اتوار، 15 جنوری، 2023

سندھ،بلدیاتی الیکشن: سارادن عوام اپنےحق کے لڑتی رہی،ٹھپہ مافیا سرگرم،دھاندلی کے ریکارڈقائم

 

سندھ،بلدیاتی الیکشن: سارادن عوام اپنےحق کیلئے لڑتی رہی،ٹھپہ مافیا سرگرم،دھاندلی کے ریکارڈقائم

جوں توں کرکے آخرکارکراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن ہوگئے جس میں ٹرن آوٹ تو کم رہا لیکن پھربھی کافی تعداد میں رائے حق دہی کے لیے لوگ اپنے گھروں سے نکلے ایم کیوایم کے بائیکاٹ کے سبب کافی پولنگ اسٹیشنوں پر میں بہت بڑی دھاندلیاں  کی گئیں لیکن عوام نے بھی اپنے حق کے لیے مزاحمت جاری رکھی۔

منگوپیریوسی ۳ کے وارڈ میں جماعت اسلامی اورپیپلزپارٹی کےکارکنان آمنے سامنے آگئے جماعت اسلامی نے پیپلزپارٹی پرانتظامیہ کے ساتھ مل کر دھاندلی کا الزام لگایا صورتحال کشیدہ ہونے پرپولیس اوررینجرزکی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اسی طرح ٹنڈوالٰہ یارمیں پولنگ اسٹیشن بختاورپتافی پر دوگروپوں میں تلخ کلامی ہوئی اورصورتحال کشیدہ ہوگئی۔دادوکے  گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول پرپیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی کے کارکنان میں لڑائی جھگڑا ہوا پی پی کے ایم پی اے پیرمجیب الحق کو کارکنوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن میں داخلے سے روک لیا گیا اب ان تمام واقعات میں ایک جو کامن اورمشترکہ سی چیز نظر آرہی ہے وہ پیپلزپارٹی کا کردارہے کہیں پرپی ٹی آئی کے ساتھ تو کبھی جماعت اسلامی کے ساتھ پھڈا ،ہرجگہ میں جھگڑا اورفساد پھیلانے میں پی پی پی نے بھرپورکرداراداکیا۔

ان بلدیاتی انتخابات میں تین سیاسی جماعتوں کے کیمپوں میں آگ لگائی گئی۔ لانڈھی نمبر۶ میں رات گئے نامعلوم افراد نےکیمپس میں آگ لگائی جس کے بعد سیاسی جماعتوں نے کھلے آسمان تلے اپنی انتخابی  سرگرمیاں جاری رکھیں جبکہ اس پر ایس ایس پی گورنگی ساجد سدوزئی کا کہنا تھا کہ سردی سے بچنے کے لیےصبح سے موجود لوگوں نے کیمپس میں آگ جلائی جس سےآگ لگی لیکن سیاسی جماعتوں کا اس وقت کچھ اورہی موقف ہے۔ 

یہاں پرایک اوربہت اہم چیز ہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی کچھ عجیب وغریب قسم کے نوٹس لیے ہیں جس میں پی ٹی آئی کے لیے توصرف بیانات پرہی نوٹسز ہیں لیکن آج جو دن بھر ہوتا رہا ہے اس پر انہِیں اتنی تشویش نہیں ہے جتنی کہ ہونی چاہیے تھی۔ایک خبرآئی کہ پچاس سے ساٹھ افراد بیلٹ باکس لے کرفرارہوئے ہیں اورپیپلزپارٹی کے کارکنان نے پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ پر تشدد بھی کیا۔اس پرجمشید اقبال چیمہ نے بھی ٹویٹ کیا کہ "آج شہرقائد میں ایم کیوایم کی غیرموجودگی میں پیپلزپارٹی نے ٹھپہ مافیا ،دھاندلی کی کمی محسوس نہیں ہونے دی" یعنی ایم کیوایم نہیں تھی تو پیپلزپارٹی نے اس خلا کو بڑی اچھی طرح پُر کیا ہے۔"پیپلزپارٹی نے پوری بدمعاشی سے الیکشن سے اس طرح چرایا ہےجیسے یہ ذرداری کے باپ کا حق ہےاورالیکشن کمیشن کی آنکھوں پر پی ڈی ایم کی محبت کی پٹی بندھی ہوئی ہے جو یہ دھاندلہ دیکھنے سے قاصرہے" یعنی آج جو بلدیاتی انتخابات میں ہوا ہے پی ٹی آئی اسے دھاندلی نہیں بلکہ دھاندلہ ڈکلئیرکررہی ہے۔ یہ نتائج سے پہلے نتائج ہیں نتائج جو کچھ بھی ہوں الزام تو لگ چکا ہے۔

ضلع کیماڑِی میں ایک بزرگ جب ووٹ دینے گئے تو ان کا ووٹ پہلے ہی ڈال دیا گیا تھا سوشل میڈیا پراس کی ویڈیوبھی چل رہی ہے۔اسی طرح اورویڈیو جاری ہوئی جس میں ایک شخص ٹھپے پہ ٹھپے لگا کرووٹ ڈلوا رہا ہےایک ویڈیو میں بلدیہ ٹاون یوسی ۸ میں پیپلزپارٹی کے امیدوارآصف موسٰی دھاندلی کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے کارکنان کا کہنا تھا کہ ہم نے آنکھوں سے یہ واقعات دیکھے ہیں کہ عائشہ منزل پر پولنگ ایجنٹس کی بس وہ بائلٹ پیپرز اورپولنگ میٹریل  بائیکس کے ذریعے ٹرانسفر کررہی ہے اس میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس کی اجازت کیسے دے دی یہ سمجھ سے بالاترہے اوراس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پرآچکی ہے۔

ایم کیوایم الیکشن سے فرار

اس پر پی ٹی آئی  کی طرف سے الزام عائد کیا جارہا ہے کہ اس وقت ہی زرداری مافیا کے فرشتے نازل ہوچکے ہیں جنہوں نے کئی پولنگ اسٹیشنزکےتمام ووٹ کاسٹ کردیے ہیں اس الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کو اندھا دھند دھاندلی کا لائسنس دے دیا ہےاس لیے سپریم کورٹ کو الیکشن کمیشن کے خلاف بھرپورکارروائی کرنی چاہیے۔یعنی پی ٹی آئی یہ ایک بہت بڑاالزام لگا رہی ہے کہ الیکشن کمیشن نے ان سب چیزوں کو یقینی بنایا ہے۔اورکپتان ان سب چیزوں کو بڑے غورسے مانیٹرکررہا ہے۔

جیسا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ اگلی حکومت عمران خان کی ہی ہے لیکن اس کے باوجود انہیں سندھ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہےاپنے کارکنوں کو موبائلز کرنے کی ضرورت ہے ورنہ سندھ میں کامیاب ہونا ان کے لیے بہت مشکل ہوجائے گا۔ذرائع یہ بتاتے ہیں کہ الیکشن کا اعلان ہوتے ہی عمران خان نے سندھ کا رخ کرنا ہے اوران لوگوں نے اسی طرح دم دباکربھاگ جانا ہے جس طرح پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ ہوا۔

مزید خبروں اورتجزیوں کے لیے یہاں کلک کریں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں