پی ٹی آئی کا "جیل بھروتحریک " کے تحت چارلاکھ گرفتاریاں
دینے کا اعلان،حکومت پریشان
عمراان خان نے
" جیل بھرو تحریک" کا اعلان کیا تو لوگوں کا خیال تھا کہ یہ کوئی مذاق ہے اور عمران خان نے ایسے ہی
بغیر کسی منصوبہ بندی کے بات کر دی ہے اوراس سے کیا فرق پڑ جائے گا لیکن ایک پراپرپلان
کے ساتھ ایک ایسے پلان کے ساتھ کہ جس کےبعد
حکومت کے پاس کوئی چارہ نہ رہے اس پلاننگ کے بعد یہ اعلان ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف
نے اس بارے میں فیصلہ یہ کیا ہے کہ جیل بھرو تحریک تین مرحلوں سے آگے بڑھائی جائے گی پہلے مرحلے کے
اندر مرکزی قائدین اور اراکین پارلیمنٹ رضاکارانہ
گرفتاریاں ہوں گی وہ گرفتاریاں اپنے ضلع یا
حلقے کے اندر یا باہر جہاں تحریک انصاف فیصلہ کرتی ہے دی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں
ہرایم پی اے اپنے صوبائی اسمبلی کے حلقے کے پانچ سو کارکنوں کی گرفتاری پیش کرے گا
۔ اس کے بعد اگلے مرحلےکے اندر تحریک انصاف کی سپورٹرعوام گرفتاریاں دے گی۔ اور یہ سارا کچھ اس ساری صورتحال ہوگی ۔اس حوالے
سے تحریک انصاف نے اپنی قیادت سے کہا کہ وہ لسٹیں تیار کریں اور ریجن ضلع اورتحصیل کی سطح پر فہرست تیار کرلی جائے
تاکہ یہ معاملہ آگے بڑھایا جاسکے ۔
گرفتاریاں دینے کے
پیچھے تحریک انصاف کا ٹارگٹ کیا ہے؟ دراصل پی ٹی آئی مجموعی طور پر پورے پاکستان سے تقریباً چار لاکھ
گرفتاریاں پیش کرنا چاہتی ہے تاکہ اس حکومت کی اہلیت اورصلاحیت سے بات بڑھ جائے کیونکہ
چار لاکھ کو کم از کم تھانوں اور جیلوں کے اندر بھی رکھا جاسکتا کیونکہ پہلے ہی پاکستان
کی جیلوں میں اس کی صلاحیت سے زیادہ قیدی ان جیلوں میں قید ہیں اوراگر یہ چارلاکھ بھی
ان میں شامل ہوگئے تو ان کو سنبھالنا حکومت کے لیے بہت مشکل ہوجائے گا۔ عمران خان وہ
بات درست کہی تھی کہ ہم ان کا تحریک انصاف کے لوگوں کوگرفتارکرنے کا شوق پوراکردیتے
ہیں تاکہ ان کی خواہش بھی پوری ہوجائے اورکوئی کمی بھی باقی نہ رہ جائے۔
ادھردوسری طرف حکومت
نے بھی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا چیلنج قبول کر لیا ہے۔الٹاحکومت نے عمران خان کو چیلنج
کر دیا ہے کہ آپ جیل بھرو تحریک چلا کے دکھائیں ان کا کہنا ہے کہ جن کی دو دن جیل میں
رہ کرآنکھیں بھر جائیں وہ جیلیں کیا بھریں گےآپ کو جیل بھرو نہیں ڈوب مروتحریک شروع
کرنی چاہیےساتھ ہی یہ کہا کہ جیل بھرو تحریک کا اعلان وہ کر رہا ہے جو ٹانگ پرپلستر
باندھ کربکتربند زمان پارک میں بیٹھا ہوا ہے جیل بھرو تحریک میں قیادت نے گرفتاری دینی
ہے توگھر میں چھپ کر بیٹھ کر نہیں دی جاتی ہے اگر جیل بھروتحریک میں سنجیدہ ہیں تو زمان پارک سے عورتوں اور بچوں
کوہٹائیں اور راستے کھولیں ۔حکومت والے بھی بڑی عجیب ہیں ایک طرف کہتے ہیں کہ ہمارا
عمران خان کو گرفتار کرنے کا کسی قسم کا کوئی پروگرام نہیں ہے توپھر دوسری طرف کیوں جاتے ہیں ۔عمران خان
کےاعلان کے بعد حکومت اس قدر پریشان ہے کہ اس نے ہر جگہ پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ
کر لیا ہے کہ عوام ہی اکٹھی نہ ہو۔ پشاور میں
دس دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور اسی قسم کی خبریں لاہور کے اندر بھی آرہی ہیں اس کی وجہ
پنجاب کے اندر انہوں نے 31 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کر دیا ہے اس سے پہلے
ڈی پی اوز کو بھی تبدیل کردیا گیاتھا۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ جنرل مشرف کی وفات کے حوالے
سے خبریں آرہی ہیں جن کی آج وفات ہوگئی ہے اورکل ایک خصوصی طیارے کے ذریعے دوبئی سے
ان کی میت کو پاکستان لایا جائے گا اورپورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کی تدفین کی جائے
گی۔ جنرل مشرف کی وفات پر نون لیگ نے بھی افسوس
کا اظہار کیا ہے نواز شریف جوکہ ان کے اوپرآرٹیکل ۶ لگانے کی منظوری دے چکے تھے انہوں
نے آج اپنے آفیشل ٹویٹرہینڈل سے بغیر کوئی بات کیے صرف لکھا ہے ان للہ وانا الیہ راجعون۔
اور نیچے پرویز مشرف کا ہیش ٹیگ استعمال کیا
ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے فرحت بابر نے ان کی تدفین کے حوالے سے بات کرتے ہوئےکہا
ہے کہ ان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ نہیں ہونی چاہیے ۔وہ بلاول جو اپنی والدہ بے
نظیر کے قتل کا الزام پرویزمشرف پر لگاتےرہے ہیں اورتاحال وہ اسے ثابت نہیں کرسکے اب
بلاول کی حکومت کے دور میں پرویزمشرف کو سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔ بہت
سارے لوگ کہہ رہے ہیں کہ جنرل مشرف کے بارے میں اب ایسی ویسی کوئی بات نہ کی جائے میرے خیال میں وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے
ہیں کیونکہ مشرف نے آئین توڑا وہ کہہ رہے ہیں کوئی بات نہیں ہے اپنےلوگوں کو ڈالرز
کے عوض امریکہ کو بیچا جس کا اعتراف انہوں نے
اپنی کتاب "دی لائن آف فائر" کیا ان کے مطابق کوئی بات نہیں ہے اس
کے بعد انہوں نےپاکستان کو پرائی جنگ کی آگ
میں دھکیلا ان کے نزدیک کوئی بات نہیں ہے۔ 5اکتوبر 2007 کواین آراودیا جس کے تحت پیپلز
پارٹی اور باقی لیڈرشپ کی کرپشن کے مقدمات
معاف کردیئے اوران کو کلین چٹ دیدی اورجنرل
کیانی نے بےنظیر کےساتھ یہ ڈیل کروائی تھی
کہ وہ ان کوصدر بنائیں گےاورجنرل مشرف ان کےسارے کیسزمعاف کر دیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں