق مشیر وزیراعلی پنجاب وسیم احمد خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے اوراطلاعات کے مطابق سینٹر اعجاز احمد چوہدری نے انہیں پی ٹی آئی کا مفلرپہنایا ہے۔

 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں