Header Ad

Home ad above featured post

ہفتہ، 14 جنوری، 2023

پی پی اورایم کیوایم کی راہِ فرارکی کوششیں ناکام،بلدیاتی الیکشن کل ہی ہوگا،الیکشن کمیشن کا فیصلہ

 

پی پی اورایم کیوایم کی راہِ فرارکی کوششیں ناکام،بلدیاتی الیکشن کل ہی ہوگا،الیکشن کمیشن کا فیصلہ



پاکستان پیپلزپارٹی اورایم کیوایم نے الیکشن سے فرارکی ہرممکن کوشش کی لیکن ان کی ساری کوششیں اورچالاکیاں اس وقت  رائیگاں ہوگئیں جب بلدیاتی انتخابات کے لیے بلائے گئے الیکشن کمیشن کےایک اہم اجلاس یہ فیصلہ کیا گیا کہ کراچی ،حیدرآباد سمیت سندھ میں کل ہی بلدیاتی انتخابات ہونگے۔ایم کیوایم جو کل سے دھمکیاں دے ہی تھی اوربلیک میل کرنے پرلگی ہوئی تھی اس کا اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا کیونکہ انہیں تو ۸۰ یوسیز میں امیدوارہی ملے ہیں اورپیپلزپارٹی بھی اپنی کارکردگی سے بخوبی واقف ہے کہ کس طرح انہوں نے سندھ اورکراچی کی عوام کے حقوق سلب کررکھے ہیں انہیں بھی اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔

سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرامرحلہ کیسے مکمل کیا جائے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کے زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں حکومت سندھ کی جانب سے الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں  کہا گیا تھا کہ سندھ میں سکیورٹی کے خدشات ہیں اس لیےکراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن موخرکیے جائیں لیکن الیکشن کمیشن نے حکومت ِ سندھ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کل ہی الیکشن کروانے کا اعلان کردیا ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کیمشن کے اجلاس میں یہ بات بھی بتائی گئی کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے تمام انتظامات مکمل ہیں سامان کی ترسیل کردی گئی ہے اورپولنگ سٹاف کی تعیناتی بھی ہوچکی ہے اورتمام انتظامات کے باوجود انتخابی عمل کا روکنا غیرآئینی اورغیرقانونی عمل ہوگا۔اس کو روکنا بلاجواز ہے اس لیے فیصلہ کیا جاتا ہے کہ اس انتخابی عمل کو مکمل کیا جائے۔اجلاس میں تمام ممبران نے شرکت کی اورر الیکشن کمشنرسندھ کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔سیلاب زدہ علاقوں میں جن خدشات کا سندھ حکومت کی طرف اظہارکیا گیا تھا الیکشن کمیشن نے اپنی ٹیمیں ان علاقوں میں بھیج کرساری معلومات اکٹھی کرنے کے بعد الیکشن کروانے کے لیے حالات سازگارہیں کا کہہ کرشیڈول کے مطابق الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کل کے انتخابات کے لیے سکیورٹی کے انتظامات کوبھی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے لیے متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھیجا جائے گا۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں اور کراچی کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ حکومتی اور اس کی اتحادی جماعتیں جتنی شدت سے سازشیں کر رہی ہیں انہیں اتنی ہی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ان کواب نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے اورانہیں مزید کسی بھی کارگزاری سےگریز کرنا چاہیے۔اس سلسلے میں اگرکوئی بھی آرڈیننس آئے ہمیں قبول نہیں ہوگا۔انتخابات کو ملتوی کروانے کے لیے انہوں نے بہت سازشیں کی ہیں انہیں اب سازشیں ختم کرکے عوام کے پاس جانا چاہیے ۔یہ کراچی کے قسمت کے بدلنے کا دن ہے اس لیے سب ووٹ کے لیے باہرنکلیں۔کراچی کی عوام کو چاہیے کہ ووٹ کے ذریعے اپنی قسمت بدلیں ورنہ یہ اسی طرح ذلیل وخوارہوتے رہیں گےاورآپ کو پوچھنے والا کوئی نہ ہوگا۔ پاک فوج سے،رینجراور تمام اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن کی مدد کرتے ہوئے عوام کو سیکیورٹی دیں عوام کو اپنے اداروں پر مکمل یقین ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی احسن اندازمیں نبھائیں گے۔

پرویزالہٰی کے بعد شہبازشریف کا بوریابستربھی گول ہونے کا خدشہ


ایم کیوایم نےگزشتہ روز دھمکی دی تھی کہ ہم الیکشن نہیں ہونے دیں گے لگتا ہے کہ ان کے اندرپھروہی روح آگئی ہے جو ان کی تباہی کے وقت تھی یہ پھرسے حکومت کی رٹ کو چیلینج کررہے ہیں اوریہ بخوبی جانتے ہیں کہ حکومت کی رٹ کو چیلنچ کرنا کیسا عمل ہے۔ایم کیوایم اب مکمل پھنس چکی ہے ان کی بڑھکیں اب ان کے گلے کا پھندا بننے جارہی ہیں اگریہ الیکشن لڑتے ہیں تو بری طرح ہارتے بھی ہیں اورعوام میں ان کی مقبولیت کا بھرم بھی  کھل جائے گا اوراگربائیکاٹ کرتے ہیں توکراچی اورحیدرآبادپرحکمرانی کا خواب ٹوٹ جائے گا پھروہ کل رات سے جو وزیراعظم کی یقین دہانی والا معاملہ بھی ہے اگرالیکشن ہوجاتے ہیں تو اصولاً توانہیں استعفٰے دے کرحکومت سے نکل جانا چاہیے لیکن اگرتاریخ پرنظر ڈالی جائے تو تاریخ یہی بتاتی ہے کہ ان کے پاس جب پیسےختم ہوجائیں تو پھری یہ بلیک میلنگ کرنے لگتے ہیں اورکچھ لے کے چپ سادھ لیتے ہیں انہیں عوام کی فکرہوتی تو کراچی اس طرح لاوارث لٹیروں کے رحم وکرم پر نہ ہوتا۔

پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ اب یہ تماشہ ختم ہوجانا چاہیے اورمیں تمام ٹی وی چینلز سے درخواست کروں گا کہ یہ جو "مجبورقومی موومنٹ" کا تماشہ چل رہا ہے ان کوٹی وی پر دکھانا بند کریں اوران کا بائیکاٹ کریں۔یہ پاکستان دشمن اورکراچی دشمن سیاسی جماعت ہےان کی دھمکیاں اب کسی صورت میں چلنے والی نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کو پتہ ہے کہ کل اگرالیکشن ہوگئے تو پی ٹی آئی ان کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دےگی۔اس لیے یہ راہِ فرارکیے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے اندرپی ٹی آئی کا میئرآئے گا جس کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے۔


مزید خبروں اورتجزیوں کے لیے یہاں کلک کریں

 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Home Ad bottom