Header Ad

Home ad above featured post

پیر، 13 فروری، 2023

عدالت کا حکم مانیں یا نہ : گورنرپنجاب اورالیکشن کمیشن کی کل بیٹھک متوقع

 

عدالت کا حکم مانیں یا نہ : گورنرپنجاب اورالیکشن کمیشن کی کل بیٹھک متوقع


پنجاب میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے عدالت کی طرف سے واضح حکم آنے کے بعد آج الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ہونے والا اجلاس ختم ہوگیا ہے ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہونا تھا کہ آیا عدالت کا حکم کی تعمیل کرنی  ہے یا پھرطاقتوروں کو جو بند کمروں کے اندر زبان دی گئی تھی کہ  ہر صورت عمران خان کومائنس کریں گے اورجویقین دہانیاں نواز شریف کودی گئی تھیں ان کو پورا کریں گے لیکن ابھی تازہ ترین صورتحال کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا یہ اجلاس الیکشن کی تاریخ دیے بغیر ختم ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں منعقد ہوااجلاس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور الیکشن کمیشن کےسینئر افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ مورخہ ۱۰ فروری 2023 کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پرغور کیا گیا ۔الیکشن کمیشن نےمعززعدالت کے حکم کے مطابق گورنرپنجاب سے درخواست کی ہے کہ صوبے میں جنرل انتخابات صوبائی اسمبلی پنجاب کی تاریخ سے متعلق مشاورت کے لئے کل 14 فروری 2023 کو میٹنگ کے لئے مناسب وقت دیں یعنی انہوں نے کیا کہا ہے کہ کل دنیا کے انتقال کے گورنر پنجاب سے مشاورت کے لیے کل کا وقت مانگ لیا گیا ہے اس سلسلے میں ضروری مراسلہ جاری کر دیا گیاہے۔ الیکشن کمیشن نےگورنرپنجاب سے مشاورت کے لیے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں سپیشل سیکرٹری اور ڈائریکٹرجنرل لاء کومقررکر دیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی طرف سے گورنر سے مشاورت کریں گے اور الیکشن کمیشن کوبریف کریں تاکہ الیکشن کمیشن آئندہ کے لائحہ عمل پر غورکرے یعنی لب لباب یہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس سلسلے میں غور کریں گے کہ آیا اس پر عمل درآمد ہوسکتا ہے کہ نہیں۔ پنجاب اسمبلی کو تحلیل  کیے ہوئے ایک ماہ گزچکا ہے اور۱۳ تاریخ تک انہوں نے الیکشن کمیشن نے بھی تاریخ دینی تھی لیکن جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں ابھی کل گورنر اگروقت دے دیتے ہیں تومشاورت ہوگی جس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائےگا۔باوثوق ذرائع بتاتے ہیں کہ  الیکشن کمیشن کے لوگ گبھرائے ہوئے ہیں کیونکہ حکومت بھی کہہ رہی ہے کہ الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے لیکن الیکشن کی تاریخ کب دینی ہے اس کے لیے کل کا دن بہت اہم ہے۔

 دوسری طرف عمران خان بھی اس منظرنامے پرپوری  نظر رکھے ہوئے ہیں آج فواد چوہدری نے کہا کہ اگر الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو یہ آئین شکنی ہو گی۔ عمران خان نے بھی آج اہم خطاب کرنا ہے جس میں آئندہ کی حکمت عملی کا بتایا جائے گا۔اب پاکستان پیپلزپارٹی نہ ادھرکھیل پارہی ہے نہ اُدھرکھیل پارہی ہےاس کا کہنا ہے کہ جہاں سے لگا کہ آئین کو خطرہ ہے اس کا مقابلہ کرینگےعمران خان کے دورمیں ہماراآئین اورقانون خطرے میں تھا اگرکوئی غیر جمہوری قدم لیا گیا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھراستعفٰوں کے حوالے سےعدالت میں کیس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس طرح ۴۳ استعفٰوں کا فیصلہ پی ٹی آئی کے ارکان کے حق میں آیا تھا اب پی ٹی آئی نے مزید 70 استعفٰوں سے متعلق بھی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Home Ad bottom