منگل، 7 فروری، 2023

آگ کا کھیل شروع،عمران خان کو پی ڈی ایم کے تمام منصوبے کی رپورٹ پیش

 

آگ کا کھیل شروع،عمران خان کو پی ڈی ایم کے تمام منصوبے کی رپورٹ پیش

اس وقت پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ کے اہم ترین دورہ پر ہیں لیکن یہ ایک غیرمتوقع دورہ ہے اس پانچ روزہ برطانیہ کے دورےکے اندر ایک بہت بڑی اور بہت پریشان کن خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق عاصم منیر اور نواز شریف کے درمیان لندن میں ملاقات کے حوالے سے ایک نئی کہانی لانچ ہوئی ہے اوراس کہانی کی اصل اوربنیاد بھی نون  لیگ ہی ہےتو اس لیے یہ خبر اور زیادہ اہمیت کی حامل ہوجاتی ہے اس کہانی کے مندرجات کیا ہیں اس کے اثرات کیا ہوسکتے ہیں۔اس سب کے اندرآگ کے کھیل کا آغاز کر دیا گیا ہے بنی گالہ اور زمان پارک کا ایک سروے ہوا ہے اور کہا یہ جا رہا ہے کہ عمران خان کو بیس منٹ کے اندر کمانڈو ایکشن کرکے اٹھا لیاجائے گا اورکوئی مزاحمت نہیں کرپائے گا۔اس منصوبے پر بھی روشنی ڈالتے ہیں اور عمران خان کوبھی ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے وہ رپورٹ بھی آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔

 ایک چیز تو واضح ہو چکی ہے جیسا کہ آپ کو پتہ ہے کہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے پہلے یہ فیصلہ کیاتھا کہ وہ خودہی تمام نشستوں پرکھڑے ہوں گے اور مولانا فضل الرحمن  نے اپنی رہی سہی ساکھ بچانے کے لیےشہباز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ الیکشن کا بائیکاٹ کردیں ورنہ ہم بہت بری طرح شکست سے دوچارہوجائیں گے اورعمران خان بڑی آسانی سے ان تمام نشستوں سے جیت جائے گا۔دوسرا یہ کہ ہم کہیں گے کہ دیکھیں عمران خان نے ان نشستوں پر خود الیکشن لڑا اوراب ان نشستوں کو چھوڑ رہے ہیں ان انتخابات پر اتنے کروڑ خرچ ہوئے ہیں لیکن عمران خان کو ملک کے نقصان کی ذرہ بھی پرواہ نہیں ہے اوراس طرح ہم بچ جائیں گے اورعمران خان کو بدنام کردیں گے گو کہ بچی کھچی عزت بچانے کے لیے مولانا کا یہ مشورہ بہت اچھا تھا لیکن اب عمران خان نےبھی ان کی چال کوسمجھتے ہوئے  یہ فیصلہ کیا ہے وہ ان نشستوں پر خود الیکشن نہیں لڑیں گے بلکہ جواراکین پہلے ان نشستوں پرالیکشن لڑے تھے وہی دوبارہ ان نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔ ان نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوا اسلام آباد کے حلقہ این اے  54سے اسد عمر تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گےجس کے لیے انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی اسلام آباد میں جمع کروا دیئے ہیں۔علی امین گنڈاپوربھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے الیکشن کمیشن آفس پہنچے علی امین گنڈا پور این اے 38 ڈیرہ ون سے تحریک انصاف کے امیدوارہونگے یہ انتخابات 16مارچ کوہونگے۔

قومی اسمبلی کی ان نشستوں پرتو ضمنی انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے لیکن کے پی کے اورپنجاب اسمبلی کے نشستوں پرانتخابات کروانے الیکشن کمیشن بھاگ رہا ہے ظاہر ہے چیف الیکشن کمشنرسکندرراجہ نون لیگ کا منشی ہے جس طرح نون لیگ چاہے گی منشی اورچمچہ ویسے ہی کرے گا۔اس وقت حکومت اپنی ہٹ دھرمی پراتری ہوئی ہے آج خواجہ سعد رفیق نےایک غیرآئینی اورالارمنگ بیان دیا ہے حالانکہ وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہیئں کیونکہ ملک میں باربارانتخابات سے انتشارہوگالاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ ملک میں پورا سال انتخابات ہوتے رہیں اسمبلیوں کو مدت سے پہلے بغیروجہ تحلیل کیا گیا آئین نے  قائدایوان  کواسمبلی توڑنے کا اختیار دیا ہے عمران خان اسمبلی نہیں توڑسکتا۔

آج عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں فرد جرم کی کارروائی نہیں ہوسکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کےجج ظفر اقبال عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کرتے رہے اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے چاروں کلاء نے اپنا وکالت نامہ عدالت عالیہ نے جمع کروایا۔  سماعت کے آغاز پر عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پرجج نے استفسار کیا کہ کیا مچلکے آپ نے جمع کروا دیے ہیں۔ اس پر عمران خان کے وکیل گوہرعلی نے بتایا کہ جی عمران خان کے ضمانتی مچلکے جمع ہوچکے ہیں ۔اس کے بعد عدالت نے کہا کہ  ایسے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع ہوتی رہی تو پھرفردِ جرم کیسے عائد ہو گی ۔عمران خان کے وکیل نےاعتراض کیا کہ ہمیں مصدقہ کاپیاں مہیا نہیں کی گئیں وٹس ایپس کے سکرین شارٹس لگا کرکاپیاں نہیں دی جاتیں۔ اس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم نے عدالت کے سامنے پی ٹی آئی وکلاء کو مصدقہ کاپیاں فراہم کردی ہیں استثناء کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ عمران خان ابھی تک عدالت کیوں نہیں آئے کنٹینرکے اوپرعمران خان کوناچتے ہوئے تو ہم نے دیکھا ہے ۔الیکشن کمیشن کے وکیل کے اس گھٹیا بیان پر عمران خان کے وکیل نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات نہ دیا جائے کہ ایسا لگے کہ منشیوں والا کام کیا جارہا ہے۔

قانون کی بات کی جائے ورنہ ہمیں بھی بولنا پڑجائے گا اورہم بولے توان کی انا کو ٹھیس پہنچتی ہے۔منشی لفظ بھی انہیں برالگتا ہے۔ جج نے استفسارکیا کہ  مجھے ایک تاریخ بتا دیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے جس پرعمران خان کے وکیل نے کہا کہ جب عمران خان کی صحت نے اجازت دی تب وہ آئیں گے ۔عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا جسے بعد میں سنا دیا گیا اوران کی درخواست کو منظورکرلیاگیا۔ جنگ جیوگروپ کا ایک نام صالح ظفر ہے جنہوں نے قانون نافذ کرنے والوں کے حوالے سے ایک خبردی ہے جس کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے بنی گالہ اورزمان پارک کا سروے مکمل کرلیا ہےاورجائزہ لے لیا ہے تاکہ جیسے ہی احکامات موصول ہوں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتارکیا جاسکے۔مشق سے معلوم ہوتا ہے کہ گرفتاری شام کے اوقات میں کی جاسکتی ہےاوراس پوری کارروائی میں بیس منٹ سے زیادہ وقت نہیں لگے گااورمتعلقہ حکام نے ایسا طریقہ بھی سوچ لیا ہے جس سے مزاحمت بھی نہیں ہوسکے گی۔ ذرائع کے مطابق گرفتاری سے پہلے وارنٹ حاصل کیا جائے گا علاقے کی ریکی سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان کے پاس اپنی رہائش گاہ سے غائب ہونے کے راستے موجود ہیں تاہم گرفتاری کےلیے کارروائی کی صورت میں انہیں بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی فی الحال انسانی ڈھال کو گرفتاری سے بچنے کے لئے تیار کر رہی ہے زمان پارک  میں موجود افراد کی تعداد 48 سے 400 کے قریب ہو سکتی ہے یہ تعداد ہفتے کے آخری دنوں میں زیادہ جبکہ باقی دنوں میں کم ہوتی ہےاس لیے پولیس کو گرفتاری کے لیے بھاری نفری کی ضرورت پیش نہیں آئے گی یہ ان کا اس وقت دعوٰی ہے  عمران خان کی ٹانگ کا زخم ٹھیک ہو چکا ہےگرفتاری کی صورت یہ بات میڈیکل بورڈ سے بھی ثابت ہو جائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری زمان پارک کی نسبت اگر بنی گالہ سے ہوئی تو مزید آسان ثابت ہوگی۔یہ ساری سٹوری صالح ظفر سے کروائی گئی ہے تاکہ پی ٹِی آئی پرپریشرڈالا جاسکے۔

 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں