جمعہ، 20 جنوری، 2023

سیاست کے ایوانوں میں بھونچال کی آمد۔۔۔چوہدری اعتزازاحسن اورچوہدری نثارکا سرپرائزتیار

 

سیاست کے ایوانوں میں بھونچال کی آمد۔۔۔چوہدری اعتزازاحسن اورچوہدری نثارکا سرپرائزتیار

کےپی کے اورپنجاب کے اندرنگران وزرائےاعلٰی کے لیے پی ڈی ایم نے حتمی فیصلہ کرلیا ہےلیکن صرف سیاسی کھیل کھیلنے ،آئینی تقاضا پوراکرنے اوربال مخالفین کی کورٹ مِں پھینکنے کےلیےایک نیا ڈرامہ کررہی ہے۔آصف علی زرداری،میاں نوازشریف ،مولانا فضل الرحمٰن،اسفند یارولی اورپی ڈی ایم کی دیگرجماعتوں نے الیکشن کمشنرکی آشیرباد سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کےپی کے اورپنجاب کے لیے بطورنگران وزرائے اعلٰی کے لیےان ناموں کوہرگزتسلیم نہیں کیا جائے جو نام تحریک انصاف دے گی اورجان بوجھ کران ناموں پرڈیڈ لاک پیداکیا جائے گا تاکہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے اوران دو صوبوں میں اپنی مرضی کےوزرائے اعلٰی کو لگایا جاسکےاورپھراپنی مرضی کی کابینہ بنوائی جاسکے گی۔یہ پلاننگ اس دن سے جاری ہے جس دن پنجاب اسمبلی تحلیل ہوئی تھی اس کے بعد انہیں علم تھا کہ کے پی کے اسمبلی بھی تحلیل ہوگئی جس کے لیے انہوں نے  باقاعدہ ایک پلاننگ کے تحت یہ سارا ڈرامہ کیا گیا۔ کس کو وزیراعلٰی بنانا ہے اورکون ان کی سائیڈ لے گا کس کے ذریعے انہوں نے الیکشن جیتنے کی کوشش کرنی ہے اس کی پلاننگ اسلام آباد میں ہوچکی ہےمگران تمام منصوبوں ،اقدامات،سازشوں اورپلاننگزکے باوجود بھی یہ ہرصورت میں دونوں صوبوں سے الیکشن ہاریں گے۔ 

عمران خان نے اپنے پاس ابھی بھی کافی اہم پتے رکھے ہوئے ہیں انہیں اس چیزکا علم تھا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے ایسی گیم چل سکتی ہےمگروہ انہیں دیکھنا چاہت تھا اورانہیں سیاسی طورپربرہنہ کرنا چاہتا تھا۔کپتان انہیں عوام کے سامنے لا کرمزید گندا کرنا چاہتا تھا کیونکہ  یہ جمہوریت اورنگران سیٹ اپ کے نام پراحد چیمہ جیسےکرپٹ ترین لوگوں کو لانا چاہتے ہیں۔

دوسری بڑی خبرجس سے حکومتی ایوانوں میں زلزلہ آ جائے گا اوروہ خبرجو پیپلز پارٹی اورنون لیگ کے لیے انتہائی صدمے کی خبرہوگی اورجس سے دونوں سیاسی جماعتوں کے اندرایک بڑی دراڑ پیدا ہوجائے گی وہ خبریہ ہے کہ عمران خان اورکپتان کی ٹیم نے پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری اعتزازاحسن اورنون لیگ کے ناراض رہنما چوہدری نثارسے رابطے تیزکردئِے ہیں جس کے بعد کسی بھی وقت کوئی بڑا سرپرائزآسکتا ہے اورجس کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی اورنون لیگ بےانتہا نقصان میں چلی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا ایک نظریاتی گروپ بھی اعتزازاحسن کے ساتھ رابطے میں ہے اوروہ گروپ دوباتیں کررہا ہے کہ یا توعلیحدہ پیپلزپارٹی کا نظریاتی گروپ بنائیں یا پھراعتزازاحسن فیصلہ کریں کہ کس  سیاسی جماعت میں جانا ہے۔اسی طرح جس دن سے چوہدری نثارنے دوبارہ سے اپنی سیاسی سرگرمیوں کو شروع کیا ہے باوثوق ذرائع کے مطابق ۳۰ ایم این ایزاور۵۰ ایم پی ایز چوہدری نثارسے رابطے میں آچکے ہیں اورچوہدری نثاران ایم این ایزاورایم پی ایز کے ساتھ مل کراگلے چند دنوں میں کوئی بڑا سیاسی دھماکہ کرسکتے ہیں اورباقاعدہ طورپرپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں۔اورذرائع اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ عمران خان کے ان سے رابطے تیزہوچکے ہیں اورعنقریب چوہدری اعتزازاحسن اورچوہدری نثارکی شکل میں کوئی بڑاسیاسی دھماکا ہوسکتا ہے۔

اسی طرح ایک اوراہم خبرکے مطابق بلدیاتی الیکشن کے بعد کراچی میں ٘میئرکے حوالے سے ایک بڑاڈیڈلاک آنےوالا ہے جس کا نقصان سب سے زیادہ ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کو ہوگا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں